Tag: محکمہ زراعت سندھ

  • ممکنہ بارشیں  اور سیلاب ، اہم  فیصلہ کرلیا گیا

    ممکنہ بارشیں اور سیلاب ، اہم فیصلہ کرلیا گیا

    کراچی : محکمہ زراعت سندھ نے ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر ریپڈریسپانس فورس ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر زراعت سردار بخش مہر کی زیرصدارت میں محکمہ زراعت کے افسران کااجلاس ہوا ، جس میں ممکنہ بارشوں ،سیلاب کے پیش نظر ریپڈریسپانس فورس ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    صوبائی وزیر کو محکمہ زراعت کے ڈی جیز کی ونگزکی کارکردگی،جاری زرعی اسکیموں پربریفنگ دی گئی ، سردار محمد بخش مہر نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام افسران کارکردگی کومزید بہتر بنائیں۔

    وزیر زراعت نے کہا کہ سندھ میں کپاس کاشت کرنے کا رجحان ختم ہوتا جارہا ہے، اچھی ورائٹیزمتعارف کرائیں تاکہ کاشتکار کپاس کاشت کریں۔

    سردار بخش مہر نے سیکریٹری زروعت کو واٹر مینجمنٹ،ریسرچ ونگ، انجینئرنگ،ٹریننگ ،ایکسٹینشن ونگ فعال بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں زرعی پیداوار کوبہتر بنانے کیلئےٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے، زرعی تحقیق کے ثمرات صوبےکے کاشتکاروں تک پہنچنا ضروری ہیں۔

  • سندھ کو معاہدے کے مطابق پانی نہ ملنے پر فصلوں کو نقصان پہنچا: محکمہ زراعت

    سندھ کو معاہدے کے مطابق پانی نہ ملنے پر فصلوں کو نقصان پہنچا: محکمہ زراعت

    کراچی: محکمۂ زراعت سندھ نے فصلوں میں کمی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کو معاہدے کے مطابق پانی نہ ملنے پر فصلوں کو نقصان پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں فصلوں کی کمی کے حوالے سے محکمۂ زراعت نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کم ملنے کی وجہ سے فصلیں متاثر ہوئیں۔

    [bs-quote quote=”کپاس، گنے اور چاول کی کاشت کم ہوئی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”رپورٹ”][/bs-quote]

    محکمۂ زراعت نے رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبے میں کم پانی کی وجہ سے کپاس، گنے اور چاول کی کاشت کم ہوئی، جس سے صوبے کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    سندھ کے وزیرِ زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ پانی کی قلت کے باعث سندھ کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، وفاق نے ہمیشہ پانی کے معاملے پر سندھ کو دیوار سے لگایا۔

    محمد اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ وفاق نے سندھ کے کاشت کاروں کے لیے کوئی پالیسی نہیں بنائی، ضرورت ہے کہ وفاقی حکومت ملک کی زراعت پر توجہ دے۔


    یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف نے دوسرے صوبے کے حق پر ڈاکہ ڈالا اور پانی چوری کیا: فیصل واوڈا


    خیال رہے کہ تین ہفتے قبل ایک رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ دریائے سندھ میں پانی کی قلت کا مسئلہ انتہائی سنگین ہو گیا ہے، پانی کی یہ قلت ربیع کے موسم میں مزید بڑھ جائے گی جس کے باعث گندم سمیت کئی فصلیں اگانے کے لیے کاشت کاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔