Tag: محکمہ خوراک پنجاب

  • لاہور : کرپشن اور سنگین غفلت پر 20 افسران معطل

    لاہور : کرپشن اور سنگین غفلت پر 20 افسران معطل

    لاہور : کرپشن اور سنگین غفلت پر 20 افسران کو معطل کردیا گیا ، معطل ہونےوالوں میں شیخورپورہ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا کے افسران شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خوراک پنجاب نے کرپشن اور سنگین غفلت پر بیس افسران معطل کردیے ہیں۔

    محکمہ خوراک پنجاب نے بتایا کہ افسران کیخلاف کرپشن، نااہلی اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت پر کارروائی کی گئی، معطل ہونے والوں میں شیخورپورہ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، خوشاب، بھکر، بہاولنگر،راولپنڈی اور گوجر خان کے افسران شامل ہیں۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور گوجر خان سے چھ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز معطل کئے گئے جبکہ فیصل آباد، جھنگ اور بہاولنگر میں سات فوڈ گرین انسپکٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

    اس کے ساتھ ہی سرگودھا، خوشاب اور بھکر سےتین اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز، تین فوڈ گرین انسپکٹرز اور ایک جونئیر کلرک معطل ہوا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ افسران مکمل کلیئرنس تک اپنے علاقے میں موجود گندم کے اسٹاک کے ذمہ دارہونگے۔

  • نیب اسلام آباد ٹیم کا محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر پر چھاپہ ، ریکارڈ تحویل میں لے لیا

    نیب اسلام آباد ٹیم کا محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر پر چھاپہ ، ریکارڈ تحویل میں لے لیا

    اسلام آباد : نیب ٹیم نے لاہور میں چینی کے معاملات دیکھنے والے ادارے کین کمشنر کے دفتر پر چھاپہ مار کر چینی کی برآمد سے متعلقہ تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی برآمد میں شوگر ملز مالکان کو اربوں روپے سبسڈی کے معاملے پر نیب اسلام آباد ٹیم نے محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر پر چھاپہ مارا اور چینی برآمد سے متعلقہ ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جوائنٹ انوسٹیگئشن ٹیم شوگر ملز مالکان سے چینی کی برآمد پر لی جانے والی اربوں روپے کی سبسڈی کی تحقیقات کررہی ہے ، نیب حکام نے متعدد بار محکمہ سے گزشتہ تین سالوں کی چینی برآمد کا ریکارڈ طلب کیا تھا لیکن حکام نے ریکارڈ کی فراہمی میں لیت و لعل سے کام لیا۔

    پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن چیئرمین سکندر ایم خان نیب میں پیش ہوئے تھے ، نیب نے شوگرملزایسوسی ایشن کے چیئرمین کے جواب کو غیر تسلی بخش قراردیکرمزیدریکارڈطلب کرلیا تھا۔

    نیب کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ دو ہزار سترہ سے انیس تک دی گئی سبسڈی، چینی کی پیداوارپر آنے والے اخراجات اور شوگر ملز مالکان کی ان ہاؤس میٹنگز کا ریکارڈ ہمراہ لائیں۔

    دوسری جانب ایف آئی اے نے مزید تیرہ شوگر ملز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے ، ان میں ہنزہ شوگر مل، اشرف شوگر مل، حسین شوگر مل، سیون  اسٹار شوگر مل، شیخو شوگر مل ،اتحاد شوگر مل، فاطمہ شوگر مل، کشمیر شوگر مل ، میر پورشوگر مل، النور شوگر مل ،سورج شوگر مل،ایس جی ایم شوگر  مل، سندھ باد شوگر مل شامل ہیں۔