Tag: محکمہ موسمیات

  • محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی

    محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو اچھی خبرسنا دی، آج شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا بارش والا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوچکا ہے اور اس وقت مکران کے ساحلی علاقے پرموجود ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سسٹم بتدریج کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے، سسٹم کے تحت کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بارشیں ہوں گی۔

    دوسری جانب لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،
    کوئٹہ میں بھی بادل برس پڑے اور جبکہ خیبرپختونخواکے مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری نے موسم مزید سرد کردیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ ، مردان، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جگہ فیصل آباد،بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا مزید امکان ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں آئندہ  24گھنٹے میں  ہلکی بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی میں آئندہ 24گھنٹے میں ہلکی بارش کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی ہے ، ہلکی بارش کےنتیجےمیں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا جبکہ آج دن بھردرجہ حرارت 20ڈگری تک رہنےکاامکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں آج سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ،کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا جبکہ ہلکی بارش اور بونداباندی کی توقع ہے ، جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن بھردرجہ حرارت 20ڈگری تک رہنےکاامکان ہے ، شہرمیں شمال مغرب سےآنےوالی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہواکی موجودہ رفتار 18 کلومیٹرفی گھنٹہ ہے جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 55 فیصدریکارڈ کیاگیا۔


    دوسری جانب لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ ملک کےبالائی علاقوں میں برفباری کے نئے اسپیل کا آغاز ہوچکا ہے ، جس کے بعد لگت ،اسکردو، مالم جبہ، کالام، بٹ گرام ایک بار پھربرفباری شروع ہوگئی ہے۔

    کوئٹہ میں بھی بادل برس پڑے اور  پارہ منفی ایک تک گرگیا جبکہ خیبرپختونخواکےمختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری نےموسم مزید سردکردیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق  ہفتے کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ ، مردان، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جگہ فیصل آباد،بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا مزید امکان ہے۔

    اس دوران مالاکنڈ ڈویژن (سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر)، ہزارہ ڈویژن، مری ، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری ک ابھی امکان ہے

  • لاہور میں بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ

    لاہور میں بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، شہر بھر میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں بادلوں نے بسیرا ڈال لیا، مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے دھند کا بھی خاتمہ ہوگیا۔

    لاہور جیل روڈ، گلبرگ، مال روڈ اور ماڈل ٹائون میں بوندا باندی کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے، محکمہ موسمیات نے لاہور اور نواحی علاقوں میں بارش کی نوید سنا رکھی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کرکھی ہے۔

    خیال رہے کہ شہر قائد میں گذشتہ روز بادل چھائے رہیں، کراچی سمیت سندھ بھر میں 2 روز تک بوند اباندی کا امکان ہے۔

    ملک بھرمیں بارش کے نئے سلسلے کا آج سے آغازہوگا

    یاد رہے کہ دو روز قبل گلگت، استور، نگر، غذر، ہنزہ اور بلتستان ڈویژن میں ہونے والی برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تھا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کی وجہ سے ضلع نگر میں شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔ استور شاہراہ بھی برف باری کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہوگئی تھی۔

  • ملک بھرمیں بارش کے نئے سلسلے کا آج سے آغازہوگا

    ملک بھرمیں بارش کے نئے سلسلے کا آج سے آغازہوگا

    کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش اور برف باری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام سے ملک میں مغربی ہواؤں کا کم دباؤ داخل ہوگا اور ملک بھر میں بارش کے نئے سلسلے کا آج سے آغاز ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور، مردان، ڈی آئی خان، کوئٹہ، ژوب، لاہور، اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، سوات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کی پیش گوئی ہے۔

    دوسری جانب شہر قائد میں آج بادل چھائے رہیں گے، اس کے کراچی سمیت سندھ بھرمیں 2 روز تک بوند اباندی کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز گلگت، استور، نگر، غذر، ہنزہ اور بلتستان ڈویژن میں ہونے والی برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تھا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کی وجہ سے ضلع نگر میں شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔ استور شاہراہ بھی برف باری کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہوگئی تھی۔

  • آج ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

    آج ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

    اسلام آباد: محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ آج، بہ روز جمعرات ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے موسم کی صورتِ حال کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج بیش تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    [bs-quote quote=”مالاکنڈ، گلگت بلستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے اعلامیے میں بتایا کہ مالاکنڈ، گلگت بلستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برف باری بھی متوقع ہے، جب کہ پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

    دریں اثنا لاہور میں دھند اور فنی خرابی سے بند ہونے والے پاور ہاؤسز سے بجلی بحال کر دی گئی ہے، لیسکو کو طلب کے مطابق 2050 میگا واٹ بجلی فراہم کر دی گئی۔ ترجمان لیسکو نے بتایا کہ شہر میں اس وقت کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی۔


    یہ بھی پڑھیں:  دسمبر تو گزر گيا ليکن ٹھنڈا ٹھار موسم چھوڑ گيا


    واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں سردی بھی بڑھ گئی ہے، بلوچستان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سردی میں اضافہ ہوا جب کہ متعدد شہروں میں دھند کا بھی راج رہا۔

  • پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج

    لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے کے کئی سیکشنز گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہے۔

    قومی شاہراہ پراوکاڑہ، ساہیوال، پتوکی، حبیب آباد اور رینالہ میں شدید دھند ہے، فیروزوالا، کالا شاہ کاکو، مریدکے اورشیخوپورہ میں حد نگاہ صفر سے 50 کلومیٹر تک ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق خانیوال ملتان موٹروے شدید دھند کے باعث بند ہے، لاہور سے شیخوپورہ اورکوٹ مومن تک موٹروے ہرطرح کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم فورپنڈی بھٹیاں، فیصل آبادا ورگوجرہ موٹروے شدید دھند کی وجہ سے بند ہے۔

    ترجمان موٹروے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ شہری گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موٹروے پرسفر سے قبل موٹروے ایپلی کیشن ایف ایم 95 ریڈیو اور ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کوئٹہ میں منفی 3، پشاور اور اسلام آباد میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لاہور میں 2 اور کراچی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

  • میدانی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید دھند کا راج

    میدانی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید دھند کا راج

    اسلام آباد: صوبہ پنجاب کے میدانی، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں شدید دھند پڑنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں خشک سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وسطی پنجاب اورپشاورڈویژن میں شاہراہوں پردھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہوئی ہے، موٹروے ایم ون پرشدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم فورپنڈی بھٹیاں، فیصل آباد اورگوجرہ دھند کی وجہ سے بند ہے، ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کردی گئی۔

    ترجمان موٹروے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ شہری گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موٹروے پرسفر سے قبل موٹروے ایپلی کیشن ایف ایم 95 ریڈیو اور ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔

    پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح اسلام آباد میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ لاہور4، کراچی 14 ڈگری سینٹی گریڈ کوئٹہ میں ایک، مری میں دو ڈگری جبکہ گلگت میں 6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

    محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں کل سے بارش کی نوید سنادی جس کے بعد سردی میں اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے منگل تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔

    اتوار، پیر اور منگل کو پشاور، مالا کنڈ، کوہاٹ، ہزارہ اور مردان میں بارش کا امکان ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران مری، گلیات اور کشمیر میں برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر اور مکران ڈویژن میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ پیر کے روز صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

  • پنجاب کےمختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش‘ سردی کی شدت میں اضافہ

    پنجاب کےمختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش‘ سردی کی شدت میں اضافہ

    لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے ہلکی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، اسموگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، صادق آباد، ملتان اور گردو نواح میں رات گئے ہلکی بارش سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

    دوسری جانب لودھراں، چکوال، چیچہ وطنی اور گردو نواح میں اسموگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، حد نگاہ متاثر ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اسموگ کے دوران شہری ماسک کا ضرور استعمال کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    اسموگ کے پیش نظر 2 ہزار اینٹوں کے بھٹے بند کرنے کا فیصلہ


    یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں صوبہ پنجاب کے محکمہ تحفظ ماحولیات نے اسموگ کے پیش نظر 2 ہزار اینٹوں کے بھٹے عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ زہریلی اسموگ گزشتہ 2 سالوں سے سردیوں کے موسم میں صوبہ پنجاب کو اپنا نشانہ بنائے رکھتی ہے جس سے حد نگاہ بھی کم ہوجاتی ہے جبکہ شہریوں کو سانس کے مسائل کا بھی سامنا ہوتا ہے۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ

    اسلام آباد : ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، برفباری اور ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوات اورکالام کی وادیوں میں برفباری، یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت بڑھا دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت 16 سے 21 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد کا درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    دوسری جانب گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تاہم بارش اور برفباری کے باعث کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ہیں۔

    ادھر آزاد کشمیر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ نکیال آزاد کشمیر میں گزشتہ دو روز سے بارش جاری ہے۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ، قلات، لاہور، راولپنڈی ،اسلام آباد، پشاور، دیر، مالاکنڈ، چترال، گلگت بلتستان سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔