Tag: محکمہ شہری دفاع

  • سعودی عرب کے کونسے علاقے اتوار تک بارش کی زد میں رہیں گے؟

    سعودی عرب کے کونسے علاقے اتوار تک بارش کی زد میں رہیں گے؟

    سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع نے مملکت کے بیشتر علاقوں میں اتوار تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں درمیانے درجے سے تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری، سیلاب اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس سے طائف، الخرمہ، میسان، المویہ، تربہ اور رانیہ کے علاقے متاثر ہوں گے۔

    رپورٹس کے مطابق ریاض ریجن میں بھی ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش، سیلاب، ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں، جس سے عفیف، الدوامی، القویعہ اور شقرا سمیت کئی علاقے زد میں رہیں گے۔

    نجران اور قصیم ریجن میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی زد میں رہیں گے جبکہ جازان، عسیر، الباحہ اور مدینہ منورہ ریجن کے علاقوں میں ہلکی سے تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

    محکمہ شہری دفاع نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں وزارتِ حج و عمرہ نے بیرونی ممالک کے لیے بعد از حج عمرہ پروگرام کا اعلان کردیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ رواں برس حج ختم ہوتے ہی بیرونی عمرہ زائرین کے لیے 14 ذوالحجہ بمطابق 11 جون 2025 سے عمرہ ویزوں کو بحال کردیا جائے گا۔

    وزارت حج کے مطابق عمرہ ویزے رمضان المبارک کے اختتام تک جاری کرائے جاسکتے ہیں، یکم شوال سے عمرہ ویزوں کا اجرا بند ہونے کے بعد صرف جاری شدہ ویزوں کے حامل عمرہ زائرین 15 شوال 1447 ہجری تک مملکت آسکتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق عمرہ ویزوں پر مملکت آنے والے زائرین کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ آئندہ برس حج سیزن سے قبل یعنی 15 ذوالقعدہ 1447 ہجری تک اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں۔

    سعودی فرماں روا کا شاہی فرمان جاری، اہم حکومتی تبدیلیاں

    خیال رہے عمرہ ویزوں کے اجرا پر عارضی پابندی کا مقصد مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں غیرضروری ازدحام نہ ہواور حجاج کرام بغیر کسی پریشانی کے حج کرسکیں۔

  • سعودی عرب کے کن شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی؟ عازمین کیلئے اہم خبر

    سعودی عرب کے کن شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی؟ عازمین کیلئے اہم خبر

    سعودی عرب کے کن شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونگی، اس حوالے سے محکمہ شہری دفاع نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے اپنے بیان میں شہریوں اور مملکت کے مختلف شہروں کا سفر کرنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھیں۔

    سعودی محکمہ شہری دفاع نے پیر 4 نومبر تک مملکت کے کئی شہروں اور علاقوں میں مسلسل گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

    شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن موسلا دھار بارش سے متاثر ہوگا، ژالہ باری اور گرد آلو ہوائیں چلنے کا امکان ہے، مدینہ، حائل، القصیم، تبوک ، الجوف، حدود الشمالیہ، الشرقیہ، باحہ، عسیر اور جازان کے علاقے درمیانی اور شدید بارش سے متاثر ہوں گے۔

    اس کے علاوہ کامل، الخرمہ، تبہ، رنیہ، المویہ، القنفودہ، اللیث، طائف، میسان، اضم، العرضیات، بحرہ، خلیص اور رابغ کے علاقے بارش کی زد میں رہیں گے، ریاض ریجن درمیانے درجے کی بارش سے متاثر ہوگا۔

    دارالحکومت ریاض، حوطہ بنی تمیم، الحریق، المزاحمیہ، الخرج، حریملا، الدرعیہ اور ضرما ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

    حکام نے شہریوں اور سفر کرنے والوں کو ہدایت کی کہ ’سیلاب والے مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں، پانی جمع ہونے والے مقامات پر تیراکی نہ کی جائے۔

    شہری دفاع کا مزی کہنا تھا کہ بارش کے دوران سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات پر نظر رکھی جائے اور لوگ ان کی پابندی کری۔

  • سعودی عرب: شہریوں اور غیر ملکیوں کیلئے الرٹ جاری

    سعودی عرب: شہریوں اور غیر ملکیوں کیلئے الرٹ جاری

    سعودی محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بارشوں اور سیلاب کے دوران وادیوں کو عبور نہ کریں اور محتاط رہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے کے وقت وادی کو عبور کرنا اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

    محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد الحمادی کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ملک کی کئی وادیوں میں پانی جمع ہو گیا ہے، جب کہ شدید بارشوں کے باعث کئی شہروں میں سیلابی ریلے موجود ہیں۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے مطابق سیلابی ریلے کے دوران وادی عبور کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ ”سیلابی ریلے کے دوران وادی کو عبور کرنے کے خطرے کے بارے میں آگاہ کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے“۔

    دوسری جانب سعودی حکومت کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لئے بڑے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، جس کے باعث سعودیہ سیاحت کے فروغ میں 58 فیصد اضافے کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال 2023ء کے پہلے سات ماہ کے دوران سیاحوں کی آمد کے لحاظ سے سعودی عرب عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے اس سال جولائی کے آخر تک مملکت میں سیاحوں کی تعداد 58 فیصد بڑھ گئی ہے۔

    یہ اعداد و شمار گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے سے حاصل کیے گئے تھے، اس کے علاوہ UNWTO کے ورلڈ ٹورازم بیرومیٹر سے حاصل کیے گئے تھے۔

    ریاض نے 27-28 ستمبر کو عالمی یوم سیاحت کی میزبانی کی، جو کہ عالمی سیاحت کے شعبے کے لیے مملکت کے عزم کا عکاس ہے۔

    سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ اتنی بڑی کامیابی ”حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی“۔

  • سعودی حکومت کی شہریوں کو اہم ہدایات

    سعودی حکومت کی شہریوں کو اہم ہدایات

    ریاض: سعودی حکومت نے انتباہ کیا ہے کہ کوئی بھی شخص سیلاب کے ریلے اور برساتی نالے عبور کرنے کی کوشش نہ کرے، اس طرح کے خطرات مول لینے والوں میں سے بیشتر خطرناک انجام سے دوچار ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ شہری دفاع اور محکمہ موسمیات متعدد مرتبہ تنبیہ جاری کرچکے ہیں کہ کوئی بھی شخص سیلاب کے ریلے اور برساتی نالے عبور کرنے کی کوشش نہ کرے

    محکمہ موسمیات نے سیلاب کے دھارے سے گزرنے والوں کے انجام کے مناظر پر مشتمل ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔

    محکمے نے انتباہ کیا کہ ان دنوں سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش کا موسم چل رہا ہے، سب لوگ خود کو سیلاب کے خطرات سے بچانے اور ڈوبنے کا خطرہ مول لینے سے بچیں۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کی باحہ میں پہلے گرد آلود ہواؤں کے بعد شہر اور اس کی چار کمشنریوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے، نجران میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی ہے۔