Tag: محکمہ داخلہ پنجاب

  • ‘شہری کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں’

    ‘شہری کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں’

    لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں کو کالعدم تنظیموں اوران کےذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں نہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کھالیں صرف چیریٹی اداروں کو دیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نےعیدالاضحیٰ کے موقع پر کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کی فہرست جاری کردی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ شہری کالعدم تنظیموں اوران کےذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں۔

    انسدادِدہشت گردی ایکٹ اُنیس سوستانوے کےتحت کالعدم تنظیموں کی ہرقسم کی معاونت جرم ہے، عوام قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں۔

    تمام رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق ان کے سرٹیفکیٹ پر موجود کیوآرکوڈ سے کی جاسکتی ہے۔

    ڈپٹی کمشنرزمدارس اورخیراتی تنظیموں کوکھالیں جمع کرنےکااجازت نامہ دیتےہیں۔ رجسٹرڈ اداروں کی تفصیلات محکمہ داخلہ پنجاب کی ویب سائٹ پردیکھی جا سکتی ہیں۔

    پنجاب چیریٹی کمیشن اورنیکٹا کی ویب سائٹ پربھی کالعدم تنظیموں کی تفصیلات موجود ہیں۔

    گذشتہ روز عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانے کیلئے جامع ہدایات جاری کیں تھیں۔

    ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق دشمن کے ناپاک عزائم کے تناظر میں اہم تنصیبات اور حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

  • عید سے قبل رہا ہونیوالے قیدیوں کی تفصیلات جاری

    عید سے قبل رہا ہونیوالے قیدیوں کی تفصیلات جاری

    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے عید سے قبل رہا ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے عید سے قبل رہا ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات جاری کر دیں، جس میں کئی قیدیوں نے اہل خانہ کے ساتھ عید منائی۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب میں 469 قیدیوں نے رہا ہو کر اہل خانہ کے ساتھ عید منائی، صدرمملکت کی جانب سے سزا معافی پر 1789 اسیران کو فائدہ ہوا، ان میں سے 1606 اسیران کی سزا میں 6 ماہ کمی ہوئی جبکہ 183 رہا ہوئے۔

    مخیر حضرات اور اداروں کی جانب سے جرمانے، دیت، ارش اور دمان کی ادائیگی سے 281 اسیران رہا ہوئے ایسے نادار قیدیوں کی امداد ہوئی جو سزا پوری کرنے کے باوجود جرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث جیلوں میں تھے۔

    رمضان المبارک کے دوران تعلیم مکمل کرنے اور اچھے کردار کا مظاہرہ کرنے پر 5 قیدی رہا ہوئے۔مخیر حضرات قیدیوں کی رہائی کے لئے پنجاب پریزن فائونڈیشن کے اکائونٹ میں عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

  • اسلحہ لائسنس کی تصدیق ، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    اسلحہ لائسنس کی تصدیق ، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے نادرا کو تمام اسلحہ لائسنس کی آن لائن تصدیق کیلئے کیو آر کوڈ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے محکمہ داخلہ کا فیصلہ سامنے آگیا ، جس میں نادرا کو تمام  لائسنسز کی آن لائن تصدیق کیلئے کیو آرکوڈ جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

    کیو آر کوڈ کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر اسلحہ لائسنسز کی تصدیق کرسکیں گے۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اسلحہ لائسنسز ویری فکیشن کے حوالے سے اجلاس ہوا، سیکرٹری داخلہ نے لائسنس کیساتھ کیو آر کوڈ لگانے کیلئے نادرا کو ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔

    نادرا کو تمام  لائسنسز متعلقہ شخص کے شناختی کارڈ سے لنک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی اسلحہ لائسنسز سے متعلقہ تمام آرڈرزپر کیو آر کوڈ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد لائسنس کیلئے نااہل ہیں۔

  • محکمہ داخلہ پنجاب نے 125 سال  پرانے پریزن رولز میں ترامیم کر دیں

    محکمہ داخلہ پنجاب نے 125 سال پرانے پریزن رولز میں ترامیم کر دیں

    لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب نے 125 سال پرانے پریزن رولز میں ترامیم کر دیں، رولز میں جدت اورتبدیلی سے قیدیوں، ان کے اہلخانہ اور انتظامیہ کو سہولت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز وژن کے تحت محکمہ داخلہ کا اہم اقدام سامنے آیا ، ترجمان نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے 125 سال پرانے پریزن رولز میں ترامیم کر دیں، پہلے مرحلے میں 138 جیل رولز تبدیل کر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کئے گئے۔

    جیل رولز میں ترامیم انسانی حقوق کے تحفظ ،عالمی قوانین کی پاسداری کیلئے کی گئیں ، رولز میں جدت اورتبدیلی سے قیدیوں، انکے اہلخانہ اور انتظامیہ کوسہولت ہوگی۔

    محکمہ داخلہ نے جیل رولز میں ترامیم کی منظوری کے لئے سمری بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے کہ نئےجیل رولز کی تبدیلی میں خواتین قیدیوں،بچوں کےحقوق پر خصوصی توجہ دی گئی۔

    ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا کہ ذہنی امراض کے شکار قیدیوں کیلئے علاج کی سہولت فراہم کی گئی اور قیدیوں کیلئے سزا اور جزا کے نظام کو ڈسپلن کا پابند بنایا گیا ہے ، قیدیوں کو سزا کے خلاف اپیل کا حق دینے کیلئے نظام وضع کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نئے رولز میں عالمی قوانین کے مطابق غیر ملکی قیدیوں کو قونصلر کی مدد فراہم کی گئی، رولز میں تبدیلی کے بعد اب غیر ملکی قیدی اپنی زبان میں کیس کی کارروائی سن سکیں گے۔

    قیدیوں کو صاف پانی، متوازن خوراک اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنےپر زور دیا گیا ہے جبکہ ہرجیل میں میڈیکل آفیسر، سائیکالوجسٹ اور ویلفیئر افسر کی تعیناتی لازم کی گئی۔

    جیلوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام عملے کی تربیت لازم قرار دی گئی ہے، نئےرولزکےتحت ہرقیدی کوبروقت ،مکمل رازداری سےوکیل کی سہولت ہوگی۔

  • چہلم امام حسینؓ پر موبائل فون سروس  بند ہوگی یا نہیں؟  فیصلہ ہوگیا

    چہلم امام حسینؓ پر موبائل فون سروس بند ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

    لاہور : چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس معطل ہوگی یا نہیں ، اس حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی یاد میں چہلم 20 صفر المظفر کو منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی امام بارگاہوں میں چہلم کی مناسبت سے مجالس عزاء کا اانعقاد کیا جائے گا۔

    چہلم امام حسینؓ پر چھبیس اگست کو پنجاب کے دس اضلاع میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ موبائل سروس صرف جلوس،مجالس والے علاقوں میں جزوی معطل کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ 10 اضلاع میں مجالس کےمقامات پرصبح5سےرات11بجےتک موبائل سروس بند رہے گی۔

    جزوی موبائل فون سروس معطل ہونے والے اضلاع میں راولپنڈی،جھنگ،لیہ،سرگودھا،بھکر،میانوالی ، گجرات،گوجرانولہ،چکوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔

    لاہورسمیت پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موبائل فون سروس بحال رہےگی ، امن وامان،شہریوں کی حفاظت کیلئےمخصوص مقامات پرموبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نےپولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دی ہے۔

  • یومِ آزادی : سخت پابندی عائد کردی گئی

    یومِ آزادی : سخت پابندی عائد کردی گئی

    لاہور : یوم آزادی کے موقع پر سخت پابندی عائد کردی گئی اور سیکیورٹی گائیڈ لائن جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے یوم آزادی تقریبات کا سیکیورٹی گائیڈ لائن جاری کر دیا، جس میں اسلحے کی نمائش ،ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ پرسخت پابندی عائد کردی گئی۔

    تمام صوبائی،اضلاعی داخلی خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کی ہدایت جاری کرتے ہوئے اہم عمارتوں،دفاتر،حساس مقامات کی سکیورٹی کیلئےاضافی نفری تعیناتی کی ہدایت کی ہے۔

    سیکیورٹی گائیڈ لائن میں پنجاب بھر میں تقریبات سےقبل فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا یوم آزادی تقریبات سے قبل اسپیشل برانچ سے وینیو کی ٹیکنیکل سویپنگ ضرور کرائی جائے۔

    گائیڈ لائن میں اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت ترین ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ اورریش ڈرائیونگ کے خلاف زیروٹالرینس پالیسی اپنائی جائے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے ون ویلنگ اورریش ڈرائیونگ کی روک تھام کیلئےپنجاب بھرمیں ٹاسک فورس قائم کردی اور بڑے شہروں میں چیف ٹریفک افسر اور چھوٹےشہروں میں ڈی ایس پی ٹریفک سربراہ مقرر کردیا ہے۔

  • محرم الحرام میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کی ضلع بندی کیلئے فہرستیں طلب

    محرم الحرام میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کی ضلع بندی کیلئے فہرستیں طلب

    لاہور : محرم میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کی ضلع بندی کیلئے فہرستیں طلب کرتے ہوئے جلوسوں کیلئے ایس او پیز بھی جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کی ضلع بندی کیلئے فہرستیں طلب کرکے ڈی سیز کو 24 گھنٹےمیں سفارشات بھجوانے کی ہدایت کردی۔

    محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کے جلوسوں کیلئے ایس او پیز بھی جاری کر دیے ، جس میں کہا ہے کہ منظور شدہ روٹس پر جلوس کی اجازت،ہیڈسے ٹیل تک سکیورٹی کوور دیا جائے گا۔

    ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ ہر جلوس کےروٹ کوسکیورٹی ادارے، انتظامیہ ،امن کمیٹی پیشگی کلیئرکرے اور جلوس کے راستوں میں لائیو کوریج کیلئے سرویلنس کیمرے نصب کیے جائیں۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ شرکا صرف مختص کردہ راستے سے مکمل چیکنگ کے بعد جلوس میں شامل ہوں اور جلوس کےراستوں پر ضرورت کے مطابق جیمرز نصب کیے جائیں گے۔

    ایس او پیز میں کہا ہے کہ جلوس کے راستے میں کسی سویلین کوکوئی ہتھیار رکھنےکی اجازت نہیں ہوگی اور وقت کی پابندی لازم اور جلوس کا اختتام مغرب سے پہلے کیا جائے گا۔

    ایس اوپیز کے مطابق جلوس کےراستوں پرکوئی چھت پرنہ آئے ،مالک مکانوں سے کرایہ داروں کا سرٹیفکیٹ لیا جائے۔

    صوبے بھر میں حساس مقامات کی کڑی نگرانی کے احکامات بھی جاری کردئے گئے ہیں۔

  • عید الاضحیٰ : بڑی پابندیاں عائد کردی گئیں

    عید الاضحیٰ : بڑی پابندیاں عائد کردی گئیں

    لاہور : عید الاضحیٰ کے موقع پر بڑی پابندیاں عائد کردیں گئیں اور اس حوالے سے اہم احکامات بھی جاری کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، چیریٹی کمیشن کیساتھ رجسٹرڈادارے کھالیں وصول کر سکیں گے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر دفعہ 144 لاگوہو گی جبکہ جانوروں کےفضلےکو مین ہول یاکینال میں پھیکنے پربھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

    عید پر دریاؤں، ندی نالوں ،ڈیمزمیں نہانے،کشتی رانی کی اجازت نہیں ہوگی اور عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد ہوگی۔

    محکمہ داخلہ نے عیدگاہوں،مساجداورمدارس میں اضافی سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیوں میں کمیشن یابھتہ وصول نہ کرنےکویقینی بنایاجائے۔

    محکمہ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھرمیں کوئی غیرقانونی مویشی منڈی قائم نہ ہونےدی جائے۔

  • ایرانی تیل کی اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

    ایرانی تیل کی اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

    ملک میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، کسٹمز، پولیس، ضلعی انتظامیہ کے درجنوں افسران بھی ملوث نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بڑے پیمانے پر ایرانی تیل کی اسمگلنگ کرنے والوں کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ کسٹمز اور پولیس سمیت ضلعی انتظامیہ کے درجنوں افسران و اہلکار اس غیرقانونی کام میں سہولت کار نکلے ہیں۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے رپورٹ کسٹمز حکام کو بھیج دی ہے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے 13 روٹس سے ایرانی تیل اسمگل ہوتا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں 105 اسمگلرز ملوث ہیں۔ شیخوپورہ کے 6، رحیم یار خان کے 6 اسمگلرز ملوث ہیں۔ کسٹمز حکام نے رپورٹ وزیراعظم آفس کو پیش کردی ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملتان، ڈی جی خان، راجن پور اور سرگودھا میں بھی ایرانی تیل کے اسمگلرز موجود ہیں۔ بھکر، میانوالی اور خوشاب کے اسمگلرز بھی نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔

  • پی ٹی آئی کی ریلی، لاہور میں جلسہ،جلوس اور ریلی پر پابندی عائد

    پی ٹی آئی کی ریلی، لاہور میں جلسہ،جلوس اور ریلی پر پابندی عائد

    لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ٹی آئی کی ریلی کے پیش نظر  لاہور میں جلسہ،جلوس،ریلی پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں جلسہ،جلوس،ریلی پر پابندی عائدکردی۔

    پابندی کا نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ لاہورمیں احتجاج،دھرنےاورمظاہروں پربھی پابندی عائدکردی گئی،  پابندی کانفاذآج سے شروع ہوگا،7روز تک جاری رہے گی۔

    پابندی لاہور میں ٹریفک اورسیکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

    دوسری جانب  زمان پارک کے باہر کینال روڈ عام ٹریفک کیلئےبند کردی گئی، پولیس نے مال روڈ سے کینال روڈجانیوالےراستوں پر رکاوٹیں لگادیں۔