Tag: محکمہ موسمیات

  • کراچی میں سردی بڑھنے لگی ، درجہ حرارت11 ڈگری تک گرگیا

    کراچی میں سردی بڑھنے لگی ، درجہ حرارت11 ڈگری تک گرگیا

    کراچی : شہر قائد میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ  کے ساتھ ہی درجہ حرارت11 ڈگری تک گرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے خیبر تک سردی نے ڈیرے دیئے، کراچی میں سردی بڑھنےلگی اور کم سےکم درجہ حرارت11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن بھر درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، شہرمیں ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور دن بھر ہوائیں 20 سے 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں 3 روز کے دوران درجہ حرارت مزید گرنے کی پیش گوئی

    دوسری جانب ملک کے بالائی علاقےاور بلوچستان سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں، چترال میں ٹھٹھراتی سردی سے سڑکوں پر پانی بھی جم گیا، لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    اسکردو میں درجہ حرارت منفی نو اور گلگت میں منفی سات ریکارڈ کیا گیا ، شدید سردی کوئٹہ اور قلات کا پارہ منفی چھ پر لے آئی ہے۔

    اسلام آباد کا درجہ حرارت بھی نقطہ انجماد سے گر گیا جبکہ لاہور میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ر ہنے کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

    مری، گلیات اور گردو نواح میں شدید سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

  • کراچی میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی

    کراچی میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا رات کے اوقات میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں سردی نے ڈیرے ڈال دیے ہیں، بالائی علاقوں اور بلوچستان میں موسم شدید سرد ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران سردی بڑھنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے رات کے اوقات میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے اور شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

    پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ہلکی دھند چھائے رہنے اور پنجاب کے بیشتراضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ اسکردو میں پارہ منفی نو تک جا پہنچا ہے جبکہ استور، گلگت، گوپس، کالام منفی پانچ جبکہ ہنزہ میں منفی چار تک گر گیا۔

    قلات منفی تین۔ چترال اور دیر منفی دو اور کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں چار ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور نو اور کراچی میں صبح سویرے درجہ حرات سولہ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی میں آج سے بلوچستان کی یخ بستہ ہوائیں چلنے  کا امکان

    کراچی میں آج سے بلوچستان کی یخ بستہ ہوائیں چلنے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی موسم تبدیل ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا شہر میں آج تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، درجہ حرارت مزید دو سے تین ڈگری کم ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں سردی نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں، کراچی میں بھی موسم سرد ہونے لگا اور رات میں خنکی بڑھ گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے موسم تبدیل ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کے باعث درجہ حرارت مزید دو سے تین ڈگری کم ہوسکتا ہے۔

    چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں کوئٹہ کی ہوائیں داخل ہونا شروع ہوگئیں ہیں، پانچ اور چھ دسمبر سے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے، جو سولہ ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے

    دوسری جانب بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے ، اسکردو،گوپس،ہنزہ میں پارہ منفی تین اورکالام میں منفی ایک ڈگری تک گرگیا۔

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع مغربی ہوائوں کے زیر اثر آگئے ہیں ، جس سے نصیرآباد،ڈیرہ مراد جمالی، چھترمنجھو شوریٰ، بابا کوٹ غفور آباد، اوستہ محمد، گنداخہ، باغ ہیڈ اور گردو نواح میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

  • سردی کی لہر ، چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    سردی کی لہر ، چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    کراچی : محکمہ موسمیات  نے شہر قائد میں سردی کی لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے کراچی والوں کو خبردار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ منگل/ بدھ کو شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، معمول سے تیز ہوائیں چلنے کے سبب درجہ حرارت میں کمی و خنکی میں اضافے کا امکان ہے۔

    اگلے چندروز تک شہر میں بلوچستان کی مشرقی/ شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، 4 دسمبر کو شہر کا درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

    دیہی سندھ کے اضلاع قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آج ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

    دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز  نے کہا کہ کراچی کا موسم سرد ہونے لگا ہے، شہر میں کوئٹہ کی ہوائیں داخل ہونا شروع ہو گئیں، 6،5 دسمبر سےدن اوررات کادرجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ دن میں درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے، رات کادرجہ حرارت 14 تا 16 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جاسکتا ہے، بالائی اور بلوچستان کے علاقوں میں بارش کے باعث شہر کا موسم تبدیل ہوا۔

    صوبے کے دیگر اضلاع میں خشک موسم کے ساتھ خنک رات جبکہ بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھندپڑنے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 20.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ آج درجہ حرارت 32 سے  34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے جبکہ شمالی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر:

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار مضر ہے جبکہ کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

    ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 188 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • کراچی میں گرمی کا راج برقرار، محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی میں گرمی کا راج برقرار، محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوجائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں تو ٹھنڈ کا آغاز ہوچکا ہے مگر کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بدستورگرمی کا راج برقرار ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج مطلع گرم و مرطوب اور صبح کے وقت دھند چھا سکتی ہے، دھند چھانے کے سبب حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔

    بیان کے مطابق جمعرات کو موسم گرم اور خشک رہنے اور دھند چھانے کا امکان ہے، ساتھ ساتھ بلوچستان کی شمالی مغربی صحرائی ہوائیں چل سکتی ہے، شہر قائد میں گرمی کا راج برقرار ہے۔

    آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کل یعنی جمعرات کو 38 ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے۔ دیہی سندھ کے شہید بے نظیر آباد میں پارہ تین ڈگری اضافے سے اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

    لاہور فضائی آلودگی کا گڑھ بن گیا، آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

    مری،گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلودر ہے گا، صبح کے اوقات میں لاہور، شیخو پورہ، نارووال، فیصل آباد میں اسموگ رہنے کا امکان ہے۔

  • کراچی سمیت ملک بھر میں سردی معمول سے کم پڑنے کا امکان

    کراچی سمیت ملک بھر میں سردی معمول سے کم پڑنے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے ماہ دسمبر کے وسط میں سردی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق رواں سال سردی کا دورانیہ کم ہوسکتا ہے۔

    شہر قائد میں پہلے کی طرح گرمی کی لہر برقرار ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے سبب اہلیان کراچی پریشان ہیں۔

    شہر قائد کے باسیوں کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں اگست جیسی گرمی پڑ رہی ہے، کراچی کا درجہ حرارت ان دنوں 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ رہا ہے۔

    علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال کراچی سمیت ملک بھر میں سردی معمول سے کم پڑنے کا امکان ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، لیکن کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

    اس کے علاوہ لاہور، اسلام آباد، پشاور، دیر، چترال اور سوات میں چند ایک مقامات پر بارش متوقع ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں اسموگ میں خطرناک حد تک اضافے کے پیش نظر شہریوں کے لیے ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ایمرجنسی الرٹ میں عوام سے ماسک پہننے، گھروں کی کھڑکیاں، دروازے بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    الرٹ میں کہا ہے کہ دہلی،امرتسر ، چندی گڑھ کی اسموگ تیز ہوا کے ساتھ لاہور میں داخل ہو رہی ہے۔

  • کراچی میں مزید 2 سے3  دن تک درجہ حرارت  میں اضافے کا امکان

    کراچی میں مزید 2 سے3 دن تک درجہ حرارت میں اضافے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید دو سے تین دن تک درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اکتوبراپنے اختتام پر ہے لیکن کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، کل نواب شاہ سب سے گرم بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ شہر قائد میں انتالیس اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت تھا، جو اکتالیس اور کہیں کہیں بیالیس ڈگری محسوس کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید دو سے تین دن تک درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کردیا۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں دن کا درجہ حرارت اڑتیس سے چالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    دوسری جانب سجاول، ٹھٹہ، حیدرآباد، عمرکوٹ، میر پور خاص اور تھر پارکر میں بھی درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم ختک رہنےکاامکان ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخواکےمختلف مقامات پربارش متوقع ہے۔

    اسلام آباد، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر، چترال،دیر،سوات،کوہستان اورشانگلہ میں بارش کا امکان ہے۔

  • پاکستان میں رواں برس اسموگ میں واضح اضافے کا خدشہ

    پاکستان میں رواں برس اسموگ میں واضح اضافے کا خدشہ

    لاہور : محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رواں برس اسموگ میں واضح اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا،عمومی طور پر اسموگ نومبر سے دسمبر کے دوران جاری رہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اسموگ کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی، جس میں کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں برس سموگ میں واضح اضافے کا خدشہ ہے.

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ فیکڑیوں کی آلودگی اور گاڑیوں کا دھواں سموگ میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں ، عمومی طور پر اسموگ نومبر سے دسمبر کے دوران جاری رہتی ہے۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا کہ رواں برس پاکستان کے چند بڑے شہروں میں اسموگ میں اضافے کا خدشہ ہے، ان شہروں میں لاہور گوجرانولہ شیخوپورہ قصور اور فیصل آباد شامل ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسموگ میں اضافہ شہریوں کے صحت کے ساتھ ماحول کو بھی آلودہ کر سکتا ہے، دوران اسموگ متاثرہ شہروں میں دمہ کا مرض بڑھ سکتا ہے۔

    ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ بچے بزرگ اور قوت مدافعت کی کمی کا شکار افراد زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں، اس دوران حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کا خطرہ بھی زیادہ ہے۔

  • کراچی  میں آج گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

    کراچی میں آج گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

    کراچی: شہر قائد میں آج گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہواکا کم دباؤموجود ہے اور ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوکر مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں آج گردآلودہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان ہے، شمال مشرق سے4کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں تاہم شہر میں ہوا کا کم دباو اگلے 2 دن تک رہے گا۔

    ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، مٹھی اور بدین میں آج گرد آلود ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے لسبیلہ، گوادر، جیوانی، کیچ، تربت، آواران، چترال، دیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہےتاہم کوئٹہ ،لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔