Tag: محکمہ موسمیات

  • کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ صبح سویرے گرم اور مرطوب محسوس کیا جا رہا ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، گرمی کی شدت 42 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے، جبکہ کراچی کا موسم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرم اور مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 2 روز میں پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    آج سے 2روزکے دوران درجہ حرارت میں ایک سے 2 ڈگری کا اضافہ متوقع ہے، مغربی سمت سے ہوا 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج شام یارات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے، کراچی میں 18 جولائی سے مون سون ہواؤں کا ایک اور اسپیل داخل ہوگا۔ جبکہ شہر میں 20 جولائی سے تیز بارشیں متوقع ہیں۔

    دوسری جانب پرونشل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 8 اور 9 محرم الحرام کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے ترجمان نے ہدایت جاری کی ہے ہے کہ محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ حفاظتی تدابیر اختیار کرے، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ اختیار کیا جائے۔

    کراچی: 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس، موبائل فون سروس معطل ہونا شروع

    پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے اور دریاؤں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کیا جائے۔

  • کراچی میں آج بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

    کراچی میں آج بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آج شام یا رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ مغربی سمت سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، کراچی میں آئندہ چند دنوں میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کراچی کے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری اضافے کا امکان ہے اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 18 جولائی سے شہر میں مون سون ہواؤں کا ایک اور اسپیل داخل ہوگا، کراچی میں 20 جولائی سے تیز بارشیں متوقع ہیں۔

  • کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج مطلع ابر آلود ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کراچی میں آج درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے۔

    ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    آئندہ 3 دنوں کے دوران….. این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ صبح 10 سے 11 بجے کے درمیان شروع ہوگا۔

  • کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کامطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب ہے، شہر میں آج بھی کہیں ہلکی، کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا دوسرا اسپیل 20 جولائی کے بعد کراچی میں داخل ہوگا، شہر میں سمندری ہوائیں کل سے مکمل طور پر بحال ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ میں مون سون سسٹم پر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ الرٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ کراچی اربن فلڈنگ سے متاثر ہو سکتا ہے۔

    سندھ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، کراچی کیلیے بھی الرٹ جاری

    بارشوں سے مختلف علاقوں کے ندی نالوں میں درمیانے درجے کی طغیانی متوقع ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق موجودہ مون سون سسٹم کے زیر اثر اگلا موسم سون سسٹم آئندہ 12 سے 24 گھنٹے تک سندھ پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

  • بحیرہ عرب میں بننے والا تھنڈر سیل مزید طاقتور ہونے لگا

    بحیرہ عرب میں بننے والا تھنڈر سیل مزید طاقتور ہونے لگا

    کراچی : بحیرہ عرب میں بننے والا تھنڈر سیل مزید طاقتور ہونے لگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کا اسپیل آج شام تک سندھ سمیت کراچی میں رہےگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمندری ہوائیں منقطع ہے اور حبس کی کیفیت برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا تھندرسیل مزید طاقتور ہو رہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر کا درجہ حرارت38 ڈگری تک جاسکتا ہے ، لو پریشرکےباعث شہرمیں ہوائیں معطل ہیں تاہم آج مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی ،کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہیں۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ مون سون سسٹم کااسپیل آج شام تک سندھ سمیت کراچی میں رہے گا اور اگلا مون سون اسپیل 20 جولائی کے بعد داخل ہوگا ، سندھ سمیت کراچی میں مون سون میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 11 جولائی سے سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی، جس سے موسم کی صورتحال بہتر ہوگی۔

  • کراچی میں تیز بارش : محکمہ موسمیات نے یوٹرن لے لیا

    کراچی میں تیز بارش : محکمہ موسمیات نے یوٹرن لے لیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں تیز بارش کے حوالے سے پیش گوئی پر یوٹرن لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں 20 جولائی تک تیزبارش کا اسپیل نہیں ، جولائی کے آخری دنوں اور اگست میں تیز بارشیں ہو سکتی ہیں.

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہوا کے کم دباؤ سے شہر میں سمندری ہواؤں کی رفتارمیں کمی آئی ، آئندہ 2 سے 3 روز میں گرمی کی شدت زائد محسوس ہوگی۔.

    موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ ایک بار پھر جون کی طرح حبس اور گرمی کی شدت بڑھ گئی ، جولائی کے پہلے ہفتے کے بعد موسم کافی بہتر ہوجاتا تھا لیکن اب ہر سال گرمی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیئے ، جس کے تحت سرجانی ٹاؤن میں7 ملی میٹر،گلشن حدید میں4 ملی میٹر ، کیماڑی میں1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش ہوئی، اب حیدرآباد اورجامشورو کی جانب سے آنے والا بارش برسانے کا سسسٹم اب ساؤتھ کی جانب جا رہا ہے۔

    سردارسرفراز نے مزید بتایا کہ بدھ سے سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی اور شہر کے موسم میں تبدیلی آئے گی۔

  • محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنادی

    محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنادی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے باسیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں آج درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابرآلود،موسم گرم اور مرطوب ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے، گرمی کی شدت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کاامکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون کا دھواں دھار اسپیل جاری ہے، گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بادل کھل کر برسے جبکہ کراچی میں رات گئے بوندا باندی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی ہوائیں بلوچستان میں داخل ہوگئیں جس کے بعد شمالی مشرقی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے اس سال بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی سندھ، مشرقی بلوچستان، جی بی، کشمیر، کے پی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، بالائی کے پی، خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

  • آج محرم الحرام کا چاند نظر آئے گا یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    آج محرم الحرام کا چاند نظر آئے گا یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے ملک میں آج محرم الحرام کا چاند ںظر آنے کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے محرم الحرام کے چاند کی پیدائش اور نظر آنے سے متعلق تفصیلات بتادیں۔

    پی ایم ڈی نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ چاند کی پیدائش 6 جولائی کی رات 3 بجکر 57 منٹ پرہوگی۔

    فلکیاتی پیرامیٹرز کے پیش نظر 29 ذی الحج 1445 ہجری 6 جولائی کی شام کو نیا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر15 گھنٹے 29 منٹ ہوگی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 42 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔

    پی ایم ڈی نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جس سے چاند کی رویت پر مزید اثر پڑ سکتا ہے، محرم کا چاند 7 جولائی کو نظر آنے کے زیادہ امکانات ہیں۔

    دریں اثنا محرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا،اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

    جس میں چاند کی رویت کے حوالے سے فیصلہ کرتے ہوئے نئے اسلامی سال کے آغاز کا اعلان کیا جائے گا۔

  • بارش برسانے والا سسٹم کراچی میں کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    بارش برسانے والا سسٹم کراچی میں کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون بارش برسانے والے سسٹم کے حوالے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا مون سون ہوائیں آج شام مشرقی سندھ میں داخل ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کالے بادلوں کا راج ہے اور شہر بھر میں سمندری ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت آج چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    شہر میں اس وقت درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

    آج محسوس کیے جانے والا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے بھی تجاوزکرسکتا ہے تاہم شام یا رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے کہا مون سون ہوائیں آج شام مشرقی سندھ میں داخل ہوں گی، کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل 8 جولائی کی شام میں داخل ہوگا، لوپریشرسسٹم کےنمودارہونےسےکراچی میں بارش ہوسکتی ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی  اہم پیش گوئی، کراچی والے تیاری کرلیں !

    محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی، کراچی والے تیاری کرلیں !

    اسلام آباد : بارش کے منتظر کراچی کے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی بارش کے حوالے سے اہم پیش گوئی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ کل سے سندھ میں مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث کراچی میں 8 جولائی کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس کے زیراثر7 اور 8 جولائی کو گھوٹکی، سکھر، خیرپور، کشمور، شکار پور، دادو ، جیکب آباد سمیت دیگر مقامات پر آندھی وگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ومرطوب رہے گا تاہم شہر قائد سمیت ساحلی مقامات پر بونداباندی ہوسکتی ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج اور کل شہر قائد  کا موسم جذوی ابرآلود اور گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے، جمعہ و ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔