Tag: محکمہ ریونیو

  • پختونخواہ میں محکمہ ریونیو کے متعدد افسران کے خلاف کارروائیاں

    پختونخواہ میں محکمہ ریونیو کے متعدد افسران کے خلاف کارروائیاں

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں محکمہ ریونیو کے متعدد افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، کئی کو نوکری سے برخاست جبکہ متعدد کو معطل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی چیف سیکریٹری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ریونیو اہلکار و افسران کے خلاف کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ 47 ریونیو افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی مکمل کرلی گئی، ضلع بنوں میں 10 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جن میں سے 4 کو نوکری سے برخاست کیا گیا جبکہ 2 کو معطل کیا گیا۔

    بریفنگ کے مطابق ضلع مردان میں 7 افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے، ضلع صوابی میں 4 افراد کو معطل کردیا گیا جبکہ 2 کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی۔

    اسی طرح ضلع کوہاٹ میں 6 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، 1 افسر کو معطل کیا گیا جبکہ 4 کے تبادلے کردیے گئے۔

    اجلاس میں چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے رعایت نہیں ہوگی۔

  • منشا بم ازخود نوٹس: ایل ڈی اے، محکمہ ریونیواورضلعی حکومت سے تفصیل طلب

    منشا بم ازخود نوٹس: ایل ڈی اے، محکمہ ریونیواورضلعی حکومت سے تفصیل طلب

    لاہور: منشا بم سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پٹوارسرکل کس قانون کے تحت کام کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں منشا بم کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

    چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور سے استفسار کیا کہ ابھی تک اربنائزیشن کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی، شہری علاقوں میں محکمہ مال کا کیا کردار ہے۔

    ڈپٹی کمشنر لاہور نے بتایا کہ منشا بم کی اراضی سے متعلق ریکارڈ چیک کیا گیا، 1992 میں منشا بم نے 32 کنال اراضی خریدی، جو بعد میں بیچ دی، منشا بم کے خلاف درخواست گزار کو قبضہ ایل ڈی اے کو دینا ہے۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ممبر ریونیو بتائیں یہ کھاتہ، کھتونی کیا ہوتا ہے اور پٹوار سرکل کس قانون کے مطابق کام کررہا ہے۔

    سپریم کورٹ نے ایل ڈی اے، محکمہ ریونیو اور ضلعی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

    منشا بم سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار


    یاد رہے کہ رواں سال 15 اکتوبر کو قتل، اقدام قتل اور زمینوں پر قبضے میں پنجاب پولیس کو مطلوب منشا بم کو سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • جعلی بھرتیوں کا انکشاف، وزیراعلیٰ سندھ برہم

    جعلی بھرتیوں کا انکشاف، وزیراعلیٰ سندھ برہم

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کے جعلی دستخط سے بورڈ آف ریونیو میں 3 کلرکس کی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کی انکوائری کے لیے چیف سیکریٹری کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے پرنسپل سیکریٹری کے جعلی دستخط سے محکمہ ریونیو میں بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے جس پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے تحقیقات کے لیے چیف سیکیرٹری کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تینوں بھرتیوں کے لیے اپائنمنٹ لیٹرز وزیر اعلیٰ ہاؤس سے اس دوران جاری ہوئے جب پرنسپل سیکریٹری تعطیلات پر تھے، ان کی غیر موجودگی میں ان کے دستخط سے ہونے والی اپائنمنٹ نے بھرتیوں کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے جعلی دستخط سے ہونے والی بھرتیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کو تحقیقات کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے جلد از جلد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے جس کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اگر میرے یا میرے اسٹاف کی جانب سے کسی کے پاس ملازمت کے لیے ایسا خط آئے تو عمل نہ کیا جائے کیوں کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے ملازمتوں کے لیے براہ راست خط جاری نہیں کیے جاتے۔

    واضح رہے کہ سندھ میں جعلی بھرتیوں اور نو سربازوں کی جانب سے عوام کو لوٹنے کے واقعات کے سدباب کے لیے موجودہ متحرک وزیر اعلیٰ سندھ نے اہم اقدامات اُٹھائے ہیں جس سے جعلی بھرتیوں کے واقعات میں نہ صرف یہ کہ کمی آئی ہے بلکہ اب جعلی بھرتیاں فوری گرفت میں بھی آجاتی ہیں۔

  • صوبہ سندھ میں محکمہ ریونیو کرپشن میں بازی لے گیا

    صوبہ سندھ میں محکمہ ریونیو کرپشن میں بازی لے گیا

    کراچی : سندھ کے سرکاری محکموں میں ہونے والی کرپشن سے پردہ اٹھ گیا۔ کئی محکموں کے افسران نے بہتی گنگامیں ہاتھ دھوئے. جن میں سے 110 افسران کو حراست میں لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں محکمہ ریونیو کرپشن میں بازی لے گیا۔ چیئرمین اینٹی کرپشن نے سرکاری محکموں کاکچاچٹھا کھول کررکھ  دیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن کا اعلیٰ سطح کا منعقد اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین اینٹی کرپشن ممتاز علی شاہ نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔

    بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین اینٹی کرپشن نے بتایاکہ کرپشن کیسز میں گزشتہ چار ماہ کے دوران ستانوے مقدمات میں سے اٹھارہ محکمہ ریونیو کے خلاف، سترہ محکمہ خوراک، سولہ محکمہ تعلیم، پندرہ محکمہ داخلہ اور دس محکمہ بلدیات کے خلاف درج ہیں۔

    انہوں نےبتایا کہ ایک سودس افسران کو سرکاری خزانے میں خورد برد اور کرپشن کے الزام تحت گرفتارکیاگیا ہے جن میں محکمہ ریونیو کے تیس افسران، محکمہ داخلہ کےگیارہ ،محکمہ بلدیات کے نو، محکمہ تعلیم کے بائیس، محکمہ آبپاشی کےدو، محکمہ خوراک کےپانچ، محکمہ ایکسائیز کے چار، محکمہ صحت کےپانچ، محکمہ فشریز کے دو، اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کےچارافسران شامل ہیں۔