Tag: محکمہ موسمیات

  • محکمہ موسمیات کی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی وارننگ

    محکمہ موسمیات کی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی وارننگ

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا انتباہ جاری کردیا اور شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں چند گھنٹے میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی وارننگ دے دی۔

    محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

    دوسری جانب ملک کے میدانی علاقوں میں آ ج موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، شمالی پنجاب کے چند علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

    موسم کی خبریں

    گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش کاامکان ہے جبکہ ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور بہاولنگر میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔

    سندھ اور بلوچستان کے بیشترمیدانی علاقوں میں گردآلود ہواؤں کا امکان ہے۔

  • کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے، شہر کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا، مغربی سمت سے18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہوامیں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔

    جبکہ اسلام آباد اورگردونواح آج شام تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے میدانی علاقوں میں آ ج موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

    بالائی خیبرپختونخوا، شمالی پنجاب کے چند علاقوں میں بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور بہاولنگر میں آندھی اورجھکڑ چلنے کی توقع ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشترمیدانی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ موسم گرما اپنی آب و تاب سے جاری ہے اس موسم میں صحتمند رہنے کیلئے 6 سبزیوں کو اپنی غذا میں ضرور شامل کریں۔

    لوکی: ہلکی پھلکی اور زود ہضم سبزی ہے۔ لوکی وزن کم کرنے میں مددگار ہے۔یہ دل اور جگر کی صحت کیلئے مفید ہے۔ لوکی سے جلد کو قدرتی چمک ملتی ہے۔لوکی دماغ اور جسم کو سکون دیتی ہے۔

    کریلا: خون صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔ شوگر لیول کنٹرول کرتا ہے۔ریلا قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔کینسر سے بچاو? میں مددگار ہوتا ہے۔بالوں اور جلد کی صحت کیلئے مفید ہے۔

    ٹماٹر (Tomato)ٹماٹر: وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔اس کا استعمال جسم کو ٹھنڈک دیتا ہے.ٹماٹر دھوپ سے ہونے والے نقصان اور بیماریوں سے بچاتا ہے۔ٹماٹر مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔

    پالک: آئرن، کیلشیم اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔توانائی بخشتا ہے اور تھکن کم کرتا ہے۔پالک کا استعمال بینائی کیلئے مفید ہے۔پالک کھانا دل کی صحت کیلئے اچھا ہوتا ہے۔پالک بے وقت کھانے سے روکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

    شلجم: شلجم جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔معدے کی جلن کو کم کرتا ہے۔یہ مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے۔ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے یہ بہترین سبزی ہے۔شلجم خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔

  • کراچی میں اس مہینے بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی میں اس مہینے بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق نئی پیش گوئی کر دی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت آج بھی برقرار رہے گی، آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں ماہ جون بھی شدید گرم رہے گا اور جون کے مہینے میں بھی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی سمت سے 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد سے کم ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی گرم جبکہ سندھ اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق نواب شاہ میں درجۂ حرارت 47، سکھر میں 45، حیدر آباد میں 44 اور کراچی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    لاہور میں درجہ حرارت 41، پشاور میں 39، ملتان میں 43 جبکہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-weather-will-remain-hot-today/

  • محکمہ موسمیات نے شدید  گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

    محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی، جس سے بے حال شہری سکھ کا سانس لیں سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ،لاہور،پشاور میں گرمی مسلسل قہر برسا رہی ہیں اور شدید گرمی سے لوگ بے حال ہے۔

    کراچی میں بھی شدید گرمی کا راج ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور گرمی کی شدت 40 ڈگری محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے پر درجہ حرارت زیادہ محسوس کیا جارہا ہے۔

    گزشتہ روز درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،  تاہم گرمی کی شدت چوالیس سے چھالیس ڈگری تک محسوس کی گئی تھی۔

    موسم کی خبریں

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے تاہم ،شام تک سمندری ہوائیں بحال ہو جائیں گی۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے گرمی کی شدت 2 ڈگری کم ہونے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں48 اوردادہ ،ڈیرہ غازی خان، تربت میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

    پشاور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد ، جہلم، سرگودھا، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، گوادر، حیدرآباد، سکھر اور ٹھٹہ میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نےاسلام آباد میں آندھی،گرج چمک اورژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیراورگلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • حج کے ایام میں مشاعر مقدسہ کا موسم کیسا رہے گا؟

    حج کے ایام میں مشاعر مقدسہ کا موسم کیسا رہے گا؟

    سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کے سربراہ ڈاکٹر ایمن غلام کا کہنا ہے کہ حج کے ایام میں مشاعر مقدسہ میں دن کے وقت درجہ حرارت 40 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے سربراہ ڈاکٹر ایمن غلام کا کہنا تھا کہ رات کے وقت درجہ حرارت 27 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

    اُنہوں نے کہا کہ موسمیاتی معلومات 24 گھنٹے فراہم کی جاتی رہیں گی تاکہ عازمین حج کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    عازمین حج کی سہولت کے لئے منیٰ میں مختلف مقامات پر پانی کی پھوار کے نوزلز نصب کئے گئے ہیں جو فضا میں نمی پیدا کرکے موسم کو خوشگوار بنانے اور عازمین پر گرمی کا اثر کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق یہ طریقہ درجہ حرارت کو 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔اس کے علاوہ بڑی تعداد میں پانی کی پھوار والے پنکھوں کا انتظام کیا گیا ہے جو گرمی، تھکن اور لو میں موثر ہیں۔

    گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملک کے 11 ریجن گرمی کی لہر کی زد میں ہیں جہاں گرد و غبار اور بعض میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

    بیان میں کہا گیا تھا کہ مدینہ منورہ کے علاوہ الحناکیہ، ینبع، المہد اور خیبر میں بھی گرمی کی لہر کے ساتھ گرد وغبار رہے گا جہاں بعض علاقوں میں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    سعودی عرب میں غیر قانونی حج روکنے کیلئے ڈرونز کا استعمال

    محکمے کا ریاض اور مشرقی ریجن کے حوالے سے کہنا تھا کہ ریاض شہر کے علاوہ الدعیہ، الزلفی، الغاط اور مشرقی ریجن میں دمام، الخبر اور الجبیل میں گرد آلود ہوا چلے گی جبکہ سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں اٹھیں گی۔’جازان، عسیر اور نجران میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔

  • کراچی میں قیامت خیز گرمی :  پارہ 42 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی میں قیامت خیز گرمی : پارہ 42 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی : شہر قائد میں گرمی غضب ڈھا رہی ہے، آج پارہ 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت 49 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات نے شہر میں آج درجہ حرارت میں اضافہ کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت 49 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جائے گی اور دن بھر خشک ہوائیں چلیں گی ساتھ لو کی کیفیت محسوس کی جائے گی۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم انتہائی گرم اور خشک رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری ہے جبکہ گرمی کی شدت 44 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔

    کراچی گرمی

    شہر میں شمالی سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

    جیکب آباد، تربت اورسبی اس وقت ملک کا سب سے گرم ترین مقام ہے، جہاں درجہ حرارت سینتالیس سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    دادو، نواب شاہ اور حیدرآباد میں 45 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ بہاولپور، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا میں چوالیس جبکہ لاہور میں 41 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

    آج شام اسلام آباد،پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی۔جھکڑ چلنے اوربارش کی توقع ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

  • کراچی میں گرمی کی لہر، بارش ہوگی یا نہیں، اہم پیش گوئی کردی گئی

    کراچی میں گرمی کی لہر، بارش ہوگی یا نہیں، اہم پیش گوئی کردی گئی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر آج بھی گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہے گا۔

    بیان کے مطابق مغربی سمت سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، شہر میں فی الحال بارش کا بھی کوئی امکان نہیں۔

    یاد رہے کہ موسم گرما اپنی آب و تاب سے جاری ہے اس موسم میں صحتمند رہنے کیلئے 6 سبزیوں کو اپنی غذا میں ضرور شامل کریں۔

    لوکی: ہلکی پھلکی اور زود ہضم سبزی ہے۔ لوکی وزن کم کرنے میں مددگار ہے۔یہ دل اور جگر کی صحت کیلئے مفید ہے۔ لوکی سے جلد کو قدرتی چمک ملتی ہے۔لوکی دماغ اور جسم کو سکون دیتی ہے۔

    کریلا: خون صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔ شوگر لیول کنٹرول کرتا ہے۔ریلا قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔کینسر سے بچاو? میں مددگار ہوتا ہے۔بالوں اور جلد کی صحت کیلئے مفید ہے۔

    ٹماٹر (Tomato)ٹماٹر: وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔اس کا استعمال جسم کو ٹھنڈک دیتا ہے.ٹماٹر دھوپ سے ہونے والے نقصان اور بیماریوں سے بچاتا ہے۔ٹماٹر مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔

    پالک: آئرن، کیلشیم اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔توانائی بخشتا ہے اور تھکن کم کرتا ہے۔پالک کا استعمال بینائی کیلئے مفید ہے۔پالک کھانا دل کی صحت کیلئے اچھا ہوتا ہے۔ پالک بے وقت کھانے سے روکتی ہے۔

    گرمی کے موسم میں دانوں کی مشکل کیسے دور ہو؟

    شلجم: شلجم جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔معدے کی جلن کو کم کرتا ہے۔یہ مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے۔ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے یہ بہترین سبزی ہے۔شلجم خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔

  • کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی، پارہ کتنا ہوسکتا ہے؟

    کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی، پارہ کتنا ہوسکتا ہے؟

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کل سے گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ درجہ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری اضافہ متوقع ہے جس سے کراچی کا پارہ 40 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ دن میں پارہ 40 ڈگری سے زیادہ محسوس کیا جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سمت سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

  • گردآلود طوفان اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی

    گردآلود طوفان اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے گردآلود طوفان اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی اور کہا مغربی ہوا کاسلسلہ 24 مئی کو بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں 23 اور 24 مئی کو گرد آلود طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مرطوب ہوائیں مسلسل ملک کےبالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں، مغربی ہوا کاسلسلہ 24 مئی کو بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

    جس کے باعث کشمیر،جی بی ، اسلام آباد،راولپنڈی، مری، گلیات ، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں بارش کا امکان ہے۔

    موسم کی خبریں

    گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان ، ایبٹ آباد،ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہتے۔

    بنوں،لکی مروت، کوہاٹ، کرک ،وزیرستان میں 23اور 24 مئی کو بارش اور طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    ژوب، زیارت، بارکھان، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی جی خان،راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ اور ڈی آئی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • بحیرہ عرب میں طوفان بننے کا خطرہ،  محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    بحیرہ عرب میں طوفان بننے کا خطرہ، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

    کراچی : محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کے خطرے کے حوالے سے کراچی والوں کو خبردار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 25 مئی سے کراچی سمیت سندھ کے جنوبی اضلاع میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر کا کہنا ہے بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے شہر میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہے گا اور شدت چار ڈگری زیادہ محسوس کی جائے گی۔

    انجم نذیر کا کہنا تھا کہ سسٹم شہر سے 985 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے اور اگلے 24 گھنٹےمیں ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سسٹم کا ابتدائی طور پر شمال کی جانب بڑھنے کا امکان ہے اور پاکستان کے ساحلی علاقوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں : بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم بن گیا

    خیال رہے پاکستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، مظفرآباد میں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔

    سبی اور دادومیں پارہ 50 کو چھوگیا جبکہ کراچی، حیدرآباد،سکھر،نواب شاہ میں درجہ حرارت 40 سے 46 ڈگری ریکارڈکیاجارہاہے۔

    ڈیرہ غازی خان میں 47 ڈگری ریکارڈ کیا جارہا ہے، لاہور، ملتان ،بہاولپور اور فیصل آبادمیں بھی شدید گرمی ہے، جہاں پارہ چالیس سے اوپر ریکارڈ کیا گیا۔

    کوئٹہ میں 40، چمن میں 41 اورنوکنڈی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی یہ غیرمعمولی شدت معمولاتِ زندگی کو متاثر کر رہی ہے، شہری غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔