Tag: محکمہ موسمیات

  • کراچی میں شدید گرمی کی لہر کب تک رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی میں شدید گرمی کی لہر کب تک رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی : شہر قائد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے تاہم یہ لہر کب تک جاری رہے گی ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 24.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، ہوامیں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے تاہم گرمی 20 اکتوبر کے بعد کم ہو جائے گی۔

    خیال رہے جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں کراچی کے جنوب مشرق میں تقریباً 1000 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے اور امکان ہے کہ نظام اگلے 2/3 دنوں کے دوران ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گا۔

    ابتدائی طور پر سسٹم شمال مغرب کی طرف بڑھے گا، فی الحال پاکستان کا کوئی بھی ساحلی علاقہ اس موسمی نظام سے متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے تاہم ہواؤں کی رفتاربڑھ سکتی ہے اور سمندر میں بھی کچھ طغیانی ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب ایئرکوالٹی انڈکس نے کہا کہ ‌شہر کا فضائی معیار مضرصحت ہے، دنیاکےآلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرےنمبرپرہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 181 پرٹیکیلیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا۔

    طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے شہری گھروں سےنکلتےوقت ماسک کااستعمال لازمی کریں۔

    اس کے علاوہ تھرپارکر، مٹھی ، سجاول ، بدین اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے جبکہ کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

    محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی تاہم آج بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سورج اپنے پورے آب وتاب سے آنکھیں دکھا رہا ہے، اکتوبر میں گرمی جوبن پر ہے۔

    شہر گرمی آج بھی برقرار ہے، درجہ حرارت اڑتیس سے چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، بلوچستان کی گرم شمال مغربی ریگستانی ہوائیں اثرانداز ہیں ، ہوا میں نمی کا تناسب اضافی رہنے کے نتیجے میں گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زائد محسوس کی جاسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آج سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بارہ سے پندرہ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ میں شدید گرم رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخواہ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ چند مقامات پربارش ہوسکتی ہے۔

  • کراچی شدید گرمی کی زد میں ،  سمندری ہوائیں بند

    کراچی شدید گرمی کی زد میں ، سمندری ہوائیں بند

    کراچی : شہر قائد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، شہر میں 4 سے 5روز درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل ہونے کے باعث حبس کی کیفیت ہے، شہر میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں4 سے5 روز درجہ حرارت ایک سےدوڈگری اضافے کا امکان ہے جبکہ اکتوبر میں درجہ حرارت 35 سے 40 ڈگری تک رہے گا۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ دن میں زیادہ ترشمال مغرب سمت سےہوائیں چلیں گی ، صبح کےاوقات میں ہوامیں نمی کاتناسب  60سے70 فیصد جبکہ دن اورشام کےاوقات میں نمی کاتناسب 25سے35فیصد رہے گا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، اسلام آباد، لاہور، پشاور میں موسم خشک رہنے کا ا مکان ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا، آج درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف جگہوں پر بادل برس رہے ہیں، کوئٹہ، مستونگ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    کراچی میں معاملہ کچھ الگ ہی دکھائی دے رہا ہے، سورج اپنے پورے آب وتاب سے آنکھیں دکھا رہا ہے، اکتوبر میں بھی گرمی جوبن پر ہے۔

    شہر میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے، آج اور کل پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، گرمی کی جزوی لہر کے دوران درجہ حرارت اوسط سے تین ڈگری تک بڑھ سکتا ہے تاہم ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے لکہ شہرمیں سمندری ہوائیں جزوی معطل ہیں جبکہ بلوچستان کی گرم شمال مغربی ریگستانی ہوائیں اثرانداز ہیں ، ہوا میں نمی کا تناسب اضافی رہنے کے نتیجے میں گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زائد محسوس کی جاسکتی ہے۔

    دوسری جانب شہر کا فضائی معیار مضرصحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبرپر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 154 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

    ایئرکوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ سو سے دو سو پرٹیکیولیٹ میٹرزانسانی صحت کیلئےمضرہے، دو سو سے 3سو پرٹیکیولیٹ میٹرز انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے۔

  • موسلاد ھار بارش کی پیش گوئی ، الرٹ جاری

    موسلاد ھار بارش کی پیش گوئی ، الرٹ جاری

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 5 اکتوبر سے مغربی ہوائیں داخل ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ 5 اکتوبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی، جس کے باعث 5 سے 8 اکتوبر چترال، دیر، سوات،شانگلہ،مالاکنڈ اور صوابی میں بارش کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 5 سے 7 اکتوبر مردان ،کرم ، اورکزئی ، کوہاٹ، ہنگو اور ڈی آئی خان میں بارش متوقع ہے۔

    انھوں  نے کہا کہ مری، گلیات، گجرات ، وسطی اور جنوبی پنجاب میں بارش کاامکان ہے جبکہ 5 سے 7 اکتوبر تک شہر اسلام آباد میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں  نے مزید بتایا کہ 5 سے 8 اکتوبر کوئٹہ ، ژوب ، لسبیلہ میں بارش کاامکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

  • رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کب ہوگا؟

    رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کب ہوگا؟

    رواں برس کے دوسرے اور آخری سورج گرہن سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے، سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

    رپورٹس کے مطابق سال 2024 کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمالی امریکا و انٹارکٹکا میں سورج گرہن کے مناظر دیکھے جا سکیں گے۔

    سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 43 منٹ پر ہوگا اور 11 بج کر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

  • محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم  پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں جاری گرمی کو اکتوبر کے اختتام تک بڑھنے کا امکان ظاہر کردی تاہم اکتوبر کے وسط میں راتیں سرد ہونی کی توقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بارشوں کے بعد کراچی کے بدلتے موسم نے ایک بار پھر سے شہر کو گرمی کی لپیٹ میں لے لیا ہے، محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت معمول سے کچھ بڑھنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دس روز تک شہر میں گرم اور مرطوب موسم رہے گا اور گرمی کے وار اکتوبر تک جاری رہیں گے جبکہ اکتوبر کے وسط میں راتیں سرد اور دن گرم ہونے کا امکان ہے۔

    کراچی میں آج بھی موسم گرم اورمرطوب رہےگا ، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈہے اور 17 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسےہواچل رہی ہے جبکہ نمی کاتناسب 74فیصد ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار ارفراز نے بتایا ہے کہ فی الحال ملک بھر میں اب بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

  • پاکستان کے 10 بڑے شہروں میں نئی وبا کا خدشہ ،  الرٹ جاری

    پاکستان کے 10 بڑے شہروں میں نئی وبا کا خدشہ ، الرٹ جاری

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے 10بڑے شہروں میں نئی وبا بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ڈینگی الرٹ جاری کر دیا ، جس میں کہا ہے کہ ستمبر سے شروع ہونے والے وبا کے کیسز اکتوبر میں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

    ملک کے 10بڑےشہروں میں اس وبا کے خطرات زیادہ ہیں، جن میں کراچی،لاہور،اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، حیدرآباد اور لاڑکانہ شامل ہیں۔

    الرٹ میں کہا گیا کہ مون سون کےبعد اس وبا میں واضح اضافہ ہوتا ہے ، 27 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہونے پر وبا کے پھیلنےکاخدشہ بڑھ جاتاہے۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ طلوع آفتاب کے 2 گھنٹے بعد،غروب آفتاب سے 2 گھنٹے قبل  وبا کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ درجہ حرارت 16ڈگری سےکم ہونےپر ڈینگی میں واضح کمی آتی ہے۔

    محکمہ صحت نے عوام کو ہدایت کی کہ شہری گھروں، قرب و جوار میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں، وشہری پانی کے کھلے برتنوں، ٹینکوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔

    بخار، گلہ خرابی،جسم و سر درد، قے، ڈینگی کی علامات ہیں، شہری ڈینگی سیزن میں آدھی آستینوں کا استعمال نہ کریں اور لارواافزائش روکنے کیلئے گھرمیں مچھر ماراسپرے کریں۔

  • خلیج بنگال سے ہواؤں کا سلسلہ  پاکستان میں داخل ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات  کی بڑی پیشگوئی

    خلیج بنگال سے ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے 26 ستمبر سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی اور کہا خلیج بنگال سے ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے نئی موسمیاتی ایڈوائزری جاری کردی گئی ، جس میں بتایا کہ 25ستمبرسےگرم اورمرطوب ہواؤں کاسلسلہ خلیج بنگال سےپاکستان میں داخل ہوگا، ہواؤں کاسلسلہ بالائی علاقوں سےداخل ہونےکاامکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 26 ستمبر سے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جس سے 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی،وسطی علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

    چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور و دیگرعلاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 27 ستمبر تا یکم اکتوبر راولپنڈی،مری،گلیات سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کاامکان ہے جبلپ 26 سے 28 ستمبر کے دوران پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا

    میرپورتھرپارکر،عمرکوٹ اورگرد و نواح میں بارش کاامکان ہے تاہم بلوچستان میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔

  • کراچی کا موسم تبدیل:  محکمہ موسمیات  کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی کا موسم تبدیل: محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کا موسم تبدیل ہونے لگا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا لیکن چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ لاہور، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔