Tag: محکمہ صحت سندھ کے دفاتر

  • طالبعلم کی نگلیریا سے موت، عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

    طالبعلم کی نگلیریا سے موت، عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

    کراچی: محکمہ صحت سندھ کی جانب سے عوام سے نگلیریا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ نارتھ کراچی ضلع وسطی کا رہائشی 22 سالہ طالبعلم نگلیریا سے چل بسا۔ محمد ارسل کو 27 اکتوبر کو نجی اسپتال لایا گیا تھا۔

    محمد ارسل کے پی سی آر ٹیسٹ میں نگلیریا پازیٹو آیا تھا۔ اہلخانہ کے اسرار پرعلاقے سے پانی کے نمونے لینے کیلئے اقدامات کیے۔

    ترجمان محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ پانی کے نمونوں کے حصول کیلئے ٹاؤن سرویلنس کوآرڈینیٹر کو مطلع کردیا گیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ ماہرین کی تجویز کردہ ہدایت پر پانی میں کلورین کی مقدار لازمی شامل کی جائے۔ اس سال نگلیریا سے اموات کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

  • محکمہ صحت سندھ کے دفاتر میں شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد

    محکمہ صحت سندھ کے دفاتر میں شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد

    کراچی: کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے دفاتر میں شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کروناوائرس سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے محکمہ صحت سندھ نے دفاتر میں شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی اور کہا سندھ سیکریٹریٹ میں محکمہ صحت کے دفاتر میں عملے کے سوا دیگر افراد کا داخلہ بند ہیں۔

    یاد رہے وزیرصحت عذرا پیچوہو نے شہریوں کو زیادہ رش والی جگہوں پر جانے سےگریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسکول بند کرنےاور پی ایس ایل میچز پر کوئی فیصلہ نہیں کیا، حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی ٹاسک فورس آج شام تک کرےگی۔

    عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پرکوئی بھی کروناکاکیس رپورٹ نہیں ہوا ، سندھ میں تمام کیسز باہرسے آنیوالےمسافروں کےہیں، امید ہے کہ گرمیوں میں کروناوائرس کا زور ٹوٹ جائے گا۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس سے بچاؤ، وزیرصحت سندھ کا شہریوں کو مشورہ

    اس سے قبل وزیرصحت عذرا پیچوہو کی زیرصدارت اجلاس میں تعلیمی اداروں کو طویل عرصے تک بند رکھنے اور بڑے عوامی اجتماعات پرپابند ی لگانےکی تجویز دی گئی تھی۔

    جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام نجی و سرکاری اسپتالوں میں فرنٹ لائن ڈیسک بھی بنائی جائے گی جو کرونا وائرس سے متعلق معلومات فراہم کرے گی جبکہ کرونا وائرس کےتصدیق شدہ مریضوں کو گڈاپ میں قائم اسپتال میں طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔