Tag: محکمہ موسمیات

  • آج سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

    آج سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے ملک میں آج سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کراچی میں موسم خشک رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں آج تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے جنوبی اضلاع میں آندھی اورگرد آلودہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، ژوب، چمن، بارکھان، موسیٰ خیل، زیارت، پشین، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، بھکر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیزہواؤں کیساتھ بارش متوقع ہے.

    کراچی میں موسم خشک رہے گا اور درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

  • تیزآندھی اور بارش کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

    تیزآندھی اور بارش کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے آج سے اتوار اکتیس مارچ تک ملک بھر میں تیزآندھی اور بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اورخشک ہے جبکہ لاہور میں صبح سویرے ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوار بنادیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج سے اتوار اکتیس مارچ تک ملک بھر میں تیزآندھی اور بارش کی پیش گوئی کردی ہے اور اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔

    مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا اور کل تک بالائی اوروسطی حصوں کواپنی لپیٹ میں لے گا ، جس کے باعث بلوچستان کے سولہ اضلاع میں آج سے انتیس مارچ تک بادل برسیں گے۔

    اٹھائیس اورانتیس مارچ کےدوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں بھی تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، مری اور گلیات سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ مری سمیت پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

  • بارشیں برسانے والا  سسٹم انٹری کے لیے تیار

    بارشیں برسانے والا سسٹم انٹری کے لیے تیار

    کراچی : محکمہ موسمیات نے ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی اور کہا مغربی ہوائوں کا سلسلہ 27 مارچ کو ملک کے مغربی حصے میں داخل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان میں آج بارش کے نئے سسٹم کی انٹری ہوگی۔

    ۔مغربی ہوائوں کا سلسلہ 27 مارچ کو ملک کے مغربی حصے میں داخل ہوگا اور 31 مارچ تک ملک کے وسطی و بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

    جس سے کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور پشین میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے جبکہ سوات، چترال، مالاکنڈ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل جم کر برسیں گے

    کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور اور پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

  • کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی  پیشگوئی

    کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اپریل اور مئی کے مہینے میں گرمی مزید بڑھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ مارچ کے آخری ایام گرم رہتے ہیں ، ایک ہفتے تک گرمی کا زور ایسے ہی برقرار رہے گا۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے گرمی میں بھی اضافہ ہوگا، اپریل اور مئی کے مہینے میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا تاہم ہیٹ ویوکا امکان نہیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ سمندری ڈپریشن کی صورت میں ہیٹ ویو ہو سکتا ہے، اپریل میں سی بریزکےباعث ہیٹ ویوکا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرمی کی شدت میں مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

  • کراچی والے ہوجائیں تیار ! محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی

    کراچی والے ہوجائیں تیار ! محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کردی اور کہا آج پارہ35ڈگری سینٹی گریڈتک جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آج بھی دن بھرموسم گرم اورمرطوب رہے گا ، کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے تاہم شہرمیں تاحال ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے، ہوا میں نمی کا تناسب88 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سےہلکی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔

    حیدرآباد، مٹھی، نوابشاہ میں پارہ انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

    پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات  گئے کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہر، لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال، حافظ آباد، جلالپوربھٹیاں، ٹبہ سلطان پور، حویلی لکھا، حجرہ شاہ مقیم میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم بدل گیا۔

     محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اسلام آباد اور پشاور میں مطلع ابر آلود رہنے جبکہ مری اور گلیات میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، اس کے علاوہ کوہستان، بالا کوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت خیبرپختوںخوا کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

  • رمضان میں کراچی والوں پر موسم مہربان

    رمضان میں کراچی والوں پر موسم مہربان

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے تاہم درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی والوں پر موسم مہربان ہوگیا ، شہر کا مطلع جزوی ابرآلود ہے اور حبس بھی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے36ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ اسلام آباد، پشاور، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی توکہیں تیزبارش کی پیش گوئی ہے۔

    خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش متوقع ہے جبکہ چترال،دیر،سوات،ایبٹ آباد، کوہستان، شانگلہ اور باجوڑ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیات میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی

    محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کردیا تاہم آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں موسم تبدیل ہو رہا ہے اور دن کے اوقات میں گرمی بڑھتی جا رہی ہے۔

    کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک رہے گا تاہم شام اور رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

    گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

    گزشتہ روز چھور،مٹھی میں درجہ حرارت چالیس ڈگری،حیدرآباد، لسبیلہ، شہید بینظیر آباد، ٹنڈو جام میں انتالیس ، میرپورخاص، سکرنڈ، سبی اور ٹھٹھہ میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • پہلے روزے میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیش گوئی سامنے آگئی

    پہلے روزے میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیش گوئی سامنے آگئی

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج پہلے روزے میں گرمی کی شدت کچھ زیادہ محسوس کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ آج دن بھرمطلع صاف، خشک رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج پہلے روزے میں گرمی کی شدت کچھ زیادہ محسوس کی جائے گی، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے جبکہ شمال مغربی سمت سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    شہر کا فضائی معیار بھی خراب ہے اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج 13ویں نمبرپر موجود ہے ، ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کاائیرکوالٹی 124پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا۔

    دوسری جانب بارش اوربرف باری کا ایک اوراسپیل آج بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث صوبے کے بائیس اضلاع میں بارش زیارت، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اورقلعہ سیف اللہ میں برف باری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بالائی سندھ، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش اورپہاڑوں پربرف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

    ہ

  • رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟

    رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی : محکمہ موسمیات نے ماہ صیام کےآغاز پرموسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کردی تاہم مارچ کے آخری ہفتے سے موسم گرم ہونا شروع ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر بادل برس رہے ہیں،بلوچستان میں گوادرسمیت کئی شہروں میں پھرجل تھل ایک ہوگیا جبکہ خیبرپختونخوا اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات نے ماہ صیام کےآغاز پرموسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پہلےعشرے میں موسم خوشگوار رہے گا تاہم مارچ کے آخری ہفتے سے موسم گرم ہونا شروع ہوجائے گا۔

    دوسری جانب مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے ، جس سے ملک کے بیشترعلاقوں میں کہیں ہلکی توکہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کےدوران کوئٹہ، قلات،ژوب،چمن،پشین زیارت،لاہور، گجرات،گجرانوالہ، اٹک، جھنگ، اوکاڑہ ، فیصل آباد،راولپنڈی،اسلام آباد،پشاور،کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی ہے۔

    این ڈی ایم اے نے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق الرٹ کرتے ہوئے متعلقہ ادارے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے تیار رہنے کی ہدایت کی اور کہا مسافراورسیاح بھی دورانِ سفراحتیاط برتیں۔