Tag: محکمہ موسمیات

  • کراچی میں 27جون سے بارشیں، محکمہ موسمیات نے خوشی کی نوید سنادی

    کراچی میں 27جون سے بارشیں، محکمہ موسمیات نے خوشی کی نوید سنادی

    محکمہ موسمیات نے شہرِقائد کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں 27جون سے بارشوں کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں نہ صرف 27 جون کو بادلوں کے برسنے کا امکان ہے بلکہ 28 اور 29 جون کو شہر میں بارش کا امکان زیادہ ہے، کراچی میں 27 سے 29 جون کے دوران تیز اور معتدل بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون کا سسٹم 25 جون کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے، 26 جون سے سسٹم سندھ پر اثرانداز ہونا شروع ہوگا۔

    کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان، موسمیات کی پیشگوئی

    پنجاب کے مختلف شہروں میں 25 سے 29 جون تک بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں 26 سے 28 جون بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 25 سے 28 جون کے دوران بارش کا امکان ہے۔

    ژوب، کوئٹہ، بارکھان، مستونگ اور زیارت میں بارشیں متوقع ہیں، خیبرپختونخوا میں 25 سے 29 جون تک شدید بارش کا امکان ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/muharram-heatwave-electricity-letter/

  • بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کے لئے تیار ، عوام کے لئے الرٹ جاری

    بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کے لئے تیار ، عوام کے لئے الرٹ جاری

    کراچی : محکمہ موسمیات نے آج سے پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عوام گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آگئی تاہم آسمان پر سرمئی بادلوں راج کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا آج سے تئیس جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

    مون سون کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ بالائی علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہو جائیں گے اور آج سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، سوات، ایبٹ آباد اور دیگرشہروں میں بارش کا امکان ہے۔

    آج کراچی اور گرد ونواح بھی بارش کا امکان ہے جبکہ حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں بدین، تھرپارکر اور خضدار میں بھی بارش ہوگی۔

    سکھر، لاڑکانہ، دادو ،جیکب آباد میں بائیس سے چوبیس جون تک تیز بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پنجاب میں آج شام سے پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا،ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ 23 جون تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کے امکانات ہے۔

    موسم سے متعلق خبریں 

    راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال ، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ، سرگودھا اور میانوالی میں بارش کاامکان ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ بارشوں کے سلسلے سے گرمی اورہیٹ ویوکی شدت میں کمی ہوگی، شہریوں سے گزارش ہے خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں ، آندھی،طوفان میں محفوظ مقامات پررہیں ،غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔

    Karachi Weather Updates- کراچی موسم کا حال

  • کل سے بارشوں  کا الرٹ جاری، اربن فلڈنگ کا خدشہ

    کل سے بارشوں کا الرٹ جاری، اربن فلڈنگ کا خدشہ

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کل سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ، جس میں سیلابی صورتحال اور طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک میں پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی، ملک کے بیشتر علاقوں میں 20 سے 23 جون تک گرج چمک
    کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    بالائی علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل اور بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، سوات، ایبٹ آباد و دیگرشہروں میں بارش متوقع ہے۔

    Weather Updates Pakistan- موسم کی خبریں

    کراچی، حیدرآباد، بدین، تھرپارکر اور خضدار میں بھی بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 سے 24جون تک سکھر، لاڑکانہ، دادو ،جیکب آباد میں تیز بارش اور آندھی کا خدشہ ہے۔

    بارشوں سے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، کسان بارشوں سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔

    پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ناخوشگوار واقعے سےپیشگی نمٹنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عوام بارش کے دوران بجلی کی تاروں،بوسیدہ عمارتوں ،سائن ،بل بورڈزسے دور رہے اور سیاح موسمی صورتحال ،سڑکوں کی بندش کے پیش نظر پہلے ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

  • کراچی کے شہریوں کیلیے خوشخبری، بارش کی نوید سنادی گئی

    کراچی کے شہریوں کیلیے خوشخبری، بارش کی نوید سنادی گئی

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ مضافات میں بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، نمی کا تناسب زائد ہونے سے حبس کے ساتھ گرمی کی شدت 40 ڈگری سے زیادہ محسوس ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے، مغربی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    اس سے قبل موسمیات کے مرکز نے جون کے آخری ہفتے میں مون سون کی بارشوں کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کراچی سے کشمیر تک بارشوں کا آغاز متوقع ہے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش کا امکان ہے اور اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

    کراچی والے تیار یوجائیں ! آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    یاد رہے پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے 7 جون سے 12 جون تک معمول سے 4-7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ دھول کے طوفان اور تیز ہواؤں کے ساتھ مسلسل گرم حالات سے خبردار کیا تھا۔

  • ملک شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

    ملک شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں شدید گرمی کی لہر آج بھی برقرار رہے گی، درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد و گرد و نواح میں دن میں موسم شدید گرم، شام یارات میں بارش کا 30 فیصد امکان موجود ہے، جبکہ شہر اقتدار میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بالائی کے پی، پوٹھوہار، کشمیر اور جی بی میں شام یا رات کو بارش اورآندھی کی پیش گوئی کی ہے، انتباہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صبح 11 سے شام 4 بجے تک دھوپ سے بچیں، پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔

    کے پی کے میدانی علاقوں میں شدیدگرمی، چترال، دیر، سوات، پشاور، وزیرستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدیدگرمی، پنڈی، مری، چکوال، جہلم میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ لاہور، ملتان، فیصل آباد، پشاور میں درجہ حرارت 45 سے 46 ڈگری رہے گا جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان کے میدانی علاقے شدید گرم اور خشک موسم، گرد آلود ہواؤں کی توقع ہے۔

    زمین پر موسموں کا نظام نہایت پیچیدہ اور نازک ہوتا ہے، جانیے کیسے؟

    بیان کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن میں موسم گرم اورخشک، رات کو جزوی بادل اوربارش کی توقع ہے۔

  • ملک میں شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری

    ملک میں شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری

    کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک میں آئندہ ہفتے شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، 9 سے 12 جون اسلام آباد، بالائی پنجاب میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کے پی، کشمیر، جی بی میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان میں درجہ حرارت4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    لاہور، ملتان، فیصل آباد، پشاور میں درجہ حرارت 44 سے 45 ڈگری تک پہنچنے کی توقع ہے، سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں شدید گرمی، گرد آلود ہواؤں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے چترال، دیر اور بالائی علاقوں میں شام یا رات کو ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرم وخشک موسم، دوپہر کے بعد گرد آلودہواؤں کا امکان ہے۔

    کشمیر،جی بی میں موسم گرم و خشک، شام کو جی بی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون بارشوں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

    مون سون سے متعلق فیڈرل فلڈ کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرآبی وسائل میاں معین وٹو نے کی، سیکرٹری آبی وسائل، چیئرمین فلڈکمیشن اجلاس میں شریک ہوئے۔

    اجلاس میں مون سون سے قبل تیاریوں اورخطرات کا جائزہ لیا گیا، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جولائی تا ستمبر معمول سے زیادہ بارش کاامکان ہے، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر میں زیادہ بارش متوقع ہے۔

    درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ

    اجلاس میں بریفنگ میں کہا گیا کہ شمالی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں کم بارش کاامکان اور ملک بھر میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کی توقع ہے، درجہ حرارت بڑھنے سے موسمی خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کردی

    محکمہ موسمیات نے شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کردی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور اس کے مضافات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا انتباہ جاری کردیا،شہریوں سے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کا کہا ہے کہ اسلام آباد اور مضافات میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد کے شہری ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    دوسری جانب راولپنڈی اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوگئی، بارش کے ساتھ ہی بیشترعلاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق روات، مندرہ، جاتلی، کلرسیداں اور کہوٹہ کے علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ بارش سے پیدا صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہیوی مشینری اور عملہ مختلف علاقوں میں روانہ کردیا گیا ہے۔

  • عیدالضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    عیدالضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں عید کی تعطیلات کے دوران موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 12 جون تک ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے، جنوبی سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنےکا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے 3 دن کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے، ان دنوں شہر کا درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے، عید کے دوسرے دن تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار 35 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنےکی ہدایت کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-weather-and-rain-update/

  • مون سون بارشیں : محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    مون سون بارشیں : محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون بارشوں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

    تفصیلات کے مطابق مون سون سےمتعلق فیڈرل فلڈ کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرآبی وسائل میاں معین وٹو نے کی ، سیکرٹری آبی وسائل، چیئرمین فلڈکمیشن اجلاس میں شریک ہوئے۔

    اجلاس میں مون سون سے قبل تیاریوں اورخطرات کا جائزہ لیا گیا، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جولائی تا ستمبر معمول سے زیادہ بارش کاامکان ہے، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر میں زیادہ بارش متوقع ہے۔

    اجلاس میں بریفنگ میں کہا گیا کہ شمالی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں کم بارش کاامکان اور ملک بھر میں درجہ حرارت زیادہ رہنے کی توقع ہے، درجہ حرارت بڑھنے سے موسمی خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    مزید پڑھیں : رواں سال مون سون بارشیں کم ہوں گی یا زیادہ؟ 

    ایف ایف ڈی نے بڑےشہروں میں فوری صفائی مہم اور بیراجوں، پلوں اورنالوں سےتجاوزات اورملبہ ہٹانے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں ڈیمز، دریاؤں اورٹیلیمیٹری سسٹم کی صورتحال پرآگاہی دی گئی جبکہ ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے نے حفاظتی حکمت عملی پیش کی۔

    تربیلا، منگلا ڈیم کی جانب سے سیلابی ایس او پیز پیش کی گئیں، میاں معین وٹو نے کہا کہ عوام اور انفراسٹرکچر کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

  • کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آگیا

    کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آگیا

    محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 33.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، دن کے اوقات میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ہے۔

    واضح رہے کہ موسم گرما اپنی آب و تاب سے جاری ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس موسم میں صحتمند رہنے کیلئے 6 سبزیوں کو اپنی غذا میں ضرور شامل کریں۔

    لوکی: ہلکی پھلکی اور زود ہضم سبزی ہے۔ لوکی وزن کم کرنے میں مددگار ہے۔یہ دل اور جگر کی صحت کیلئے مفید ہے۔ لوکی سے جلد کو قدرتی چمک ملتی ہے۔لوکی دماغ اور جسم کو سکون دیتی ہے۔

    کریلا: خون صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔ شوگر لیول کنٹرول کرتا ہے۔ریلا قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔کینسر سے بچاو? میں مددگار ہوتا ہے۔بالوں اور جلد کی صحت کیلئے مفید ہے۔

    ٹماٹر (Tomato)ٹماٹر: وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔اس کا استعمال جسم کو ٹھنڈک دیتا ہے.ٹماٹر دھوپ سے ہونے والے نقصان اور بیماریوں سے بچاتا ہے۔ٹماٹر مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔

    پالک: آئرن، کیلشیم اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔توانائی بخشتا ہے اور تھکن کم کرتا ہے۔پالک کا استعمال بینائی کیلئے مفید ہے۔پالک کھانا دل کی صحت کیلئے اچھا ہوتا ہے۔پالک بے وقت کھانے سے روکتی ہے۔

    کراچی میں 4 دن میں 26 زلزلے، ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز کا اہم بیان آگیا

    شلجم: شلجم جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔معدے کی جلن کو کم کرتا ہے۔یہ مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے۔ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے یہ بہترین سبزی ہے۔شلجم خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔