Tag: محکمہ زراعت

  • ٹڈیوں سے متعلق یہ حقائق‌ شاید آپ کے علم میں نہ ہوں

    ٹڈیوں سے متعلق یہ حقائق‌ شاید آپ کے علم میں نہ ہوں

    کیا آپ جانتے ہیں گزشتہ سال کینیا میں ٹڈیوں کا کتنا بڑا لشکر دیکھا گیا تھا؟

    سائنسی جریدے "نیچر” کے مطابق اس کا حجم امریکا کے مشہور شہر نیویارک سے تین گنا زیادہ تھا۔

    ملک بھر میں اس وقت کرونا کے ساتھ ٹڈی دل کا بھی شور ہے جس کے باعث کسان اور زمیں دار مشکل میں ہیں۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور فصلیں جہاں ہماری غذائی ضروریات پوری کرتی ہیں، وہیں ہماری معیشت کے لیے بھی اہم ہیں۔

    ٹڈیوں کے فصلوں پر بڑے حملوں کی وجہ پچھلے دو برسو‌ں کے دوران ہونے والی شدید بارشیں بتائی جاتی ہیں جس نے ان کی افزائش میں‌ مدد دی اور ان کی تعداد میں ہزاروں گنا اضافہ ہوا۔ ٹڈیوں کی افزائش کے لیے نم زمین زیادہ موزوں ہوتی ہے اور پچھلے چند سال کے دوران زیادہ اور تیز بارشوں کی وجہ سے انھیں پھلنے پھولنے کا موقع ملا ہے۔

    پاکستان کے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے مطابق ایک مادہ دو سو سے 1200 بچے دیتی ہے اور ایک سال میں اس کی تین نسلیں پروان چڑھ سکتی ہیں۔

    ٹڈی دل کا ایک لشکر کئی کلو میٹر رقبے پر فصلوں کو منٹوں میں برباد کردیتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق ٹڈیوں کا جھنڈ بسا اوقات بہت بڑا بھی ہوسکتا ہے۔ ایک دن میں کسی ایک جھنڈ میں اربوں ٹڈیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں جن کا کسی کھیت پر حملہ کرنے کا سیدھا سا مطلب بربادی ہی ہوسکتا ہے۔

    سائنس دانوں کے مطابق ٹڈی دل روزانہ 120 کلومیٹر کا سفر کر سکتے ہیں اور کسی بھی مقام پر یہ جھنڈ اپنی بھوک مٹانے کے لیے فصلوں اور درختوں پر حملہ کردیتے ہیں۔

  • ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اہم اقدام

    ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اہم اقدام

    لاہور: محکمہ زراعت نے پنجاب میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں ایک بار پھر اسپرے کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کی ٹیموں کی جانب سے پنجاب میں ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں اسپرے مہم جاری ہے، تقریباً 26 اضلاع میں خصوصی مہم کے تحت اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ 3ہزار سے زائد ورکرز اور 320گاڑیاں ٹڈی دل کنٹرول مہم میں حصہ لے رہے ہیں، محکمہ زراعت پنجاب 3 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر اسپرے کر چکا ہے۔

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں جن کھیتوں پر فصلوں پر ٹڈیوں نے حملہ کیا ان پر کیڑے مار دوا کا اسپرے مرحلہ وار کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل بھی درجنوں کھیتوں کو صاف کیا جاچکا ہے۔

    ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں اسپرے کا آغاز

    واضح رہے کہ ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کی پاکستانی حکومت کی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے برادر ملک ترکی نے اپنی خدمات حکومت پاکستان کو فراہم کردی ہیں۔

    رواں سال 7 مئی کو ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فضائی اسپرے کرنے والا طیارہ پاکستان پہنچا، اسپریئر طیارہ ترکی سے سی ون30 کے ذریعے پاکستان لایا گیا ہے، طیارہ 6ماہ کے لیےکرائے پر حاصل کیا گیا ہے۔

  • محکمہ زراعت کاشتکاروں کی سفارشات کے مطابق پالیسیاں ترتیب دے، عثمان بزدار

    محکمہ زراعت کاشتکاروں کی سفارشات کے مطابق پالیسیاں ترتیب دے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت کاشتکاروں کی سفارشات کے مطابق پالیسیاں ترتیب دے، محکمہ زراعت اورایگری کلچر مارکیٹنگ کسانوں سے روابط بڑھائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں کسان اتحاد کے چیئرمین محمد انور اور دیگرعہدیداروں نے شرکت کی۔

    اجلاس میں کسانوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کاشت کاروں سے مشاورت کے لیے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کاشت کاروں کے مسائل، سفارشات پرمبنی رپورٹ جلد پیش کرے۔

    سردارعثمان بزدار نے کہا کہ قصورمیں گنے کے کاشتکاروں کو واجبات کی ادائیگی میں تاخیرکو دور کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکمہ زراعت کاشتکاروں کی سفارشات کے مطابق پالیسیاں ترتیب دے، محکمہ زراعت اورایگری کلچر مارکیٹنگ کسانوں سے روابط بڑھائیں۔

    موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے آخر حد تک جائے گی، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا وزیراعظم کی قیادت میں پی ٹی آئی ہردلعزیزجماعت بن چکی ہے، پارٹی کے کارکن قیمتی سرمایہ ہیں ، کارکنوں کو جائزمقام ، مسائل ترجیحی بنیاد پرحل کیے جائیں گے، کارکنوں کیلئے وزیراعلیٰ آفس کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے آخر حد تک جائے گی، عوام کو ریلیف کے کاموں کی خود نگرانی کررہا ہوں، صوبائی وزراکو بھی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فیلڈ وزٹ کی ہدایت کردی ہے۔

  • پنجاب میں کیلے ، کھجور اور سیب کی قلت محکمہ زراعت کا الرٹ جاری

    پنجاب میں کیلے ، کھجور اور سیب کی قلت محکمہ زراعت کا الرٹ جاری

    لاہور: پنجاب حکومت رمضان میں اشیائے خوردو نوش کی پلاننگ کرنے میں ناکام ہو گئی، ماہ مبارک میں کیلے اور کھجور کی قلت کا خدشہ ہے۔

    پنجاب میں کیلے ، کھجور اور سیب کی قلت کے باعث محکمہ زراعت نے الرٹ جاری کر دیا، رمضان المبارک میں کیلے، کھجور اور سیب کی مانگ پوری کرنے میں مشکلات ہو سکتی ہیں۔

    رمضان میں پھلوں کی دستیابی میں ضرورت سے75فیصد کمی کا خدشہ ہے، رمضان سے پہلے ہی کیلے، کھجور اور سیب کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہو گیا، پھلوں کی کمی کے باعث قیمتیں چار گنا تک بڑھنے کا اندیشہ ہے، محکمہ زراعت پنجاب نے صوبائی حکومت کو قلت سے آگاہ کر دیا۔

    محکمہ زراعت کے مطابق کیلے کی ضروریات سندھ کی پیداوار سے پوری ہوتی ہیں، مارکیٹ میں کیلے کی قلت ہے اور قیمتیں بھی زیادہ ہیں، ادہر پنجاب حکومت نے اشیاء کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے پروفارما تیار کر لیا، پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں کو رمضان بازاروں میں تبدیل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔