Tag: محکمہ موسميات

  • پاکستان کا کوئی علاقہ براہ راست طوفان کی زد میں نہیں

    پاکستان کا کوئی علاقہ براہ راست طوفان کی زد میں نہیں

    کراچی : بحر ہند میں بننے والا طوفان اشوبھا شمال مغرب کی جانب پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ابتدائی طور پر اس کا رخ خلیج فارس کی جانب ہے۔

    بحر ہند میں بننے والا طوفان اشوبھا شمال مغرب کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ابھی یہ کیٹیگری دو کا طوفان ہے جس میں ہوا کی رفتار 55کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    ابھی پاکستان کا کوئی علاقہ براہ راست طوفان کی زد میں نہیں ہے تاہم اگلے چوبیس گھنٹے میں طوفان کی وجہ سے بننے والا ہوا کا کم دباؤ پاکستان کے ساحلی علاقوں تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔

    اگلے چھتیس گھنٹوں میں پاکستان ایران اور اومان کے ساحلی علاقے اشوبھا کے زیر اثر آجانے کا امکان ہے۔ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں طوفان کا دائرہ اثر مزید پھیل جائے گا تاہم اس کا مرکز پاکستانی ساحلوں سے دور ہی رہے گا۔

    اگلےباہتر گھنٹوں میں طوفان کا اثر وسطی جبکہ تقریبا تمام بلوچستان پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اگلے چھیانوے گھنٹوں میں بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر طوفان کے اثرات نمایاں ہوں گے۔

    جبکہ ایران کے ساتھ ساتھ اومان یمن اور یو اے ای بھی اس کے زیر اثر آ سکتے ہیں۔

  • ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا

    ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا

    اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسميات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،لاہور، گوجرانوالہ، ہزارہ، میرپورخاص ،آزاد کشمیراوراس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے جبکہ ملک کے بيشترعلاقوں ميں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

    گزشتہ روز بھی ملک کے بيشترعلاقوں ميں موسم خشک اورگرم رہا، تاہم حيدرآباد، ميرپورخاص، کراچی، راولپنڈی، ہزارہ ڈويژن اور کشميرميں چند ایک مقامات پربارش ہوئی، سب سے زيادہ بارش مری ميں چوبیس ملی ميٹرريکارڈ کی گئی ہے۔