Tag: محکمہ موسمیات

  • محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

    محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی اور کہا درجہ حرارت 37 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، آج بھی پار ہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کل سےگرمی کی شدت میں کمی ہونےکاامکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت37سے40ڈگری سینٹی گریڈرہنےکاامکان ہے۔

    دوسری جانب ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پنجاب کےوسطی اورجنوبی اضلاع اور خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں بعد از دوپہر تیز/گردآلودہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا جبکہ سندھ کےبالائی اضلاع میں بعدازدوپہرتیز /گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا اور کہا سورج آگ برسائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا اور رواں ہفتے کراچی والوں کو شدید گرمی کاسامنا کرنا پڑے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹے کےدوران پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے تاہم گرمی کی شدت41 سے 42 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے مزید کہا کہ ہوامیں نمی کا تناسب47فیصد ہے اور شمال مغربی سمت سےچلنےوالی ہواکے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

    دوسری جانب ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی شہرکافضائی معیارخراب ہے اور دنیاکےآلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں نمبرپرآگیا ہے۔

    ائیر کوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ ہوامیں آلودہ ذرات کی مقدار117پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈکی گئی۔

  • کراچی میں گرمی کی شدت کتنی رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی میں گرمی کی شدت کتنی رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی: شہر قائد میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن کے اوقات میں ہوا کا دباؤ کم ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

     محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

  • کیا بارشوں کا سسٹم کراچی پر اثر انداز ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کیا بارشوں کا سسٹم کراچی پر اثر انداز ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہے گا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے، دن میں سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 24 اپریل سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا رواں ہفتے وقفے وقفے سے آندھی، جھکڑ چلنے اور بارشوں کا امکان ہے۔ سسٹم کے کراچی پر اثر انداز ہونے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے 24 اپریل سے27 اپریل تک بلوچستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد سمیت خیبرپختونخوا کے اکثر مقامات پر بارش متوقع ہے۔

    25 سے29 اپریل تک کیپی کے پہاڑی علاقوں میں برفباری اور ژالہ باری کا امکان ہے۔25 اور 26 اپریل کے درمیان سکھر، جیکب آباد، کشمور، سانگھڑ میں گردآلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے۔

    غیر متوقع بارشیں، سیلابی صورت حال، موسمیاتی اثرات مزید کیا خطرات لا رہے ہیں؟

    گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 26 سے29 اپریل تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

  • بلوچستان میں محکمہ موسمیات کے نظام کو جدید بنانے کا منصوبہ شروع نہ ہو سکا، فنڈنگ رکنے کا خطرہ

    بلوچستان میں محکمہ موسمیات کے نظام کو جدید بنانے کا منصوبہ شروع نہ ہو سکا، فنڈنگ رکنے کا خطرہ

    کوئٹہ: بلوچستان میں بارش کی مقدار اور طوفان کی شدت کی پیشگوئی کرنے والے پہلے جدید ترین ریڈار کی تنصیب کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا، 6 ماہ سے صوبائی حکومت کے مختلف محکمے زمین دینے یا نہ دینے کے لیے خط و کتابت تک محدود ہیں۔

    بلوچستان بالخصوص صوبے کی ساحلی پٹی موسمیاتی تبدیلی، شدید اور طوفانی بارشوں کی زد میں ہے، اس کے باوجود محکمہ موسمیات پاکستان کے نظام کو جدید بنانے کے منصوبے کے تحت گوادر میں پہلے جدید ترین ریڈار ڈول پولارائزڈ ریڈار (ایس بینڈ) کی تنصیب کا منصوبہ زمین نہ ملنے کے باعث تاحال شروع نہیں ہو سکا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے ورلڈ بینک کی فنڈنگ سے گوادر میں 2 ارب روپے سے زائد لاگت کا جدید ترین ویدر ریڈار نصب کیا جانا ہے، جو بارش کے وقت کے علاوہ ملی میٹرز میں بارش کی مقدار اور طوفانوں کی شدت کی پیشگوئی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    اس ضمن میں محکمہ موسمیات پاکستان نے گوادر کے کوہ باطل پر ایک ایکڑ زمین کی فراہمی کے لیے اکتوبر 2023 میں بلوچستان حکومت کو خط لکھا ہے، تاہم 6 ماہ گزرنے کے باوجود زمین دینے یا نہ دینے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ چیف سیکریٹری بلوچستان آفس، ڈپٹی کمشنر گوادر، محکمہ ریونیو اور پی ڈی ایم اے خط و کتاب تک محدود ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے ایک عہدے دار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ تاحال 6 کے قریب خطوط صوبائی حکومت کو لکھے گئے ہیں، صوبائی عہدے داران سے ملاقات کرنے کی کوشش کی گئی ہے، تاہم کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، جب کہ 6 ماہ بعد خط کا جواب یہ آیا ہے کہ صوبائی محکمہ تاحال زمین دینے سے متعلق جائزہ لے رہا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ صوبائی محکموں کی سست روی اور عدم توجہی کے باعث ورلڈ بینک کے فنڈ سے لگنے والا یہ منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے، آئندہ چھ ماہ میں ریڈار کی تنصیب پر کام شروع نہ ہوا تو آئندہ سال منصوبے پر عمل درآمد سے متعلق جائزہ اجلاس میں اس کی فنڈنگ روک دی جائے گی۔

    عہدے دار کے مطابق ملک میں ایکنک کی منظوری کے بعد ورلڈ بینک کے فنڈ سے ملک بھر میں 50 ملین ڈالر کا موڈرنائزیشن آف ہائیڈرومیٹ سروس کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ بلوچستان میں شدید بارشوں اور طوفانوں کے خطرات کے پیش نظر صوبہ بالخصوص ساحلی پٹی کو اوّلیت دی گئی ہے اور پہلی مرتبہ ڈول پولارائزڈ ریڈار (ایس بینڈ) گوادر میں نصب ہونا ہے، اگر بروقت یہ منصوبہ شروع نہ ہوا تو بلوچستان جدید ریڈار سے محروم ہو کر شدید بارشوں اور طوفان سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی صلاحیت حاصل نہیں کر پائے گا۔

    اس حوالے سے بلوچستان حکومت کا مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم جواب موصول نہیں ہوا، محکمہ موسمیات کے عہدے دار کے مطابق اس منصوبے کے تحت گوادر کے علاوہ کوئٹہ اور قلات میں بھی تین جدید ریڈار اور صوبہ بھر میں 105 آٹو میٹک ویدر اسٹیشنز قائم کیے جا رہے ہیں۔

    ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے بلوچستان میں محکمہ موسمیات کلائمٹ اینڈ انوائرنمنٹل ڈیٹا بیس بنانے کی صلاحیت حاصل کرے گا، جو صوبے میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کے علاوہ پائیدار ڈیمز کی تعمیر میں درکار معلومات کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ یاد رہے ورلڈ بینک کے فنڈ سے اسی نوعیت کا 60 ملین ڈالرز کا منصوبہ 2021 میں تاخیر کے باعث پہلے بھی منسوخ ہو چکا ہے۔ دوسری جانب 2022 کے سیلاب میں بلوچستان میں تعمیر کیے گئے متعدد ڈیم ٹوٹ چکے ہیں۔

  • محکمہ موسمیات ڈی جی کے بغیر کام کرنے پر مجبور، کارکردگی متاثر، لابنگ کا انکشاف

    محکمہ موسمیات ڈی جی کے بغیر کام کرنے پر مجبور، کارکردگی متاثر، لابنگ کا انکشاف

    کراچی: محکمہ موسمیات پاکستان ڈائریکٹر جنرل کے بغیر کے کام کرنے پر مجبور ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے دوران محکمہ موسمیات ڈی جی کے بغیر کام کرتا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کے سابقہ ڈی جی کو عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے ایک ماہ گزر چکا ہے، پی ایم ڈی کے سابق ڈائریکٹر جنرل مہر صاحبزاد خان مارچ کے آخر میں ریٹائر ہو گئے تھے، تاہم حکومت نے اب تک مستقل ڈی جی کا تقرر نہیں کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان محکمہ موسمیات کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، نئے ڈی جی کی تقرری میں تاخیر کا باعث ہوا بازی کی وزارت میں ہونے والی لابنگ ہے، ایوی ایشن ڈویژن میں کچھ افراد سابق ڈی جی کو ریٹائرمنٹ کے بعد توسیع دلانے کے لیے سرگرم ہیں۔

    آج بارش کہاں کہاں ہوگی؟

    واضح رہے کہ ریٹائرڈ ڈی جی کے بعد چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز سینیارٹی کی بنیاد پر نئے ڈی جی تعینات ہونے تھے، سردار سرفراز پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہیں، 7 ریسرچ پبلیکیشنز شائع ہو چکی ہیں اور ان کے 88 سائٹیشنز (حوالے) دیے گئے ہیں، وہ ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے مختلف کمیشنز اور کمیٹیوں میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

  • کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسا رہے گا؟

    کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسا رہے گا؟

    کراچی: محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے مغربی سسٹم کے اثرات ختم ہوگئے اب موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مغرب سے 18 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

  • بارش کا ایک اور نیا اسپیل ، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

    بارش کا ایک اور نیا اسپیل ، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کردی ، یہ سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ملک میں بارش کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 25اپریل سے برسات کا ایک اور سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا، یہ سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ نئے سسٹم کے تحت کراچی میں برسات کے فی الحال امکانات دکھائی نہیں دےرہے۔

    انھوں نے بتایا کہ کراچی سے بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا ہے اور اب برسات کا کوئی امکان نہیں ، شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 25 سے29 اپریل تک بلوچستان، کےپی، جی بی ،کشمیرکے چند مقامات پر بادل برسنے اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم ایز اوردیگر اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےالرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کاشتکارگندم کی کٹائی کے حوالے سے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے معمولات تشکیل دیں، آسمانی بجلی چمکتےوقت سائیکل، موٹر سائیکل یابغیرچھت کے گاڑیوں میں سفر نہ کریں اور بلندعمارتوں، درختوں، کھمبوں، موبائل ٹاورز سے دور رہیں۔

    این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ ملک بھرمیں بارشوں کاسلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے ، بلوچستان کےشہرکیچ، قلات، خضدارمیں سیلابی صورتحال متوقع ہے جبکہ کےپی میں21اپریل تک دیر،مالاکنڈ،صوابی، کوہستان میں سیلاب کا امکان ہے۔

  • کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی: شہر قائد میں آج موسم گرم رہے گا، جبکہ دن میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ 25 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں درجہ حرارت 32 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، ژوب، موسیٰ خیل اور گرد نواح میں شام، رات میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    پاکستان میں اپریل میں بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • شہری تیار ہوجائیں ! طوفانی بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم کراچی کی جانب بڑھنے لگا

    شہری تیار ہوجائیں ! طوفانی بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم کراچی کی جانب بڑھنے لگا

    کراچی : طوفانی بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم کراچی کی جانب بڑھنے لگا، جس کے تحت آج شام سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے بیان میں کہا ہے کہ آج شام سے کراچی میں بارش برسانے والا مغربی سسٹم داخل ہوگا، جس کے باعث آج سے 19 اپریل تک ملک بھر میں کہیں ہلکی تو کہیں درمیانے درجےکی بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کے زیر اثر سندھ کے دیگرعلاقوں میں بارش کاسلسلہ آج بھی جاری رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

    دوسری جانب بارش برسانے والے طاقتور سسٹم ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے بلوچستان میں آج رات سے 19 اپریل تک مختلف اضلاع میں بارشیں ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر، چاغی، پنجگور اور خضدار میں گرج چمک کیساتھ بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، موسلادھاربارش سے نشیبی علاقے زیرآب اور برساتی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔

    بارش کے نئے سسٹم کے تحت حیدرآباد، دادو اور لاڑکانہ سمیت متعدد اضلاع میں آج رات سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔

    موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات


    خیال رہے پاکستان کا صوبہ بلوچستان ہو یا خیبرپختونخوا ، یو اے ای، عمان، بحرین سمیت کئی خلیجی ریاستوں میں ایک کے بعد ایک غیرمتوقع اورمعمول کے برخلاف طوفانی بارشوں کےسسٹم اثرانداز ہو رہےہیں ، جس سے بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں بھی دیکھی جارہی ہیں۔