Tag: محکمہ خوراک سندھ

  • بینکوں سے اربوں روپے کا  قرضہ لیکر گندم کی خریداری، نیب نے انکوائری شروع کردی

    بینکوں سے اربوں روپے کا قرضہ لیکر گندم کی خریداری، نیب نے انکوائری شروع کردی

    مٹیاری : نیب سندھ نے بینکوں سے قرضہ لے کر گندم کی خریداری میں مبینہ کرپشن پر انکوائری شروع کر دی اور محکمہ خوراک کے افسران کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے بینکوں سے قرضہ لیکر گندم خریدنے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    نیب سندھ نےگندم خریداری میں مبینہ کرپشن پر انکوائری شروع کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے افسران کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

    حکام نے کہا کہ نیب نے سابق سیکریٹری سندھ محکمہ خوراک خرم شہزاد ، سابق ڈائریکٹر محکمہ خوراک اور اسپیشل سیکریٹری محکمہ ایجوکیشن امداد شاہ کو طلب کیا ہے۔

    نیب حکام کا کہنا تھا کہ مختلف اظلاع میں تعینات ڈی ایف سیز کو بھی طلب کیا گیا ہے اور 21 مارچ کو تمام افسران کو سکھر نیب آفس طلب کرلیا ہے۔

    حکام نے بتایا کہ افسران پر گندم خریداری میں مبینہ کرپشن اور گندم غائب کرنے کا الزام ہے، محکمہ خوراک سندھ نے بینکوں سے اربوں روپے قرضہ لیکر گندم خریدی تھی۔

  • آٹے کی قلت کا خدشہ، محکمہ خوراک سندھ گندم خریداری کا ٹارگٹ مکمل نہ کر سکا

    آٹے کی قلت کا خدشہ، محکمہ خوراک سندھ گندم خریداری کا ٹارگٹ مکمل نہ کر سکا

    لاڑکانہ: محکمہ خوراک سندھ لاڑکانہ ریجن میں گندم خریداری کا ٹارگٹ مکمل نہیں کر سکا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک سندھ نے لاڑکانہ ریجن میں خریداری کا ہدف 4 لاکھ 10 ہزار میٹرک ٹن گندم مقرر کیا گیا تھا لیکن محکمہ خوراک 2 لاکھ 56 ہزار 761 میٹرک ٹن گندم خرید سکا ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ سندھ کے  5 اضلاع لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور سے ہدف سےکم گندم خریدی گئی ہے، مجموعی طور پر ریجن میں مقرر ہدف سے ایک لاکھ 53 ہزار 239 میٹرک ٹن کم گندم خریدی جاسکی۔

    گندمی کی کم خریداری کے باعث آٹے کی قلت پیدا ہونےکا خدشہ ہے، محکمہ خوراک کے ریجنل حکام نے صوبائی محکمے کو تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔

  • افسران کی غلطی سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کیاجاسکتا،محکمہ خوراک سندھ

    افسران کی غلطی سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کیاجاسکتا،محکمہ خوراک سندھ

    کراچی: محکمہ خوراک سندھ کا کہنا ہے کہ افسران کی غلطی سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک سندھ نے افسران کوگندم ریلیز کے لیے رشوت لینے پر نوٹس لے لیا جس میں کہا گیا ہے کہ گندم میں رکاوٹ ،رشوت طلب کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔محکمہ خوراک نے مختلف شہروں میں چیک پوسٹیں ختم کرنے کے احکامات بھی دے دیے۔

    محکمہ خوراک سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کی فلور ملز کوگندم کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،گندم ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے پر افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    محکمہ خوراک سندھ کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ کنٹرولرز شہید بینظیرآباد،مٹیاری،جامشورو ہدایت پر عمل نہیں کر رہے،افسران کی غلطی سے آٹےکی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

    سندھ حکومت کا 7ارب کی گندم چوری کیس نیب کو بھیجنے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ رواں ہفتے 4 مئی کو کراچی میں چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں محکمہ خوراک،اینٹی کرپشن کے افسران نے شرکت کی تھی۔اجلاس میں 7 ارب کی گندم چوری کیس نیب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔