Tag: محکمہ موسمیات

  • کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹے میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے، ہوائیں 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

    دوسری جانب رواں سال سعودی عرب میں حج کے موقع پر ریکارڈ گرمی پڑی اور سینکڑوں حجاج کرام ہیٹ اسٹروک کے باعث انتقال کر گئے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق اس سال حج کے دوران غیر معمولی گرمی پڑی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث سینکڑوں حجاج کرام زندگی کی بازی ہار گئے تاہم سعودی محکمہ موسمیات نے آئندہ حج سیزن میں موسم کے حوالے سے اہم ترین پیشگوئی کی ہے۔

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

    رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ اگلے سال کا حج، موسم گرما میں آخری حج ہوگا، جس کے بعد اگلے 8 سال تک حج موسم بہار میں آئے گا۔

  • ملک میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    ملک میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شام اور رات میں اسلام آباد، پنجاب کے بعض علاقوں، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    کراچی میں 36، کوئٹہ میں 35، مظفر آباد میں 42، اسلام آباد میں 41، پشاور میں 38ا ور گلگت میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    منڈی بہاؤ الدین اور دادو میں 46، لاہور، سرگودھا، تربت اور بنوں میں 45، گوجرانوالہ میں 47 جبکہ ملتان، ساہیوال اور فیصل آباد میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

  • عیدالاضحٰی پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    عیدالاضحٰی پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں عیدالاضحٰی کے دوران موسم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی تاہم عید کے بعد بارش کی توقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عیدالاضحٰی کےدوران ملک بھر میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم چند مقامات پرہلکی بارش متوقع ہے تاہم بیشتر حصوں میں عید پر درجہ حرارت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے بتایا کہ جون کے آخر میں بھی بارش کےدو سلسلے ملک میں داخل ہوں گے، پاکستان میں مون سون وقت سے پہلے بھی آسکتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اس سال مون سون سیزن میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی،، دریاؤں،ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر اطرف کی آبادیوں کو احتیاط کا انتباہ جاری کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لاڑکانہ اور نوابشاہ میں درجہ حرارت چوالیس سے چھیالیس ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

    اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، دیر سوات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شام یا رات کے اوقات میں بارش متوقع ہے جبکہ کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

  • کل اور پرسوں شدید گرمی پڑے گی! محکمہ موسمیات

    کل اور پرسوں شدید گرمی پڑے گی! محکمہ موسمیات

    موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 12 اور 13 جون کو ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ دن میں درجہ حرارت 2 سے4 ڈگری معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ عوام گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے حکام نے مزید بتایا کہ آج سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    سبی، نورپور تھل، ڈی جی خان اور بھکر میں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اوکاڑہ، کوٹ ادو، قصور، لیہ، جھنگ اور دادو میں 46 ڈگری سینٹی گرمی ریکارڈ کی گئی۔

  • موسم کے تیور ایک بار پھر بدلنے لگے، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    موسم کے تیور ایک بار پھر بدلنے لگے، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت شدید گرمی کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق موسم کے تیور ایک بار پھر بدلنے لگے اور درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے لگا۔

    محکمہ موسمیات نے ملک کے وسطی اورجنوبی میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    صوبہ سندھ کےشہر دادو اورموہنجوداڑو آج شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

    سکھر، نوابشاہ مٹھی، اور حیدرآباد میں بھی پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے، بہاولپور میں درجہ حرارت 45 ، سرگودھا اور فیصل آباد میں 44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    جہلم، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان میں پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، لاہور میں زیادہ سے درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

  • سعودی عرب، ایام حج میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    سعودی عرب، ایام حج میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کے جنرل سپروائزر عبدالعزیز الحربی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’حج سیزن کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حجاج کو موسمی حالات سے مسلسل باخبر رکھنے کے لیے جدید ترین راڈار سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔

    موسمیات کے جنرل سپروائزر نے مکہ مکرمہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’اس سال حج ایام کے دوران مشاعر مقدسہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بارش کا امکان 50 سے 60 فیصد ہے۔

    موسمیات کے قومی مرکز کے سی ای او ایمن غلام نے بتایا کہ بارش کا امکان کم ہے مگر طائف کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے اور اس کے اثرات حج مقامات تک پھیل سکتے ہیں۔

    انہو ں نے کہا کہ حجاج کرام کوموسمی حالات سے بروقت آگاہ رکھنے کیلیے پانچ زبانوں میں 24 گھنٹے کی بنیاد پرآگاہی فراہم کی جائے گی۔

    علاوہ ازیں مملکت میں حج کے ایام میں موسمیات کے قومی مرکز نے موسم کی مسلسل نگرانی بھی شروع کردی ہے۔

    دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حج ضوابط پرعمل نہ کرنے والے 8 افراد کے خلاف سزا کے احکامات صادر کردیئے گئے ہیں۔

    وزارت داخلہ نے جن افراد کے خلاف سزا کے احکامات دیئے ہیں، ان میں تین غیرملکی جبکہ پانچ سعودی شہری شامل ہیں جو 28 افراد کو غیرقانونی طریقے سے مکہ مکرمہ پہنچانا چاہ رہے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق حراست میں لئے گئے مجرموں کو سزا کے تحت ہر ایک شخص کو (پرمٹ کے بغیر) مکہ لے جانے پر15 دن کی قید اور فی شخص 10 ہزار ریال جرمانہ کی سزا کے علاوہ مقامی ذرائع ابلاغ میں ان کی تشہیر بھی کی جائے گی۔

    سعودی عرب: 9 لاکھ 35 ہزار عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ گئے

    غیرقانونی افراد کو مکہ منتقل کرنے کے لیے استعمال ہونے والی تین گاڑیاں بھی بحق سرکارضبط کرلی گئی ہیں، گرفتار غیرملکیوں کو سزا مکمل کرنے کے بعد مملکت کے لیے اعلان شدہ مدت تک کے لیے بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

  • کراچی میں مغربی سسٹم کی انٹری، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    کراچی میں مغربی سسٹم کی انٹری، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم کے تحت آج شہر میں تیز ہواؤں کاراج رہے گا، شہر کا مطلع اس وقت جزوی ابرآلود ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت 36 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں رواں ہفتے گرمی کی لہر ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اس ہفتے گرمی کی لہر ختم ہوجائے گی جبکہ محکمے نے 4 تا 7 جون بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی 4 سے 8 جون کے دوران بارش کا امکان ہے۔

    بارش اور آندھی کے جھکڑ چلنے کی پیش گوئی

    پنجاب اور اسلام آباد میں 4 سے 6 جون کے دوران بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ بلوچستان میں 5 سے 7 جبکہ سندھ میں 6 سے 7 جون تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

  • بارش اور آندھی کے جھکڑ چلنے کی پیش گوئی

    بارش اور آندھی کے جھکڑ چلنے کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے بارش اور آندھی کے جھکڑ چلنے کی پیش گوئی کردی ، جس کے باعث گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج سے7 جون کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی اور کہا کمزور مغربی ہواؤں کی لہر منگل شام یا رات کوبالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا یے کہ مغربی لہر 3 دنوں تک برقرار رہنے کی توقع ہے، اس دوران اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 4 سے 6 جون اور 4 سے 8 جون کے دوران کے پی،جی بی اورآزادکشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

    سندھ میں 6 سے 7 جون اور 5سے 7 جون کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کاامکان ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے، سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈی جی خان اور ملتان میں 46  ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    سبی، گجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد ،لاہور میں 44 ، پشاور میں 41 ،اسلام آباد میں 38  اور کراچی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

    آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    شہر میں گرمی کی شدت 35 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

    ائیر کوالٹی انڈیکس کی اگر بات کی جائے تو شہر کا فضائی معیار بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 16 ویں نمبر پر آگیا ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 88 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں رواں ہفتے گرمی کی لہر ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اس ہفتے گرمی کی لہر ختم ہوجائے گی جبکہ محکمے نے 4 تا 7 جون بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی 4 سے 8 جون کے دوران بارش کا امکان ہے۔

    رواں ہفتے گرمی کی لہر ختم ہونے کا امکان

    پنجاب اور اسلام آباد میں 4 سے 6 جون کے دوران بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ بلوچستان میں 5 سے 7 جبکہ سندھ میں 6 سے 7 جون تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

  • رواں ہفتے گرمی کی لہر ختم ہونے کا امکان

    رواں ہفتے گرمی کی لہر ختم ہونے کا امکان

    محکمہ موسمیات کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں رواں ہفتے گرمی کی لہر ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اس ہفتے گرمی کی لہر ختم ہوجائے گی جبکہ محکمے نے 4 تا 7 جون بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی 4 سے 8 جون کے دوران بارش کا امکان ہے۔

    پنجاب اور اسلام آباد میں 4 سے 6 جون کے دوران بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ بلوچستان میں 5 سے 7 جبکہ سندھ میں 6 سے 7 جون تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں کئی دنوں سے گرمی کا راج برقرارہے، شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہونے کے باعث پارہ بیالس ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گیا تھا۔

    کراچی میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ بھی ریکارڈ کیا جائے تو گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈتک محسوس کی جارہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ جنوب مغرب سمت سے9 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا تھا کہ 2 جون سے ہیٹ ویو کا سلسلہ ختم ہوجائےگا تاہم جون میں کراچی میں موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا۔