Tag: محکمہ جیل خانہ جات

  • محکمہ جیل خانہ جات میں کرپٹ سسٹم کے خلاف گھیرا تنگ

    محکمہ جیل خانہ جات میں کرپٹ سسٹم کے خلاف گھیرا تنگ

    محکمہ جیل خانہ جات میں کرپٹ سسٹم کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، احتساب کی بازگشت سن کر کرپٹ سسٹم کے آلاکار بھاگنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے بااثر افسر سنیل حسین شاہ نے 90 روز کی رخصت لے لی ہے۔ سنیل حسین کے خلاف بداعنوانی اور خلاف ضابطہ تقرری کے الزامات ہیں۔

    مذکورہ افسر کے خلاف نیب اور دیگر اداروں میں انکوائریز چل رہی ہیں۔ گریڈ 16 کے باثر افسر سنیل کو ایک ہی وقت میں کئی عہدوں کا چارج دیا گیا۔

    سنیل حسین شاہ آئی جی سندھ کے پی ایس او کے علاوہ ترجمان صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی رہے۔ وہ ہیڈ آف اکاؤنٹس آئی جی جیل خانہ جات کے عہدوں پر براجمان رہے۔ دوران ملازمت سنیل آئی جی جیل خانہ جات کے تمام مالی معاملات بھی دیکھتے تھے۔

    سنیل حسین شاہ کی چھٹی کے بعد شیراز حیدر کو آئی جی جیل خانہ جات کا پی ایس او مقرر کیا گیا ہے، اس سلسلے میں آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔

  • محکمہ جیل خانہ جات کے 30 افسران 13 سال سے غیر قانونی طور پر عہدوں پر قابض

    محکمہ جیل خانہ جات کے 30 افسران 13 سال سے غیر قانونی طور پر عہدوں پر قابض

    کراچی: سندھ کے محکمہ جیل خانہ جات میں 30 افسران کے 13 سال سے غیر قانونی طور پر عہدوں پر قابض ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں اہم عہدوں پر غیر قانونی تعیناتیاں کی گئی تھیں، جس کے بعد سے 30 افسران جیل خانہ جات میں اہم عہدوں پر غیر قانونی طور پر براجمان ہیں۔

    10 مئی کو سندھ ہائی کورٹ نے ان افسران کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے دیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود تاحال ان افسران نے عہدے نہیں چھوڑے، اور یہ افسران گریڈ 16 کی تنخواہیں اور مراعات حاصل کر رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران 16 اگست 2010 کو سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیے گئے تھے، اور گریڈ 14 میں بھرتی ہونے والے ان ملازمین کو نوازنے کے لیے پھر گریڈ 16 کے عہدے دیے گئے۔

    ضابطے کے مطابق گریڈ 16 کے عہدے پر سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے والے افسران کو ہی رکھا جاتا ہے، لیکن سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے با اثر افسران 13 سال سے اہم عہدوں پر قابض ہیں۔

    اس معاملے پر سیکریٹری داخلہ، مشیر جیل خانہ جات اور آئی جی جیل خانہ جات کوئی بھی واضح مؤقف دینے سے قاصر نظر آ رہے ہیں، مشیر جیل خانہ جات اور آئی جی جیل خانہ جات نے معاملے پر کوئی مؤقف نہیں دیا۔ سیکریٹری داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ وہ آئی جی جیل سے بریفنگ کے بعد ہی اس معاملے پر بات کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹس شنیل حسین دو عہدوں پر قابض ہیں، اس وقت ترجمان مشیر جیل خانہ جات اور ترجمان آئی جی جیل کے دو عہدے ان کے پاس ہیں۔ شنیل حسین شاہ نے رابطے پر بتایا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ جن کے خلاف آیا ہے، ان میں میں بھی شامل ہوں، اس لیے مؤقف نہیں دوں گا۔

    غیر قانونی تعینات افسران

    غیر قانونی تعینات افسران میں سپرنٹنڈنٹ شنیل حسین شاہ، سپرنٹنڈنٹ منظور علی شاہ، سپرنٹنڈنٹ امتیاز احمد علی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عظیم قادر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد یاسین، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نثار حسین، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مقصود احمد، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد یوسف الدین، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سعید احمد سومرو، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبدالرؤف قندھر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فیصل بشیر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سعید غضنفر علی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عمران علی گوپانگ شامل ہیں۔

    ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ غلام سرور کیریو، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظہیر شاہ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نسیم احمد شجرہ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اشتیاق احمد اعوان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سعد حسین، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سکندر علی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ذوالفقار علی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مرید عباس بھی ان افسران میں شامل ہیں۔

    دیگر افسران میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اللہ ابھایو، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ محمد اعظم شریانی، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ شیراز حیدر، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نبی داد، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عبدالحمید سومرو، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ حسن علی کھوسو، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ شفقت جبار عرفانی، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عمران علی، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ غلام رسول، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عبدالرحمان شامل ہیں۔

  • سندھ کی جیلوں میں کروناوائرس کے پھیلاو کا خدشہ

    سندھ کی جیلوں میں کروناوائرس کے پھیلاو کا خدشہ

    کراچی: صوبہ سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیوں کو مختلف جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر محکمہ جیل خانہ جات نے گنجائش سے زائد قیوں کو مختلف جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بےنظیر آبادڈسڑکٹ جیل سے 88 قیدیوں کو میرپور خاص جیل منتقل کر دیاگیا، قیدیوں کی منتقلی کے لیے ہیلتھ ایڈوائزری پر عملدرآمد
    کو یقینی بنایا گیا۔

    محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق میرپور خاص سینٹرل جیل بھیجے گئے قیدیوں کی اسکریننگ کی گئی،قیدیوں کی وین کو جراثیم کش اسپرے سے صاف کیا گیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ پنجاب کی 8 جیلوں میں 94 قیدیوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی، قیدیوں کو اسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔

    جیل حکام کا کہنا تھا کہ کیمپ جیل لاہور میں 59، سیالکوٹ میں 14، گوجرانوالہ جیل میں 7،ڈی جی خان میں 9، بھکر جیل میں 2، فیصل آباد، قصور، حافظ آباد جیل میں ایک ایک قیدی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 253 ہوگئی جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 11940 تک جا پہنچی ہے۔

  • محکمہ جیل کے22افسران کی ترقیاں،نوٹیفکیشن جاری

    محکمہ جیل کے22افسران کی ترقیاں،نوٹیفکیشن جاری

    کراچی : حکومت سندھ کی جانب سےمحکمہ جیل خانہ جات کے22افسران کو 16 گریڈ سے17گریڈمیں ترقی دے دی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق 22 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

    ڈپارٹمنٹل پروموشنل کمیٹی نے محکمہ داخلہ سندھ کو ان افسران کی ترقی کے لیے سفارش ارسال کی تھی،جس پرترقی پانے والے22افسران کےنوٹیفکیشن لیٹر جاری کردیےگئے۔


    22 officers of prisons department gets promoted by arynews

    محکمہ جیل خانہ جات کےترقی پانے والےافسران میں اشفاق کلوڑ، لیاقت علی پیرزادہ، امتیاز شیخ اور محمد علی شیخ سمیت 22 افسران شامل ہیں،نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کردی گئی۔

    ترقی پانے والے تمام سپرنٹنڈنٹ جیل کو محمکہ جیل کے مخلتف اضلاع کی جیلوں میں تعینات کیا جائے گا۔