Tag: محکمہ موسمیات

  • بارش برسانے والے ایک اور طاقتور سسٹم کی انٹری ، کراچی والے تیار ہوجائیں!

    بارش برسانے والے ایک اور طاقتور سسٹم کی انٹری ، کراچی والے تیار ہوجائیں!

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں سترہ اپریل کی رات اور 18 اپریل کو گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بارش برسانے والا ایک اور سسٹم تیار ہے ، آج رات سے پاکستان کے مغربی علاقوں میں اثراندازہوگا، جس کے باعث بلوچستان اورخیبر پختونخوا ایک بار پھرطوفانی بارشیں ہوں گی۔

    کراچی میں بھی شدیدبارش کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے، شہر قائد کراچی میں سترہ اپریل کی رات اور 18 اپریل کو گرچ چمک کے ساتھ درمیانی شدت اور کہیں کہیں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کےمطابق نیا سلسلہ سترہ اپریل کوبلوچستان کےبیشتر اضلاع میں پھیل جائے گا اور اٹھارہ اپریل کو مغربی ہوائیں بالائی علاقوں میں پہنچ جائیں گی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے بائیس اپریل تک ملک بھرمیں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے، این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔

    پہاڑی علاقوں میں برفباری، لینڈسلائیڈنگ اور بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے اور دریائے کابل، سوات اور پنجکوڑہ میں سیلاب کا امکان ہے۔

    سیلابی صورتحال کے باعث نوشہرہ، چارسدہ، پبی، شبقدار، جمرود اور پشاور کےعلاقے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

  • سعودی عرب: محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

    سعودی عرب: محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

    سعودی عرب کے مختلف علاقے ان دنوں بارشوں کی لپیٹ میں ہیں، مملکت میں محکمہ موسمیات کی جانب ہر روز کسی نہ کسی ریجن مین بارش کی وارننگ جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    تجزیہ کار عقیل العقیل نے الاخباریہ چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض اور مشرقی ریجن کے درمیان سفر کرنے والے موسمی صورتحال دیکھ کر سفر کا پروگرام ترتیب دیں اور اس حوالے سے پیر اور منگل کو محتاط رہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ اس وقت جنوبی کی سمت سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

    کویت ایئرویز نے اہم اعلان کردیا

    عقیل العقیل کا کہنا تھا کہ دوپہر میں شہر سے باہر گردو غبار میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔ درمیانے درجے سے موسلا دھار تک بارش ہوسکتی ہے۔

  • مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، الرٹ جاری

    مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، الرٹ جاری

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی ، جس کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بارش کے طاقتورمغربی سسٹم کی لپیٹ میں آگیا، کراچی سے کشمیر، بلوچستان سے گلگت بلتستان تک بارش کے دھواں دھار اسپیل جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کردیا ، جس کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے ندی نالوں میں طغیانی، نشیبی علاقے زیر آب آنے، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنےکےخطرات سے آگاہ کردیا ہے۔

    متعلقہ اداروں کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالا، فیصل آباد ، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، ملتان،ساہیوال اوربہاولپورڈویژن میں بارش متوقع ہے۔

    ڈی جی خان ، اورکوہ سلیمان کے ندی نالوں میں شدید طغیانی کابھی خدشہ ہے، مری اورگلیات میں بارش کےباعث لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ بالائی پنجاب کے اضلاع میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں جبکہ موجودہ موسمی صورتحال میں آسمانی بجلی کی گرج چمک کے امکانات زیادہ ہیں، شہریوں سے اپیل ہے آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔خراب موسمی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز مت جائیں ۔

    عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ موجودہ موسمی صورتحال میں آسمانی بجلی کی گرج چمک کے امکانات زیادہ ہیں ۔ آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔خراب موسمی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز مت جائیں ۔

    پی ڈی ایم حکام کے مطابق آسمانی بجلی بارش برسانے والے سسٹم سے دس میل دور تک گر سکتی ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت دیتے ہوئے کہا لینڈ سلائڈ نگ والے علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کم سے کم وقت میں ہونی چاہئے۔ ریسکیو ادارے پی ڈی ایم اے کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ہیں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کر یں

    یاد رہے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں نشیبی علاقے ڈوب گئے جبکہ شدید اورغیرمعمولی بارشوں سےنظام زندگی تہس نہس ہوگیا ، پنجاب میں بھی بارشوں سے معمولات زندگی متاثر رہے۔

    بارشوں کے باعث حادثات اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں مجموعی طورپر تیس سےزائد شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

  • کراچی میں بارش کا اسپیل : محکمہ موسمیات کی  نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی میں بارش کا اسپیل : محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دن بھرمطلع ابرآلود رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کالے بادلوں کا راج برقرار ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی کا موسم آج ابرآلود رہے گا اور ساحلی علاقوں میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں ہلکی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں،: درجہ حرارت30 سے 32ڈگری رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب83 فیصد ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ دوسرا مغربی ہواؤں کا سلسلہ 17 اپریل کو داخل ہوگا دوسرے سسٹم میں ہوائیں بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے گزرتے ہوئے کراچی میں داخل ہوں گی۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ دوسرے اسپیل کے زیر اثر کراچی میں تیز بارشیں ہوسکتی ہیں، 18اور 19 اپریل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    دوسری جانب لاہور میں موسم بدستور خوشگوار ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے بارش کا سلسلہ جاری رہا تاہم بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

  • کراچی میں طوفانی بارش کی پیش گوئی،  الرٹ جاری

    کراچی میں طوفانی بارش کی پیش گوئی، الرٹ جاری

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں 13 اور 14اپریل کو تیز بارش کی پیش گوئی کردی ، اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے بیشترمقامات پرگرمی بڑھنے لگی، کراچی میں آج درجہ حرارت سینتیس سے اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ نواب شاہ میں پارہ پینتالیس، بےنظیرآباد میں چوالیس اورسکھرمیں تینتالیس ڈگری تک جاسکتاہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دس اپریل سے مغربی ہوائیں ملک کے بیشترمقامات پربارش کا باعث بنیں گی، جس سے آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش اورکہیں کہیں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ میں بارشوں کا سلسلہ 10 سے 15 اپریل تک جاری رہے گا، کراچی میں 13 اور 14 اپریل کو تیز بارش کا امکان ہے۔

    اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نےالرٹ جاری کردیا، جس میں ڈپٹی کمشنرزکواقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کراچی،حیدرآباد،جامشورو،دادو،سکھر،جیکب آباد ، کشمور،لاڑکانہ،قمبر،شہدادکوٹ اورسانگھڑ میں بارش کاامکان ہے، 10 سے 15 اپریل تک آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے الرٹ میں کہا ہے کہ متعلقہ حکام ضروری احتیاطی تدابیراختیارکریں، بارش کےدوران ڈی واٹرنگ مشینوں اورعملےکی دستیابی کویقینی بنائیں، ہنگامی خدمات کےساتھ کوآرڈینیشن کوبہتربنائیں۔

    الرٹ میں کہنا تھا کہ متاثرین کی ضروریات کوترجیحی بنیاد پرپوراکرنےکیلئےہیلپ لائن سیل قائم کیاجائے اور اسپتالوں میں اسٹینڈبائی جنریٹرزکی دستیابی کویقینی بنایاجائے۔

  • ہواؤں کا رخ تبدیل ، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    ہواؤں کا رخ تبدیل ، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    کراچی : شہر قائد میں حبس کے باعث آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈتک جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے بیشترمقامات پر آج سے گرمی بڑھ گئی، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی سمت سے ہلکی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں، کراچی کا درجہ حرارت چونتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں نو سے دس اپریل کے درمیان گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور پارہ اڑتیس سے انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب77 فیصد ہے جبکہ مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 11کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلا قوں میں آج موسم خشک اورجنوبی علاقوں میں گرم رہے گا اور میدانی علاقوں میں دوپہرکے بعد تیزاورگرد آلود ہوائیں چلنےکا امکان ہے۔

    کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چندمقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔۔

  • پاکستانی وقت کے مطابق آج مکمل سورج گرہن کب ہوگا؟

    پاکستانی وقت کے مطابق آج مکمل سورج گرہن کب ہوگا؟

    کراچی : رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا، پاکستانی وقت کے مطابق آج رات آٹھ بج کر بیالیس منٹ پر سورج گرہن شروع ہوگا تاہم رات ہونے کی وجہ نظارہ نہیں کیا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا، جس کا نظارہ میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں کیا جاسکے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا، سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق آج رات آٹھ بج کر بیالیس منٹ پر شروع ہوگا، جو رات گیارہ بج کر سترہ منٹ پر عروج پر ہوگا اور ایک بجکر باون منٹ پر ختم ہوجائے گا۔

    اس سے قبل مکمل سورج گرہن چوبیس جنوری انیس سو پچیس کو دیکھا گیا تھا، مستقبل میں چھبیس اکتوبر اکیس سو چوالیس میں مکمل سورج گرہن دیکھا جا سکے گا.

    خیال رہے درحقیقت ہر سال دو سے چار مرتبہ سورج کو گرہن لگتا ہے لیکن ایک مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ یقیناً نادر موقع ہے۔

    مکمل سورج گرہن کیا ہوتا ہے؟

    مکمل سورج گرہن کا عمل اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان رکاوٹ بنتا ہے اور سورج کی روشنی کو مکمل طور پر روک دیتا ہے۔

    کچھ سیکنڈز کے لیے مکمل طور پر اندھیرا ہو جاتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے رات کا وقت ہو، مکمل سورج گرہن چاند پوری طرح سورج کو چھپا لیتا ہے اور سورج کی روشنی ایک ہالے کی طرح نظر آتی ہے

  • عید پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

    عید پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے 9 سے 10 اپریل تک شہر کا درجہ حرارت بڑھنے کی پیشگوئی کردی اور پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کردیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق نو سے 10 اپریل تک کراچی میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جبکہ بالائی، وسطی اضلاع میں دن میں موسم گرم رہے گا اور پارہ 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زیریں اضلاع میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ آج بھی شہر کا موسم دن بھر گرم رہے گا، آج درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے شہر میں مغربی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    دوسری جانب ائیر کوالٹی انڈیکس میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج 12ویں نمبر پر ہے، شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی کراچی  کے موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کل سے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی اور کہا درجہ حرارت36  سے 38  ڈگری تک جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل سے نواپریل کے دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی میں کل سےگرمی میں اضافےکاامکان ہے، اس دوران درجہ حرارت چھتیس سے اڑتیس ڈگری تک جاسکتاہے۔

    حیدرآباد، سکھر،دادو،نوابشاہ سمیت سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتاہے۔

  • کراچی میں آج جھکڑ چلنے کا امکان

    کراچی میں آج جھکڑ چلنے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چلنے کا امکان ہے تاہم مطلع ابر آلود رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ کہ کراچی کا موسم آج ابر آلود رہے گا، اس وقت درجہ حرارت پچیس ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ شدت اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چلنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہوا کا معیار غیر صحت بخش رہے گا۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلا قوں میں آج موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہےگا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ا ورکشمیر میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

    جنوبی پنجاب اور جنوب مغربی بلوچستان میں جھکڑچلنےاورگرج چمک سےبارش ہو سکتی ہے جبکہ اسلام آباداور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔