Tag: محکمہ داخلہ سندھ

  • بھارت دہشت گردی کی کارروائی کرسکتا ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے خبردارکردیا

    بھارت دہشت گردی کی کارروائی کرسکتا ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے خبردارکردیا

    کراچی : بھارت طالبان اور دیگر دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان کی دفاعی تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے مراسلہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت پٹھان کوٹ حملے کا بدلہ لے سکتا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے بھارتی عناصر کی جانب سے دہشت گردی کے خطرے کے حوالے سے پولیس اور رینجرز کو مراسلہ بھیج دیاہے۔

    مراسلہ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بھارت طالبان اور دیگر دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان کی دفاعی تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قندھار میں دہشت گرد دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور رواں ماہ سندھ میں اہم مقامات پر دہشت گردی کا خدشہ ہے۔

    مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی ،پولیس ہیڈ کوارٹر،امریکی قونصلیٹ اور آئل ریفائنری سمیت 14حساس مقامات کو نشانہ بنا یا جا سکتا ہے۔

    آئی جی سندھ اور رینجرز حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر حساس مقامات کی سکیورٹی سخت کی جائے۔

     

  • فیصل موٹا کی جان کو خطرہ ہے، محکمہ داخلہ سندھ

    فیصل موٹا کی جان کو خطرہ ہے، محکمہ داخلہ سندھ

    کراچی : نائن زیرو سے گرفتار فیصل موٹا کی جان کو خطرہ لاحق ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے انسدادِ دہشتگردی عدالت سے مقدمات جیل میں چلانے کی درخواست کردی۔

    نائن زیرو سے گرفتار فیصل موٹا کو صحافی کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے انسدادِ دہشگردی عدالت کو خط تحریر کیا ہے ، جس میں عدالت سے درخواست کی گئی کہ فیصل موٹا سزا یافتہ مجرم ہے، جسے عدالت میں پیش کرنا سیکیورٹی رسک ہے۔

    فیصل موٹا کے مقدمات کی سماعت جیل میں ہی کی جائے۔

  • ماڈل ایان علی کیس: عدالت 28 مارچ کو فیصلہ سنائے گی

    ماڈل ایان علی کیس: عدالت 28 مارچ کو فیصلہ سنائے گی

    راولپنڈی: کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ماڈل ایان علی کو جیل میں شاہانہ زندگی گزارنے کےلئے بی کلاس ملے گی یا نہیں عدالت اٹھائیس مارچ کو فیصلہ سنائے گی۔

    شاہانہ زندگی گزارنے والی ماڈل ایان علی جیل کی پھیکی زندگی سےبیزارہیں، جیل میں چکی تو ایان نے نہ پیسی مگر عیش کی زندگی نہ ملنے پر سپر ماڈل کا براحال ہے۔

    سپر ماڈل نے بی کلاس بیرک کی فرمائش کردی ہے، کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ماڈل کو بی کلاس ملے گی یا نہیں اس کا فیصلہ اٹھائیس مارچ کو ہوگا ۔

    دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے گرفتار ہونے والی ماڈل ایان علی کی کراچی منتقلی کیلئے کوئی خط نہیں لکھا، وزارتِ داخلہ سندھ کا کہنا ہے ایان علی پر اسلام آباد میں مقدمہ درج ہوا ہے جس سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل اے ایس ایف حکام نےپانچ لاکھ ڈالر بیرون ملک رقم منتقل کرتے ہوئے کراچی سے تعلق رکھنے والی ماڈل ایان علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا۔

  • نائن زیرو سے گرفتار عامرخان سمیت 29افراد سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

    نائن زیرو سے گرفتار عامرخان سمیت 29افراد سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

    کراچی : ایم کیوایم کے رہنما عامر خان سمیت نائن زیرو سے گرفتار افراد سے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے نائن زیرو سے گرفتار ایم کیوایم کے رہنماء عامر خان سمیت انتیس افراد سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

    سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان سمیت 29 ملزمان سے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیدیا، جس کے بعد محکمہ داخلہ نے تحقیقاتی ٹیم کے قیام کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے۔

    گرفتار ملزمان میں عامر خان ،عمیر صدیقی بھی شامل ہیں۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم رینجرز، پولیس، ایم آئی ، آئی ایس آئی، آئی بی کے افسران پر مشتمل ہوگی

  • ایان علی کی کراچی منتقلی کیلئے کوئی خط نہیں لکھا گیا، محکمہ داخلہ سندھ

    ایان علی کی کراچی منتقلی کیلئے کوئی خط نہیں لکھا گیا، محکمہ داخلہ سندھ

    کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار ماڈل گرل ایان علی کی کراچی منتقلی کے حوالے سے سندھ حکومت نے کوئی خط نہیں لکھا، ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل سے کراچی منتقل کرنے کی اطلاعات بے بنیاد ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے گرفتار ہونے والی ماڈل ایان علی کی کراچی منتقلی کیلئے کوئی خط نہیں لکھا، وزارتِ داخلہ سندھ کا کہنا ہے ایان علی پر اسلام آباد میں مقدمہ درج ہوا ہے جس سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا ماڈل ایان علی چالیس ویں بار رقم لے کر دبئی جارہی تھیں، برآمد ہونے والا پیسہ بھی کسی سیاستدان کا ہی ہوگا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل اے ایس ایف حکام نےپانچ لاکھ ڈالر بیرون ملک رقم منتقل کرتے ہوئے کراچی سے تعلق رکھنے والی ماڈل ایان علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا۔

  • بلاول بھٹوکی جان کو خطرہ، محکمۂ داخلہ سندھ کا مراسلہ

    بلاول بھٹوکی جان کو خطرہ، محکمۂ داخلہ سندھ کا مراسلہ

    کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے ۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر حملے کا خدشہ ہے۔

    مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ جند اللہ کے دہشت گرد کسی بھی وقت حملہ کرسکتے ہیں، مراسلے میں حملے کا وقت اور جگہ کا ذکر نہیں کیا گیا، بلاول بھٹو کی زندگی کو خطرات لاحق ہے، سیکیورٹی ادارے کڑی نگرانی کریں۔

    بلاول بھٹو زرداری کو لاحق خطرات کے بارے میں آئی جی سندھ ، ڈی جی رینجرز کو مراسلہ بھجوادیا گیا ہے، بلاول بھٹو زرداری اٹھارہ اکتوبر کو ہونے والے جلسہ سے خطاب کریں گے۔

  • تحریک انصاف کوکراچی میں جلسےکی اجازت مل گئی

    تحریک انصاف کوکراچی میں جلسےکی اجازت مل گئی

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے تحریک انصاف کو کراچی میں مزار قائد سےمتصل میدان میں جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف اتوار اکیس ستمبر کو کراچی میں میدان سجائے گی،محکمہ داخلہ سندھ نے تحریک انصاف کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی تحریک انصاف کی جانب سے محکمہ داخلہ کو اتوار کوکراچی میں مزار قائد کے سامنے جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی گئی تھی۔

    تحریک انصاف کے جلسے کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے لیے ضلعی ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ایک اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں جلسے کے انتظامات اور سکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا، پی ٹی آئی کے چیئرمین اس جلسے سے خطاب کیلئے کراچی آئیں گے، تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل جلسے کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔