Tag: محکمہ صحت

  • سیکیورٹی خدشات: لاہور میں انسداد پولیو مہم مؤخر

    سیکیورٹی خدشات: لاہور میں انسداد پولیو مہم مؤخر

    لاہور : آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم مؤخر کردی گئی، تفصیلات کے مطابق لاہور میں محکمہ صحت نے آج سے نو اضلاع میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم سخت  حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث مؤخر کردی۔

    پولیو مہم انتیس دسمبر سے شروع کی جائے گی۔لاہور کے لاکھوں پچوں کا مستقل ایک بار پھر داؤ پر لگا دیا گیا۔ ڈی جی ہیلتھ زاہد پرویز کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے ورکرز کو سیکورٹی سہولت میسر نہیں تھی جس کی وجہ سے مہم کو موخر کیا گیا ہے۔ اب پولیو مہم انتیس دسمبر سے شروع کی جائے گی۔

  • کراچی: نائیجرین مسافر کو ایبولا وائرس کے شبے میں ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

    کراچی: نائیجرین مسافر کو ایبولا وائرس کے شبے میں ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

    کراچی: نائیجریا سے آنے والے مسافر کو ایبولا وائرس کے شبے میں کراچی ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کے حکام نے روک لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسافر محمد ہارون کو ایئرپورٹ پر موجود ڈاکٹروں نے چیک کیا اور اسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق 45 سالہ محمد ہارون نائیجریا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے جہاں انہین تیز بخار کے باعث ابتدائی معائنے کے بعد جناح اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

    ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق حتمی طور پر ایبولا وائرس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے، متاثرہ شخص کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جس کے بعد حتمی رپورٹ سامنے آئے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں ابیولا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

  • بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ،بچوں کی نرسری کے10 انکیوبیٹر خراب

    بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ،بچوں کی نرسری کے10 انکیوبیٹر خراب

    کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کوئٹہ میں بچوں کی نرسری کے دس انکیوبیٹر خراب ہیں۔ انکیوبیٹر کی کمی کے باعث مریضوں کو نجی اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بی ایم سی اسپتال کے بچوں کی نرسری کے دس انکیوبیٹر عرصہ دراز سے خراب ہیں۔ نرسری میں صرف چار انکیوبیٹرز کام کررہے ہیں جو روزانہ بڑی تعداد میں نرسرسی آنے والے بچوں کے لئے نا کافی ہے۔

    ڈاکٹر کے مطابق اس وقت صوبے کے سب سے بڑے اسپتال بولان میڈیکل اسپتال کو کم از کم پچیس انکیوبیٹر کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے محکمہ صحت بلو چستان اوردیگر اداروں کو درخواست دے چکے ہیں تاہم اب تک انکیوبیٹرز فراہم نہیں کیے جا سکے ہیں۔

  • محکمہ صحت کو تقسیم کرنے پراعتماد میں نہیں لیا گیا، ڈاکٹر صغیر

    محکمہ صحت کو تقسیم کرنے پراعتماد میں نہیں لیا گیا، ڈاکٹر صغیر

    کراچی: محکمہ صحت کو دو حصوں میں تقسیم کرنے پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے سخت تحفظات کا اظہار کر دیا۔
    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر ہونے کے باوجود محکمہ صحت کو تقسیم کرنے پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، انہوں نے سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر ہیں، اس کے باوجود ان سے اس معاملے میں کوئی مشاورت تک نہیں کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم این جی اوز کے حوالے کیے جانے پر انہیں شدید اعتراض ہے، ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ اگر ان سے رائے لی جاتی تو ہیلتھ کیئر سسٹم کے بارے میں ضرور رائے دیتے۔