Tag: محکمہ تعلیم پنجاب

  • شدید سردی کی لہر : کیا تعلیمی ادارے  پھر بند ہورہے ہیں؟ اہم خبر آ گئی

    شدید سردی کی لہر : کیا تعلیمی ادارے پھر بند ہورہے ہیں؟ اہم خبر آ گئی

    لاہور : سوشل میڈیا پر شدید سردی کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے خبروں کی حقیقت سامنے آگئی، محکمہ تعلیم نے اہم اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافے سے متعلق خبروں پر وضاحت سامنے آگئی۔

    محکمہ تعلیم نے سوشل میڈیا پر موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ چھٹیوں میں کوئی مزید توسیع نہیں کی گئی ہے۔

    محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں کے خاتمےکے بعد پیر سے تعلیمی ادارے کھلیں گے۔

    محکمہ تعلیم نے مزید کہا کہ والدین اور طلبہ کو ان افواہوں سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے جو تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے گئیں۔

    مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا

    دوسری جانب سیکرٹری سکولز ااینڈ ایجوکیشن خالد نزیر وٹو نے بھی کہا کہ اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں بالکل اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔

    یاد رہے محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پنجاب کے تمام اسکولوں میں تعطیلات 20 کے بجائے 23 دسمبر سے ہوں گی۔

    بعد ازاں محکمہ تعلیم پنجاب نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

    پاکستان اور دنیا بھر سے آڈیو خبریں – ARY Radio

  • کورونا کیسز بڑھنے پر اسکولز بند کرنے کا معاملہ ، اہم خبر آگئی

    کورونا کیسز بڑھنے پر اسکولز بند کرنے کا معاملہ ، اہم خبر آگئی

    لاہور: پنجاب حکومت نے اسکول نہ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے اسکولوں میں مثبت کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کر بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز بڑھنے پر اسکولز بند کرنے کے معاملے پر محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ فی الوقت اسکولز بند نہیں کر رہے ہیں ، اسکولوں میں پہلے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے نتیجہ میں آنے والے مثبت کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کر اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    حکام نے بتایا محکمہ صحت پنجاب کی ٹیمیں اسکولوں میں جا کر کوویڈ ٹیسٹ کررہی ہیں۔

    گذشتہ روز این سی او سی نے کرونا وائرس کی زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وبا کے اثرات جاننے کے لیے اومیکرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    وبائی حکومتیں محکمہ صحت و تعلیم کے حکام کے ساتھ مشاورت سے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کریں گی، اور تمام تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

  • میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہوں گے ؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

    میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہوں گے ؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

    پشاور: خیبر پختونخوا اور پنجاب میں میں 19اپریل سے نویں، دسویں،گیارہویں اور بارہویں کلاسز کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا میٹرک امتحانات21 مئی ،انٹر کے 17جون کو منعقد ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں 19اپریل سے نویں، دسویں،گیارہویں اور بارہویں کلاسز کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    وزیرتعلیم خیبر پختونخوا شہرام خان ترکئی نے کہا کہ اگلےماہ سےتعلیمی ادارےکھولنے کافیصلہ کیاگیا، طلبا مرحلہ وار طریقے سے کلاسز میں آئیں گے۔

    شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ میٹرک امتحانات21 مئی ،انٹر کے 17جون کو منعقد ہوں گے ، کلاس اول سے آٹھویں تک کی کلاسز عید تک بند رہے گی۔

    دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب نے 9سے12ویں جماعت  19 اپریل سےکھولنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 اپریل سے 9ویں سے 12ویں تک کلاسز ہفتے میں 2 دن کیلئے کھولیں گے۔

    خیال رہے بین الصوبائی تعلیمی وزرا کے اجلاس کے بعد ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بحالی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

    جس کے مطابق 19 ‏اپریل سےنویں سے بارہویں تک کلاسز کا سلسلہ بحال کیا جائے گا جبکہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کےامتحانات18مئی سے شروع ہوں گے، ‏پہلی سےچوتھی ،چھٹی اورساتویں جماعت کےامتحانات یکم جون سےہوں گے۔

  • رواں سال  میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کب ہوں گے؟ طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

    رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کب ہوں گے؟ طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

    لاہور : محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے پرائمری سے مڈل تک کی کلاسوں کا آغاز ہوجائے گا جبکہ سیکنڈری اورہائیرسیکنڈری بورڈ کے امتحانات مئی اورجون میں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں یکم فروری سے اسکولز میں پرائمری سے مڈل تک کلاسز کا آغاز ہوگا، اس حوالے سے محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ مدارس اور اسپیشل ایجوکیشن ادارے بھی یکم فروری سے تعلیمی سلسلہ شروع کریں گے اور تمام ادارے 50 فیصد طلبا کو بلانے کے ایس او پیزپر عمل کریں گے۔

    محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیکنڈری اورہائیرسیکنڈری بورڈ کے امتحانات مئی اورجون میں ہوں گے۔

    گذشتہ روز زیرتعلیم شفقت محمود نے  میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام صوبوں کےوزرایکم فروری سےتعلیمی ادارے کھولنے پر متفق ہیں، تمام تعلیمی ادارے یکم فروری کو کھل جائیں گے، ہم نے امتحانات اورتعلیمی سال کوبھی آگے بڑھادیاہے۔

    یاد رہے 15 جنوری کو این سی او سی کے اجلاس میں 9 ویں سے 12ویں تک کے تعلیمی ادارے 18جنوری سے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پہلی سے 8ویں جماعت تک اسکولز کھولنے کے فیصلے میں ایک ہفتے کی توسیع کردی تھی۔

    شفقت محمود نے کہا تھا کہ یکم سے 8ویں جماعت کے تعلیمی ادارے یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یونیورسٹیز اوردیگر تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھولیں گے۔

  • محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولز کھولنے سے متعلق ایس او پیز تیار کر لیے

    محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولز کھولنے سے متعلق ایس او پیز تیار کر لیے

    لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولز کھولنے سے متعلق ایس او پیز تیار کر لیے۔

    محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولز کھولنے سے متعلق ایس او پیز تیار کر لیے ہیں جس کے مطابق ایک کلاس میں 20 سے زائد بچے نہیں بیٹھائے جائیں گے،جگہ کی قلت والے اسکولز میں مارننگ،ایوننگ شفٹوں میں بچوں کو پڑھایا جائے گا۔

    محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق ایک ڈیسک پر3 کی بجائے 2 طلبا کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، بچوں کوحساب،انگریزی،سائنس مضامین پڑھائیں جائیں گے اور باقی مضامین کا کام گھروں میں کرنے کے لیے دیا جائے گا۔

    محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے تیار کیے گئے ایس او پیز کے مطابق ہر اسکول میں بچوں کے ہاتھ سینیٹائزر سے دھونے کا انتظام لازم کیا جائے گا، سینیٹائزر اسکولز اپنے بجٹ سے خریدنے کے پابند ہوں گے۔

    ایس او پیز کے مطابق تمام اسکولز میں اسمبلی،بریک نہیں ہوگی،ہرقسم کے فنکشن پر پابندی ہوگی، اسکول میں داخل ہونے سے قبل ہر بچے، اساتذہ کا بخار چیک کیا جائے گا،اسکولز میں بچے اور اساتذہ کا بخار چیک کرنے کے لیے الگ سے عملہ رکھا جائے گا۔

    محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ صبح اسکول لگنےسے پہلے تمام کلاس رومز میں جراثیم کش اسپرے کرنا لازم ہوگا۔

  • بچوں کے لئے خوشخبری ، موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ

    بچوں کے لئے خوشخبری ، موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ

    لاہور : محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا، پنجاب میں تمام اسکول 13 جنوری2020 سےکھلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سردی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھا دیں ، وزیرتعلیم مرادراس نے سرکاری اسکولوں میں چھٹیاں12جنوری تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد پنجاب میں تمام اسکول 13 جنوری2020 سے کھلیں گے۔

    یاد رہے پنجاب کے سرکاری اور نجی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں گزشتہ روز ختم ہو چکی تھی ، اسکولوں میں 20 دسمبرسے 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دی گئی تھی۔

    دوسری جانب آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات 12 جنوری تک بڑھا دی گئیں ، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافہ شدید سردی کے باعث کیا گیا۔

    خیال رہے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات گئے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے جہاں دھند کی شدت میں کمی واقع ہوئی وہیں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

  • محکمہ تعلیم پنجاب کا کارنامہ :پانچویں جماعت کا پرچہ اچانک ملتوی

    محکمہ تعلیم پنجاب کا کارنامہ :پانچویں جماعت کا پرچہ اچانک ملتوی

    لاہور : صوبہ پنجاب کے اسکولوں میں پانچویں کلاس کا پرچہ بغیر کوئی وجہ بتائے اچانک ملتوی کر دیا گیا۔ بچے پریشان اور والدین حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے پانچویں جماعت کا پرچہ بغیر کوئی وجہ بتائے  اچانک ملتوی کردیا ، صبح امتحان کی تیاری کر کے آنے والے ننھے طلبا و طالبات اور ان کے والدین  پرچہ نہ ہونے کی خبر سن کر حیران رہ گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ  یہ کیسا تعلیمی نظام ہے۔آخر محکمہ تعلیم کو پاکستان کے مستقبل سے کیا دشمنی ہے؟ننھے طلباء و طالبات نے کہاکہ ساری رات جاگ کر تیاری کی صبح اسکول آئے توپتہ چلا کہ پیپر ہی کینسل ہوگیا۔

    دوسری جانب پانچویں جماعت کاپرچہ ملتوی ہونےپرحکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، پانچویں جماعت کےطلبہ نےانگریزی کاپرچہ ملتوی ہونےپرحکومت کیخلاف احتجاج شروع کردیا۔ اورت محکمہ تعلیم کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔

    اس موقع پر بچوں کا کہنا تھا کہ جو حکومت پانچویں جماعت کےپرچےلینےکی اہلیت نہیں رکھتی، وہ حلومت ملک کیسےچلائےگی؟، بچوں نےگونوازگوکےنعرےبھی لگادیئے۔