Tag: محکمہ موسمیات

  • کراچی میں ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا

    کراچی میں ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا

    کراچی: شہر قائد میں چار روز سے جاری ہیٹ ویو کا زور ٹوٹ گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ جنوب مغرب سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

  • کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہیٹ ویو کا آج آخری روز ہے جبکہ کل سے شہر میں گرمی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، دن میں درجہ حرارت 45 سے 46 ڈگری تک محسوس کیا جاسکتا ہے۔

    کراچی میں کل سے مطلع جزوی ابو آلود رہنے کا امکان ہے، کل زیادہ سے زیادہ پارہ 34 سے 36 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

    بہاولنگر، بھکر اور موہنجو دڑو47، ڈیرہ غازی خان، خانپور، دادو، تربت 49، سبی اور لسبیلہ 48، خیرپور، نورپور تھل،لاڑکانہ، منڈی بہاؤ الدین، قصور اور اوکاڑہ میں 46 ڈگری رہا۔

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    اسلام آباد، پشاور، حیدر آباد اور چکوال میں 42، جہلم، نوابشاہ، لاہور، ملتان میں 45 ڈگری، مظفر آباد 39، کراچی 36، کوئٹہ 33 اور گلگت میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

    محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی تاہم آج بھی پارہ 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ جاری ہے، شہر میں شدید گرمی کی لہر کا تیسرا روز ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ دو روزتک شہر میں ہیٹ ویوز کی لہر برقرار رہے گی،، تیز دھوپ کے ساتھ تپش اورگرم ہوائیں چلیں گی۔

    کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری رہنےکا امکان ہے تاہم نمی کےزیادہ تناسب کی وجہ سےگرمی کی شدت زیادہ محسوس ہورہی ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ نے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ دو جون سے موسم میں بہتری کا امکان ہے اور گرمی کی شدت میں کمی آئے گی تاہم 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔

    دوسری جانب موہنجوداڑو، دادو، سبی میں درجہ حرارت اکاون، نوابشاہ میں پچاس، سکھرمیں انچاس ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔

    ملک کے جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ شام کے اوقات میں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، دیر، چترال، سوات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے۔

  • جون تا اگست مون سون بارشیں : پاکستانیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    جون تا اگست مون سون بارشیں : پاکستانیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے رواں سال جون تا اگست ہونے والی مون سون بارشوں کے حوالے کی پیش گوئی کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں سال ملک بھر میں جون تا اگست مون سون بارشوں پر آؤٹ لک جاری کردیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جون تا اگست ملک کے بیشتر مقامات پرمعمول سے زائد بارشوں کاامکان ہے، وسطی اور شمالی پنجاب میں معمول سے زائد بارشوں کا زیادہ امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے جنوبی سندھ میں بھی معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھی معمول سے کچھ زیادہ بارشیں متوقع ہیں جبکہ کے پی اور گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشیں ہوگی۔

    آؤٹ لک میں کہا ہے کہ مون سون سیزن کے دوسرے مرحلے میں پہلے مرحلے سے زائد بارشوں کا امکان ہے، جس سے زائد درجہ حرارت سے بالائی کے پی، کشمیر ،جی بی میں برف پگھلنے کاعمل تیز ہوسکتا ہے۔

    ملک کے اکثر مقامات پر جون کے آغاز میں درجہ حرارت معمول سے زائد ہوگا اور بارشوں کے بعد درجہ حرارت معمول پر آجائیں گے۔

    آؤٹ لک کے مطابق مون سون کے دوران آندھی اور تیز ہوائیں چلیں گی، زائد بارشوں کے سبب دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے جبکہ شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے جبکہ کوہ سلیمان سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔

  • کراچی میں قیامت خیز گرمی : آج پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی میں قیامت خیز گرمی : آج پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی : شہر قائد میں گرمی غضب ڈھا رہی ہے، آج پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت 46 سے 48 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کا راج برقرارہے ، محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر آج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، جبکہ پارہ تینتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈتک محسوس کی جاسکتی ہے۔

    کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہے لیکن گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈتک محسوس کی جارہی ہے۔

    جنوب مغرب سمت سے9 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ اگلے دو روز تک شہر میں ہیٹ ویوزرہیں گی اور شہر کا موسم دو روز تک زیادہ گرم اورمرطوب رہے گا، تیز دھوپ کے ساتھ تپش اورگرم ہوائیں چلیں گی۔

    سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ 2جون سےہیٹ ویوکاسلسلہ ختم ہوجائےگا تاہم جون میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    خیال رہے شہر قائد میں گزشتہ روز سال کا گرم ترین دن رہا اور درجہ حرارت بیالیس ڈگری کوچھوگیا تھا جبکہ شدت چوالیس سے پینتالیس ڈگری تک محسوس کی گئی۔

    دوسری جانب ملک کے وسطی اور جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات نے شام کے اوقات میں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ سمیت چترال، سوات، دیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

  • عید الاضحیٰ  کب  ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی بھی سامنے آگئی

    عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی بھی سامنے آگئی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات کی ملک میں عید الاضحیٰ کے حوالے سے پیش گوئی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ جسے عید قرباں اور عام طور پر بڑی عید بھی کہا جاتا ہے اس کی تیاریاں کئی روز پہلے ہی جانوروں کی خریداری سے شروع ہو جاتی ہیں اور اسلامی مہینے ذوالحجہ کی دسویں تاریخ کو پیغمبر حضرت ابراہیم کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے مسلمان ان جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔

    ملک بھر میں عید قربان کی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور مویشی منڈیاں سج گئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے ملک میں ذوالحج کا چاند 7 جون کو نظر آنے کی پیش گوئی کی ہے، جس کے تحت عید الضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 6 جون کی شب 5 بج کر 38 منٹ پر ہوگی جبکہ غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 72 منٹ تک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دکھائی دینے کیلئےاسکی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

    پاکستان میں چاند دیکھنے والی مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔

    یاد رہے مصر میں وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے قومی ادارہ برائے فلکیاتی اور جیو فزیکل ریسرچ نے فلکیاتی حسابات سے بتایا تھا کہ دنیا کے بیشتر حصوں میں عید قربان 16 جون 2024 کو منائے جانے کا امکان ہے جب کہ وقوف عرفہ 15 جون کو ہوگا۔

  • سعودی عرب: محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

    سعودی عرب: محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

    سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پیر کو مدینہ منورہ میں تیز ہوا چلے گی۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوا کی رفتار 40 سے 49 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی، سب سے زیادہ العلا، خیبر، الحناکیہ اور المہد متاثر ہوں گے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہوا کی تاثیر مدینہ منورہ شہر کے علاوہ قرب وجوار میں بھی محسوس ہوگی، جبکہ یہ کیفیت شام 7 تک رہے گی جس کے ساتھ حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔

    طریف میں آج دو پہر سے رات 10 بجے تک گرج چمک رہے گی،دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ درمیانے درجے کی بارش بھی ہوسکتی ہے۔

    اس سے قبل ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے سبب 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خراسان رضوی کے مشہد کے انقلاب چوک پر ایک کار میں پھنسے 2 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

    صوبائی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ خراسان رضوی میں منگل سے موسلادھار بارشیں شروع ہو گئی ہیں اور بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

    مون سون بارشیں : محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    رپورٹس کے مطابق انقلاب چوک پر امدادی کشتیاں تعینات کر دی گئی ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں ممکنہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف عمل ہیں۔

  • کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ درجۂ حرارت کو محسوس کرنے کی شدت 40 ڈگری سے زائد ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں شہری غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں، شہری باہر نکلتے وقت اپنے سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

  • پاکستان کے بیشتر شہروں میں قیامت خیز گرمی،  پارہ 49  ڈگری کو چھوگیا

    پاکستان کے بیشتر شہروں میں قیامت خیز گرمی، پارہ 49 ڈگری کو چھوگیا

    کراچی : پاکستان کے مختلف شہروں میں قیامت خیز گرمی کے باعث پارہ 49 ڈگری کو چھو گیا، سورج کی تپش اورچلچلاتی دھوپ سے شہریوں کا بے حال ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، دادو، لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ میں پارہ 49 ڈگری کو چھو گیا۔

    سبی، تھل، جیکب آباد، سکھر،گھوٹکی ، رحیم یارخان میں 48 ڈگری جبکہ نوابشاہ میں 47 ، بہاولپور46 ،خیرپور 45 ، ساہیوال اور ملتان میں 44ڈگری تک جا پہنچا۔

    لاہور میں درجہ حرارت 40 جبکہ پشاور اور اسلام آباد میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 36 ڈگری تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے شدت 41 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج موہنجودڑومیں پارہ 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ مری ،گلیات اور گردو نواح میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے چترال، دیراور کوہستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

  • آج بھی سورج آگ برسائے گا، محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    آج بھی سورج آگ برسائے گا، محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ آج شہر کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے،17 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    ہزاروں ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی تیاری

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی آج موسم شدیدگرم رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔