Tag: محکمہ موسمیات

  • کراچی میں بارش کی پیش گوئی،  محکمہ موسمیات نے یو ٹرن لے لیا

    کراچی میں بارش کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے یو ٹرن لے لیا

    کراچی :چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کراچی کی پیش گوئی پر یوٹرن لے لیا اور کہا ایک سےڈیڑھ ہفتےتک بارش کاکوئی امکان نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ مون سون کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے، جس کے زیراثرکراچی میں بارش کا امکان ہے، اس دوران، مغربی اور جنوب مغربی سمت سےہوائیں چلیں گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج اور کل میرپورخاص، عمرکوٹ، ٹھٹھہ، مٹھی سمیت اندرون سندھ بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے یو ٹرن لیتے ہوئے کہا کہ  شہر میں آج بارش کےامکانات کم ہیں، چندمضافاتی علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے تاہم ایک سےڈیڑھ ہفتےتک بارش کاکوئی امکان نہیں۔

    سردارسرفراز نے بتایا کہ مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہوئی تھیں، مون سون ہواؤں کے زیر اثر تھر و دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔

    دوسری جانب لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان اور سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد تباہی کے مناظردیکھنے کو مل رہے ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے اور سندھ، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

  • کراچی میں کل  گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

    کراچی میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کل کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مون سون ہواؤں کاسلسلہ آج سےمشرقی سندھ میں داخل ہونےکاامکان ہے ، جس کے باعث شہر قائد میں کل گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ نئے مون سون سسٹم کے تحت ، سکھر،لاڑکانہ، خیرپور، دادو، جیکب آباد، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں آج سے چار سمتبر کے دوران متعدل، تیز اور کہیں کہیں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

    دوسری جانب ملک بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ جب کہ سندھ اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں اورریلوں سے تباہی دکھائی دیتی ہے۔

    ۔محکمہ موسمیات آئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران کوئٹہ،لاہور،اسلام آباد،پشاور، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کےبیشترعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

  • ڈیپ ڈپریشن کا آج شام تک طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خطرہ،  الرٹ جاری

    ڈیپ ڈپریشن کا آج شام تک طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خطرہ، الرٹ جاری

    کراچی : ٹراپیکل سائیکلون کا تیسرا الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن کا آج شام تک طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون کا تیسرا الرٹ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیپ ڈیپریشن رن آف کچھ اور اس سے بھارتی علاقے پر موجود ہے، یہ سسٹم آہستہ حرکت کرتے ہوئے مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران اس کی آگے بڑھنے رفتار بہت سست رہی۔

    الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سسٹم کراچی کے مشرق اور جنوب مشرق سے 200 کلومیٹر دور ہے، یہ مزید مغرب اور جنوب مغرب۔ کی جانب حرکت کرتا رہے گا

    آج دوپہر یا شام تک شمال مشرقی بحیرہ عرب اور اس سے ملحقہ سندھ کی ساحلی میں داخل ہوسکتا ہے اور دوپیر یا شام تک سازگار موسمی حالات کے باعث یہ سمندری طوفان بن سکتا ہے، اس سسٹم کے باعث سمندر میں شدید طغیانی رہے گی۔

    سمندر میں ہوائیں 50 سے 60 کلومیٹر اور کبھی 70 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہواوں کے جھکڑ چل رہے ہیں

    سندھ کے ماہی گیر 31 اگست تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے، بلوچستان کے ماہی 1 ستمبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

    31 اگست تک کراچی ،حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین ،سجاول،تھرپارکر ،سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص اور ملحقہ سندھ کے دیگر اضلاع میں وقفے وقفے سے تیز ہواوان اور گرج چمک کے ساتھ تیز اور شدید موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    30 اگست سے یکم ستمبر تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ تیز سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ حب ،لسبیلہ، آواران ،کیچ اور گودار کے اضلاع تیز اور موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

  • سندھ کی ساحلی پٹی کے پاس سمندری طوفان کا خطرہ ، الرٹ جاری

    سندھ کی ساحلی پٹی کے پاس سمندری طوفان کا خطرہ ، الرٹ جاری

    کراچی : سندھ کی ساحلی پٹی کے پاس سائیکلون طوفان کا خدشہ ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ٹروپیکل سائیکلون الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن کا طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔

    بھارت کے رن آف کچھ پر گہرا دباؤ ہے ، جس سے شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان خطرہ ہے۔

    ڈیپ ڈپریشن (ڈی ڈی، بہت مضبوط کم دباؤ کا علاقہ) رن آف کچھ، ہندوستان کے اوپر پچھلے 12 گھنٹوں کے دوران بہت آہستہ آہستہ مغرب-جنوب مغرب میں منتقل ہوا ، اب یہ کراچی کے جنوب مشرق میں تقریباً 270 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے ، امکان ہے کہ یہ نظام مغرب/جنوب مغرب کی طرف بڑھے گا۔

    محکمہ موسمیات نے جاری الرٹ میں کہا ہے کہ سندھ کی ساحلی پٹی کے پاس سائیکلون طوفان کا خدشہ ہے، بحیرہ عرب میں رن آف کچھ کے علاقہ کے اوپر ہواؤں کا شدید دباؤ ہے، ہواؤں کا یہ سلسلہ سندھ کی کی ساحلی پٹی کی جانب آج رات یا کل تک پہنچ سکتا ہے۔

    ہواؤں کے اس دباؤ سے سائیکلون طوفان آنے کا خدشہ ہے، ہواؤں کے اس دباؤ کے وجہ سے تھر پارکر بدین ٹھٹھہ سجاول حیدر آباد ٹنڈو محمد خان ٹنڈو الہ یار مٹیار میر پور خاص عمر کوٹ کراچی میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

    سمندر 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ناہموار/بہت ناہموار رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سسٹم ساری صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے ، متعلقہ حکام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے ذریعے باخبر رہیں۔

  • کراچی میں آج دوپہر 2 سے رات 8 بجے کے درمیان  طوفانی بارش کی پیش گوئی

    کراچی میں آج دوپہر 2 سے رات 8 بجے کے درمیان طوفانی بارش کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج دوپہر 2 سے رات 8 بجے کے درمیان طوفانی بارش کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق حالیہ طاقتور مون سون سسٹم ابھی تک پاکستان پر ہے اور خصوصاً سندھ پر اس کے زیادہ اثرات دیکھے جارہے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم دس سے پندرہ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے، اور آج یہ سسٹم شہر کے جنوب کی جانب زیادہ قریب آجائے گا، جس کے باعث آج کراچی میں شدید بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طاقتورمون سون سسٹم کراچی سے 290 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، آج دوپہر2 سے رات 8 بجے کے درمیان موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

    شہر میں تیز گرد آلود ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں اور اکتیس اگست تک کراچی میں ایک سو پچاس سے دو سو ملی میٹر بارش کا امکان ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مون سون سسٹم بلوچستان میں بھی بارش برسائے گا، بارشوں کا سلسلہ 2 سے 3 دن تک جاری رہے گا، شدید بارشوں سے سندھ میں فصلوں کو نقصان پہنچے گا۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے مزید کہا ہے کہ سجاول اور ٹھٹھہ میں بھی آج طوفانی بارش کا امکان ہے اور تین سو ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔

    بارشوں کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حیدرآباد میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ میرپور خاص، جامشورو، سجاول، ٹھٹھہ میں بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کے نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔

  • بھارتی گجرات سے ہوا کا شدید دباؤ آئندہ 24  گھنٹے میں پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ، الرٹ جاری

    بھارتی گجرات سے ہوا کا شدید دباؤ آئندہ 24 گھنٹے میں پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ، الرٹ جاری

    کراچی : ہوا کا شدید دباؤ آئندہ 24 گھنٹے میں پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے ، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے ستائیس اگست سے اکتیس اگست کےدوران جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں، ملک بھرمیں بارشوں کاسلسلہ رواں ہفتے بھی جاری رہے گا،

    ہوا کا شدید دباؤ اس وقت بھارتی گجرات کے شمال میں موجود ہے، ہوا کا شدید دباؤ آئندہ چوبیس گھنٹے میں پاکستان میں داخل ہونےکاامکان ہے۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا کہ موسمی صورتحال کے زیراثر طاقتورمون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی جبکہ انتیس اگست سےایک مغربی لہر ملک کےبالائی علاقوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اکتیس اگست تک کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہیدبینظیرآبادمیں تیزہواؤں،جھکڑ چلنے،گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے۔

    خضدار، قلات، لسبیلہ ، آواران، نصیر آباد،سبی ،جعفرآباد، ژوپ، کوئٹہ، زیارت میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

  • بھارت میں تباہی مچانے والا طاقتور مون سون سسٹم  کا آج رات پاکستان میں  داخل ہونے کا امکان

    بھارت میں تباہی مچانے والا طاقتور مون سون سسٹم کا آج رات پاکستان میں داخل ہونے کا امکان

    اسلام آباد : بھارت میں تباہی مچانے والا طاقتور مون سون سسٹم کا آج رات پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں آج رات سے انتیس اگست تک طوفانی بارش کی پیش گوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارت میں تباہی مچانے والا طاقتور مون سون سسٹم کا آج رات ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے بھی آج رات سے پنجاب میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے ، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی،فیصل آباد، ساہیوال اورگجرات میں تیزبارش کاامکان ہے۔

    ڈیرہ غازی خان، ملتان اوربہاولپورڈویژن میں موسلادھاربارش اور سیلاب کا خدشہ ہے.

  • بارش برسانے والا طاقتور سسٹم‌‌ ! محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    بارش برسانے والا طاقتور سسٹم‌‌ ! محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو بارش برسانے والا طاقتور سسٹم‌‌ کے حوالے سے خبردار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مون سون کا ایک اوراسپیل کراچی میں داخل ہونےکاامکان ہے ، میٹرولوجسٹ انجم زیغم نے بتایا کہ کراچی کامطلع ابرآلودسےجزوی ابرآلودرہےگا اور کالےبادلوں کےڈیرےرہیں گے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤمغربی بنگال پرموجودہے، اگلے دو روز کے دوران ہوا کا کم دباؤ مغرب کی جانب بڑھےگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بنگال سےطاقتورمون سون ہواؤں کاسلسلہ پاکستان کےجنوبی علاقوں میں داخل ہوگا ، جس سے 25 سے 29 اگست کراچی سمیت اندرون سندھ بارش کاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کی 26سے29اگست کےدوران جنوبی علاقوں میں شدیدبارشوں کی پیشگوئی
    بنگال سےہواؤں کاسلسلہ پاکستان کےجنوبی علاقوں میں داخل ہوگا،

    اگلے3روزکےدوران کراچی کاموسم گرم ،مرطوب رہنے کاامکان ہے، کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36ڈگری تک جاسکتاہے اور ہوامیں نمی کاتناسب بڑھنے سےگرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد،ٹھٹھہ سمیت مختلف شہروں میں آج گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 26سے29اگست کےدوران جنوبی علاقوں میں شدیدبارشوں کی پیشگوئ کی ہے، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوامیں چندمقامات پرتیزہواؤں کےساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

    جنوب مشرقی سندھ،شمال مشرقی/جنوبی پنجاب میں چندعلاقوں میں بارش کاامکان ہے جبکہ شمال مشرقی بلوچستان میں چندمقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات سے ہی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مطلع ابر آلود ہے جبکہ بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔

    موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بحیرہ عرب سے آنے والے بادلوں کے باعث گزشتہ رات اور صبح رم جھم برسی، مزید بادل شہر کی جانب گامزن ہیں۔ شہر میں 20 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ شہر کا درجہ حرارت صبح کے وقت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔

    دوسری جانب ملک بھر میں ابر رحمت برسنے کا سلسلہ جاری ہے، تربیلا ڈیم میں 57 لاکھ 66 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کر لیا گیا، ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار550فٹ ہے۔

    مسلسل بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم مکمل بھرگیا، ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار550فٹ ہے، تربیلا کی جھیل میں اس وقت 57 لاکھ 66 ہزار ایکڑ فٹ قابلِ استعمال پانی موجود ہے۔

    مظفر آباد اور گردو نواح میں زلزلہ

    تربیلا ڈیم میں پانی کا اپنی پوری صلاحیت کے مطابق بھرنا زرعی شعبے اور کم لاگت اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار کے لئے نہایت خوش آئند ہے۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں ! طوفانی بارش کی پیش گوئی

    کراچی والے تیار ہوجائیں ! طوفانی بارش کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے ایک اور اسپیل کے نتیجے میں طوفانی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے موسلادھاربارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا بارش سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش متوقع ہے، مون سون کا اسپیل 3روزتک جاری رہےگا تاہم دن کےاوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد راولپنڈی اورلاہورسمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں مون سون کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ، جس کے بعد واسا نے ہائی الرٹ وارننگ جاری کردیا ہے۔

    شیخوپورہ ،فیصل آباد،سیالکوٹ، گجرات ،منڈی بہاؤالدین،جہلم ،حافظ آباد ،ننکانہ اور جام پورسمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی تیز ہواؤں کےساتھ بارش نے جل تھل ایک کردیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    بھمبر آزاد کشمیر بارش سے ندی نالے بپھرگئے، جس سے درجنوں دیہاتوں کو ملا نے والا رابطہ پل بہہ گیا جبکہ سماہنی میں مکان گرنے سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

    چترال کےدونوں اضلاع میں سیلابی صورتحال ہے، دریائے چترال میں طغیانی سے کئی نشیبی علاقے زیرآب ہیں جبکہ درجنوں رابطہ سڑکیں اوربجلی کانظام منقطع ہوگیاہے