Tag: محکمہ موسمیات

  • کراچی میں موسم گرما کی انٹری ،  شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں

    کراچی میں موسم گرما کی انٹری ، شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے موسم مزید گرم ہونے کی پیشگوئی کردی تاہم گرمی کی لہر بارہ مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم گرما نے انٹری دے دی، آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرم موسم کی شدت 12 مارچ تک برقرار رہنے کا امکان ہے ، جس کے بعد مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہو سکتا ہے، جس سے شہر میں 12 مارچ کے بعد درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

    دوسری جانب ملک کے میدانی علاقوں میں دن میں دھوپ اور معمول کے درجہ حرارت میں اضافے سے موسم بدلنے لگا ہے۔

    کشمیر، گلگت بلتستان، سوات، دیر، چترال اور دیگر بالائی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرات استور میں منفی چار، گوپس اور کالام میں منفی تین اور ہنزہ میں منفی دو ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ ، لاہور، اسلام آباد،پشاور سمیت ملک کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

  • کراچی والے تیار  ہوجائیں!  محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

    کراچی والے تیار ہوجائیں! محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے گرمی کی شدت بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی والے اب ہوجائیں تیار کیوں کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں آج سے درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

    محکمہ موسمیات نے دن میں گرمی کی شدت بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چونتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ شام کے وقت شہر میں سمندری ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتراضلاع میں آج موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    Weather Updates Pakistan- موسم کی خبریں

    کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، مری اور گلیات میں سردی اور جزوی ابر آلود مطلع رہنے کا امکان ہے۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی رہی۔

    لہہ میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 13 ڈگری، استور منفی 06، کالام منفی 04، جبکہ گوپس اور ہنزہ میں منفی 03 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

  • اتوار اور پیر کو موسلادھار بارش کی پیش گوئی، الرٹ جاری

    اتوار اور پیر کو موسلادھار بارش کی پیش گوئی، الرٹ جاری

    کراچی : محکمہ موسمیات نے رمضان کے آغاز پر ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی، کل اور پیر کو موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا، تاہم سردی کی شدت برقرار ہے، لاہور، جہلم اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات نے رمضان کے آغاز پر ملک بھرمیں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ دو اور تین مارچ کو سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    اس دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز بارش ہوسکتی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

    بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

    دوسری جانب کراچی کا موسم تبدیل ہونے لگا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم دن میں گرم رہے گا اور زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    Weather Updates Pakistan- موسم کی خبریں

  • کراچی میں بارش کب ہوگی ؟ نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی میں بارش کب ہوگی ؟ نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے حوالے سے نئی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بادل برسنے سے جاتی سردی لوٹ آئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور آئندہ چند روز تک پارہ پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

    لاہور، جہلم، جھنگ، ساہیوال، شیخوپورہ، جڑنوالہ، ڈسکہ اور محسن وال میں وقفے وقفے سے بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں کبھی ہلکی کبھی تیز بارش سے موسم سہانا ہوگیا ہے۔

    کوئٹہ اور پنجگور سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    نتھیا گلی، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سمیت بالائی علاقوں میں برفباری سے ہرسو سفیدی چھاگئی۔

    محکمہ موسمیات نے آج خیبر پختونخوا، بلوچستان ،پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش اور پہاڑوں پرمزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

    لاہور میں گزشتہ روز شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج مزید بارش کا امکان ہے جبکہ سکھرسمیت گردو نواح میں ہلکی بارش سے جاتی سردی لوٹ آئی۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں : بارش سے متعلق بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی والے تیار ہوجائیں : بارش سے متعلق بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی، بارش برسانے والا سسٹم دو مارچ تک برقرار رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ انٹری دے چکا ہے، جو سات دن تک جاری رہے گا، بارش برسانے والا سسٹم بیشتر شہروں پر اثر انداز ہوگا ۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں آج موسم ابرآلود رہے گا۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ شمالی اور پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ہوگی، جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    بارش اور برفباری سے مری، گلیات، ناران، کاغان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خطرہ ہے۔

    کشمیر اور گلگت بلتستان میں پچیس فروری سے دو مارچ تک شدید بارشوں اور برف باری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے کچھ حصوں میں چھبیس فروری تک بادل برس سکتے ہیں ۔

    لاہور میں صبح سویرے بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    پشاور اور گرد و نواح میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار اور سرد ہو گیا ہے۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ دو مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    بلوچستان میں بھی مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے سے کوئٹہ اور چمن میں موسلادھار بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔

  • عوام تیار ہوجائیں !  شدید بارشوں کی پیش گوئی

    عوام تیار ہوجائیں ! شدید بارشوں کی پیش گوئی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے شدید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کردی، مغربی ہواؤں کا سسٹم آج ملک میں داخل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے بارش کا نیا اسپیل داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج سے مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ شمالی اورپہاڑی علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش اوربرف باری کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں پچیس فروری سے دو مارچ تک شدید بارش اوربرف باری متوقع ہے اور پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خطرہ ہے۔

    خیبرپختونخوا میں یکم مارچ تک بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی، جس سے خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں فلیش فلڈنگ اور لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ہے، اس کے پیش نظر سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بلوچستان میں 26 فروری تک کوئٹہ، زیارت اورگردونواح میں بارش،برفباری کاامکان ہے جبکہ سندھ میں 25 سے 26 فروری تک لاڑکانہ، سکھر اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی اور کہا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ شہر میں مطلع جزوی برآلود اور موسم گرم رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے شہر میں آج تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے جبکہ شمال مشرق سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    شہرکافضائی معیارمضر ہے اور ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 112 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے بارش کا نیا اسپیل داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

    آج سے مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

    شمالی اورپہاڑی علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش اوربرف باری کا امکان ہے۔

    گلگت بلتستان میں پچیس فروری سے دو مارچ تک شدید بارش اوربرف باری متوقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خطرہ ہے۔

    خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں فلیش فلڈنگ اورلینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ہے، جس کے پیش نظر سیاحوں کو غیر ضروری سفرسے گریزکی ہدایت کی گئی ہے۔

  • ملک  کے مختلف شہروں میں بارش ،  جاتی سردی لوٹ آئی

    ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، جاتی سردی لوٹ آئی

    کراچی : ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث جاتی سردی لوٹ آئی، کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمال مشرقی پنجاب،گلگت بلتستان اور شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پربارش ہوئی۔

    بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد شدید سردی کی لہر برقرار ہے اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سےنیچے ہے۔

    کالام میں منفی چار،مالم جبہ میں منفی تین ، راولا کوٹ اور مری میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں موسم کی تبدیلی سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    لاہور میں رات گئے ہلکی بوندا باندی کے بعد موسم سرد ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    دوسری جانب کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود،صبح اور رات میں خنکی رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج تیزدھوپ کےساتھ موسم گرم رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بتیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں موسم کی تبدیلی سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی میں موسم کی تبدیلی سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود ہے جبکہ صبح و رات میں ہلکی خنکی رہنے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 17.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے، جبکہ گزشتہ روز دن میں درجہ حرارت 30.9 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے، شمال مشرق سمت سے7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    میٹرک کے امتحانات سے متعلق بڑی خبر

    شہرکا فضائی معیار مضر ہے، دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 158 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ موسم گرم رہے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی 87 فیصد ہے جبکہ مغربی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں پچھلے 4 ماہ کے دوران 40 فی صد کم بارشیں ہونے کے پیش نظر خشک سالی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کی 52 فی صد کمی کے ساتھ صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشیں کم ہونے پر سب سے زیادہ شعبہ زراعت کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں ریکارڈ نہیں کی گئیں، جس کے نتیجے میں یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری کے درمیان معمول سے 40 فی صد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    صوبہ سندھ میں 52، بلوچستان میں 45 اور پنجاب میں 42 فی صد معمول سے کم بارشیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم بارشوں کے باعث موسم گرما جلد آنے کا امکان ہے۔

    کراچی کے نوجوانوں میں تیزی سے ڈپریشن کا مرض کیوں پھیل رہا ہے؟

    سندھ میں بھی کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدر آباد سمیت 10 شہروں میں ہلکی خشک سالی کے آثار ہیں۔ ماہرین کے مطابق ’ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے فوری نمٹنا ضروری ہے تاکہ خشک سالی جیسے مسائل کو روکا جا سکے۔