Tag: محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی

  • نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی

    نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی

    لاہور: سوشل میڈیا پر نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے جھوٹے دعوے کے کیس میں صوبائی حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک اور مقدمے میں تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی، 5 رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ آفتاب پھلروان کریں گے، کمیٹی میں 3 پولیس افسران سمیت آئی بی اور ایف آئی اے کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

    جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر طالبہ کی جعلی ماں سے متعلق درج مقدمے کی تفتیش کرے گی، جے آئی ٹی ملزمہ کے اقدام سے متعلق تمام پہلوؤں سے تفتیش کرے گی۔

    کراچی سے تعلق رکھنے والی سارہ خان نے سوشل میڈیا پر متاثرہ طالبہ کی ماں ظاہر کیا تھا، گلبرگ پولیس نے سارہ خان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے۔

  • محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی

    محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی

    لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی، آئی جی موٹر ویز اے ڈی خواجہ سربراہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دی دی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، ماڈل ٹاؤن سانحہ پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ آئی جی موٹر ویز اے ڈی خواجہ ہوں گے۔

    کمیٹی میں آئی ایس آئی کے نمائنددے لیفٹینںٹ کرنل محمد عتیق الزمان، ایم آئی کے نمائندے لیفٹیننٹ کرنل عرفان مرزا اور آئی بی کے نمائندے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل محمد احمد کمال ہوں گے۔

    جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پولیس گلگت بلتستان قمر رضا کو بھی شامل کیا گیا ہے، جے آئی ٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق معاملات کی تحقیقات کرے گی۔

    مزید پڑھیں: سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ، حکومت کی عدالت کو نئی جےآئی ٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی

    واضح رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر تھانہ فیصل ٹاؤن میں درج کی گئی تھی، ایف آئی آر میں دہشت گردی، قتل سمیت دیگر دفعات لگائی گئی تھیں، سانحے پر اس سے قبل بھی جے آئی ٹی تشکیل دی جاچکی ہیں۔

    یاد رہے کہ 5 دسمبر کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں حکومت کی جانب سے کیس میں نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرانے پر سپریم کورٹ نے درخواست نمٹا دی تھی۔

    خیال رہے 19 نومبر کو ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے کے لیے 5رکنی لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔