Tag: محکمہ موسمیات

  • کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے، موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوائیں 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، شہر میں آج بارش کا امکان نہیں ہے۔

    دوسری جانب لاہور، اسلام آباد اور گردو نواح میں موسلا دھار بارش سے گرمی اور سخت حبس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد دو روز سے جاری حبس میں شدید کمی واقع ہوئی ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے، شہر میں آج ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    اس کے علاوہ ٹاؤن شپ جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، مال روڈ، گڑھی شاہو، ریلوے اسٹیشن، برانڈرتھ روڈ، لکشمی چوک،ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی اور ملحقہ علاقوں میں بارش سے جل تھل ہوگیا۔

    چنیوٹ، ملکوال، جہلم، ٹانک اور مضافات میں بھی موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

    پی ڈی ایم اے کے مطابق 4 سے8جولائی تک پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کاامکان ہے، پنجاب میں مون سون کے دوسرے اسپیل میں بارشیں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنادی

    محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنادی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اورگردو نواح میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا، پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں بھی موسم گرم رہے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم،سیالکوٹ میں بھی بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بہاولپور، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان،ملتان اور خانیوال میں آندھی کا امکان ہے۔

    سندھ، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، کشمیر،گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں شدت کے ساتھ مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی اور کہا طوفانی بارشوں کے باعث روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 7 جولائی تک کشمیر میرپور میں تیز ہوا گرم چمک کے ساتھ بارش اور طوفانی بارشیں متوقع ہیں جبکہ پنجاب، اسلام آباد سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پر طوفانی بارش کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ 4 سے 7 جولائی کے دوران بہاولپور، بہاول نگر، ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوا گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 3 سے 7 جولائی تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے اور مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    4 سے 7 جولائی کے درمیان سندھ کے بیشتر موسم گرم انتہائی مرطوب رہنے کے توقع ہے جبکہ مٹھی عمرکوٹ سکھر،لاڑکانہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    4 سے 7جولائی کے درمیان موسلا دھار بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں پہاڑوں اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے اور سیالکوٹ گجرانوالہ نارووال میں بھی اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا اعلان

    کے پی کے کے پہاڑی علاقوں مری، گلیات بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر جبکہ شدید بارش آندھی اور گرج چمک کے باعث روز مرہ کی معمولات متاثر ہونے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

  • رواں ہفتے مون سون بارشوں کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے  خطرے کی گھنٹی بجادی

    رواں ہفتے مون سون بارشوں کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں شدت کے ساتھ مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور کہا طوفانی بارشوں کے باعث روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج سے 7 جولائی تک کشمیر میرپور میں تیز ہوا گرم چمک کے ساتھ بارش اور طوفانی بارشیں متوقع ہیں جبکہ پنجاب ، اسلام آباد سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پر طوفانی بارش کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ 4 سے 7 جولائی کے دوران بہاولپور، بہاول نگر ، ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوا گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 3 سے 7 جولائی تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے اور مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 7 جولائی کے درمیان سندھ کے بیشتر موسم گرم انتہائی مرطوب رہنے کے توقع ہے جبکہ مٹھی عمرکوٹ سکھر،لاڑکانہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    4 سے 7جولائی کے درمیان موسلادھار بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں پہاڑوں اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے اور سیالکوٹ گجرانوالہ نارووال میں بھی اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    کے پی کے کے پہاڑی علاقوں مری، گلیات بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر جبکہ شدید بارش آندھی اور گرج چمک کے باعث روز مرہ کی معمولات متاثر ہونے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

  • کراچی میں مطلع ابرآلود، سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں

    کراچی میں مطلع ابرآلود، سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں مطلع ابرآلود ہے،سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں جبکہ شہرمیں 23 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 31.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔

    گزشتہ روز لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ شادمان، اقبال ٹاون، فیروزپور روڈ، اچھرہ اور جیل روڈ کے علاقوں میں بارش سے جل تھل ہوگیا۔

    ایک اور ایئرلائن نے اسلام آباد کیلیے پروازیں شروع کر دیں

    مرید کے، ڈسکہ، حویلی لکھا، ایبٹ آباد میں اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی، اس کے علاوہ میرپور آزاد کشمیر، ڈڈیال، چکسواری، اسلام گڑھ اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔

  • کراچی میں شدید گرمی اور حبس،  محسوس کیا جانیوالا درجہ حرارت 43  ڈگری تک پہنچ گی

    کراچی میں شدید گرمی اور حبس، محسوس کیا جانیوالا درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گی

    کراچی : آج بھی صبح کے اوقات میں ہی محسوس کیا جانیوالا درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ گیا تاہم آج سے موسم بہترہونے کی امید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کے ستائے شہریوں کا امتحان طویل ہوگیا، سمندری ہوائیں مکمل بحال نہ ہونے سے گرمی کی شدت برقرار ہے۔ .

    شہر کا درجہ حرارت اس وقت تو 37 سینٹی گریڈ ہے لیکن شدت 43 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت بھی پچپن فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج پھر موسم بہتر ہونے کی امید دی ہے، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے آج سےسمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں، جس سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج دوپہر سےسمندری ہوائیں مکمل بحال ہونے کا امکان ہے اور زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈتک جاسکتا ہے اور کل سے درجہ حرارت میں واضح کمی آئے گی۔

    دوسری جانب سندھ کے دیگر شہروں میں بھی گرمی کی شدت برقرارہے، لاڑکانہ میں گرمی کی شدت اڑتالیس سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔ دادو میں سینتالیس، سکھرپینتالیس اورنواب شاہ میں گرمی کی شدت بیالیس سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

  • کراچی کا موسم: محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنادی

    کراچی کا موسم: محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنادی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں شام تک مکمل طور پر سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی، جس سے گرمی کی شدت میں کمی کاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے بارش کاکوئی امکان نہیں،کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب ہے، موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    گرمی کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

    دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    شادمان، اقبال ٹاون، فیروزپور روڈ، اچھرہ اور جیل روڈ کے علاقوں میں بارش سے جل تھل ہوگیا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کی دہائی

    مرید کے، ڈسکہ، حویلی لکھا، ایبٹ آباد میں اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی، اس کے علاوہ میرپور آزاد کشمیر، ڈڈیال، چکسواری، اسلام گڑھ اور گردونواح میں بھی موسلادھاربارش ہوئی۔

  • کراچی میں موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنادی

    کراچی میں موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنادی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کو موسلادھار بارش کی خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب،خلیج بنگال سےمون سون ہوائیں مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، ہوا کا کم دباؤ سسٹم اس وقت بھارتی گجرات کے جنوب میں ہے۔

    محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں کل سے یکم جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے دیگرشہروں میں بھی تیزہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

    کراچی،حیدرآباد،مٹھی ودیگرشہروں میں موسلادھاربارش ہوسکتی ہے اور تیز ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی ہوگی۔

    یاد رہے پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں سےمتعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس میں کہا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون بارشوں کاسلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ شہر قائد سمیت سندھ کے کچھ اضلاع میں معمول سےزیادہ بارشیں متوقع ہیں، جولائی کے پہلے ہفتے 30 سے 50 ملی میٹر، دوسرے ہفتے میں 35 سے 75 ملی میٹر، تیسرےہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر اور چوتھے ہفتے میں 45 سے 75 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

  • کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا،شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، گرمی کی شدت 41 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔

    دوسری جانب این ڈی ایم اے نے کراچی میں جولائی میں ممکنہ بارش کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں جولائی میں ممکنہ بارش کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی اور حیدرآباد میں جولائی میں 30 سے 75 ملی میٹر بارش کاامکان ہے، اس کے علاوہ نواب شاہ، میرپور خاص، لاڑکانہ اور سکھر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    کراچی میں جھلسا دینے والی گرمی، سال کا گرم ترین دن ریکارڈ

    رپورٹ میں خبردار کیا کہ جولائی کے دوسرے اور چوتھے ہفتے شدید بارشیں متوقع ہیں، جس کے باعث ندی نالوں میں سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔

  • کراچی میں شدید حبس، پارہ 40 سے اوپر جانے کا امکان

    کراچی میں شدید حبس، پارہ 40 سے اوپر جانے کا امکان

    کراچی : شہر قائد میں شدید گرمی اور حبس کے باعث شہریوں کا جینا محال ہوگیا ہے، آج پارہ 40 سے اوپر جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ان دنوں شدید اور غیرمعمولی گرمی کی لپیٹ میں ہے، صبح سے ہی شہر میں حبس کی کیفیت ہے اور سمندری ہوائیں بھی معطل ہے، جس کے باعث آج میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک جا پہنچا ہے جبکہ گرمی کی شدت 41 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران درجہ حرارت اکتالیس تک جانےکاامکان ہے اور گرمی کی شدت 48 سے 50 ڈگری تک محسوس کی جائے گی ، سمندری ہوائیں معطل رہنے کے باعث حبس کی کیفیت بھی ہوگی۔

    دوسری جانب سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب سمیت ملک کے دیگراضلاع میں بھی شدید گرمی پڑرہی ہے۔

    لاڑکانہ میں پارہ 43 ڈگری کوچھو گیا، حیدرآباد،نوابشاہ، جیکب آباد، سکھر، فیصل آباد میں درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ رحیم یار خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپورمیں گرمی 41 ڈگری ہے۔

    گذشتہ روز شہر قائد میں گزشتہ روز چند گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے دس افراد کی لاشیں ملیں تھیں۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق شہر میں گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے نشے کے عادی دس افراد نے دم توڑا، تاہم اس حوالےسے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج آج بھی آگ برسائے گا

    ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج آج بھی آگ برسائے گا

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کاامکان ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی موسم شدید گرم رہے گا، شام یارات میں آندھی چلنے کاامکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر،مری،گلیات اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، وزیرستان، ڈی آئی خان میں جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

    چترال،دیر،سوات،ایبٹ آباد،بالاکوٹ،مانسہرہ میں بارش کاامکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپورخاص،بدین اورحیدر آباد میں بارش کاامکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔اس کے علاوہ جہلم، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، سرگودھا، لاہور میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

    کراچی میں چند گھنٹوں میں 10 افراد کی پرُاسرار موت

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،خضدار، لسبیلہ، بارکھان، ژوب،شیرانی، کوہلو،موسیٰ خیل میں بارش کا امکان ہے۔