Tag: محکمہ سوئی گیس

  • محکمہ سوئی گیس نے زیرزمین چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

    محکمہ سوئی گیس نے زیرزمین چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

    شیخوپورہ: شرقپور میں محکمہ سوئی گیس کی ٹیم نے گیس چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا، 2 سالوں سے بڑے پیمانے پر گیس چوری کی جا رہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق شرقپورمیں محکمہ سوئی گیس کی ٹیم نے گیس سپلائی لائن سے ڈائریکٹ چوری کی جانے والی گیس کا بڑا نیٹ ورک پکڑلیا ہے۔ گزشتہ 2 سالوں سے بڑے پیمانے پر گیس چوری کے جانے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔

    جی ایم سوئی گیس کا کہنا تھا کہ زیرِ زمین پائپ ڈال کر کالونی اور ایک فیکٹری میں گیس فروخت کی جا رہی تھی، گیس چوری کا نیٹ ورک سلیم اللہ نامی شخص چلا رہا تھا۔

    احسان اللہ بھٹی نے بتایا کہ کارروائی کرنے والی ٹیم پرعلاقے کے بااثر افراد نے حملہ کیا۔ ٹیم پر پتھراؤ اور سوئی گیس کی گاڑیوں اور آلات پر قبضہ کیا گیا۔

    سوئی گیس حکام نے کہا کہ کارروائی کے لیے جانے والی ٹیم مشکل سے جان بچا کر بھاگی۔ اطلاع ملنے اور خراب صورتحال کے باوجود شرقپور پولیس نے کوئی تعاون نہیں کیا۔

  • سوئی گیس ملازم کو گیس کا مین وال بند کرتے ہوئے علاقہ مکینوں نے پکڑلیا

    سوئی گیس ملازم کو گیس کا مین وال بند کرتے ہوئے علاقہ مکینوں نے پکڑلیا

    کراچی کے علاقےکورنگی گلشن ملت باغ میں سوئی گیس ملازم کوگیس کا مین وال بندکرتے ہوئے علاقہ مکینوں نے پکڑلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملازم کے پاس محکمہ سوئی گیس کے لیٹر ہیڈ پر موٹرسائیکل استعمال کا اجازت نامہ ہے، ایس ایس جی سی اتھارٹی لیٹر میں ملازم کو گیس لائنوں کی نگرانی کی ہدایت لکھی ہوئی ہے۔

    ملازم کا کہنا تھاکہ ایس ایس جی سی نےکورنگی کے مین وال بندکرنے کی ہدایت کی تھی۔

    علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ ملازم محکمہ سوئی سدرن نے رات 11 کے بجائے 9 بجےمین وال کو بندکرنا شروع کردیا۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ہم نے سوئی گیس کے ملازم سے مین وال بندکرنےکا اجازت نامہ مانگا اس میں دیکھا کہ ملازم کے پاس صرف سوئی گیس لائنوں کی دیکھ بھال کا اجازت نامہ تھا۔