Tag: محکمہ موسمیات

  • ینگ ڈاکٹرزسے متعلق شکایات دورکرنے کی کوشش کررہے ہیں‘ یاسمین راشد

    ینگ ڈاکٹرزسے متعلق شکایات دورکرنے کی کوشش کررہے ہیں‘ یاسمین راشد

    لاہور: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرزکے رویے سے متعلق ٹریننگ پروگرام شروع کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت آئے ہوئے 2 ماہ ہوئے ہیں، پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں ادویات مل رہی ہیں۔

    ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ موسم سرد ہورہا ہے پیڈزکے شعبے کو بہتربنانے کی ہدایت کی ہے، 125 نرسزہولی فیملی اورڈی ایچ کیواسپتال میں بھرتی کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرزاوربیڈزکی کمی کوفوری دورکرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، اٹک اور میانوالی میں اسپتال بنا رہے ہیں۔

    ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرزسے متعلق شکایات دورکرنے کی کوشش کررہے ہیں، ینگ ڈاکٹرز کے رویے سے متعلق ٹریننگ پروگرام شروع کریں گے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا محکمہ صحت میں روبو کال سروس شروع کرنے کا اعلان

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت میں بھرتیوں اور ترقیوں میں میرٹ کا مکمل خیال رکھا جائے اور ہیلتھ سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔

    وزیر صحت پنجاب نے محکمہ صحت میں روبوکال سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اس سروس سے شہریوں کو مفت طبی مشورے دیے جائیں گے۔

  • برطانیہ میں آئندہ ہفتے شدید برفباری کی پیش گوئی

    برطانیہ میں آئندہ ہفتے شدید برفباری کی پیش گوئی

    لندن: برطانوی شہری کڑاکے کی سردی سے بچنے کے لیے تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ملک بھر میں شدید برفباری ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ آئندہ ہفتے پورے ملک میں شدید برفباری ہوگی جس کے باعث ٹھنڈ کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شمالی برطانیہ کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10 تک گرسکتا ہے۔

    اس سے قبل شدید سردی کی لہر کی وجہ سے اسکاٹ لینڈ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 7 تک محسوس کیے گئے تھے۔

    برفباری برطانیہ کی جانب گامزن، درجہ حرارت منفی 3.4 ریکارڈ

    گذشتہ ہفتے برطانیہ میں سینی برج اور ساؤتھ ویلز میں درجہ حرارت 1.8 سینٹی گریڈ سفولک کے علاقے سائنٹن ڈاؤن ہیم میں درجہ حرارت 1.8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں برطانیہ میں شدید برفباری کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہوگئی تھی۔

    محکمہ موسمیات کو جنوب مغربی حصّے میں دو روز تک 30سنیٹی میٹر برفباری ہونے کے پیش نظر وارننگ جاری کرنی پڑگئی تھی۔

    واضح رہے کہ برطانوی میٹ آفس نے مارچ کے اوائل میں ’ایما‘ نامی طوفان کے پیش نظر عوام کی حفاظت کے لیے ریڈ وارننگ جاری کی تھی۔ اس کے باوجود سڑکوں پر متعدد حادثات دیکھنے میں آئے تھے اور لندن کے ایک پارک میں ایک ساٹھ سالہ شخص برف میں پھنس کر جاں بحق بھی ہوگیا تھا۔ ہیتھرو اور سٹی ائرپورٹ سمیت برطانیہ بھر کے ائرپورٹس پر پروازیں بھی متاثر ہوئیں تھیں اور گلاسگو ائرپورٹ پر آپریشن بند ہونے کے بعد ریڈ کراس کی طرف سے مسافروں کو بستر مہیا کئے گئے۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں موسم گرم رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چویبس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات ، چترال، دیر، گلگت اور اسکردو میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

    کراچی، ملتان، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کا موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

    گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی تھی، جبکہ شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تھا اور شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچا تھا۔

  • کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

    کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور دن کے وقت درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی میں صبح کے اوقات میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، شہرمیں اس وقت سمندری ہوائیں رکی ہوئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن کے اوقات میں 5 سے 6 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلیں گی۔

    دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرباہرجانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

    کراچی میں آج بھی گرمی کا راج‘ پارہ 40 تک پہنچ سکتا ہے‘ محکمہ موسمیات

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تھا اور شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچا تھا۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، کراچی، لاہور،اسلام آباد اور پشاور میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    ملک کے بالائی علاقے چترال، دیر ،گلگت، اسکردو، مالاکنڈ، مظفرآباد اور کشمیر کے دیگر علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت کالام میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، موسم سرد ہوگیا

    خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے ملکی دارالحکومت، لاہور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم سرد ہوگیا تھا۔

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں دو ماہ قبل باشیں ہوئی تھیں جس کے باعث مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پنجاب میں دو روز سے مسلسل جاری رہنے والی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی تھی، مختلف حادثات و واقعات میں 15 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے تھے۔

  • کراچی آج بھی گرمی کی لپیٹ میں‘ پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی آج بھی گرمی کی لپیٹ میں‘ پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی : شہرقائد میں سمندری ہوائیں نہ چلنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور دن کے وقت درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، سمندری ہوائیں نہ چلنے سے گرمی میں اضافہ ہوا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھرہوا 5 سے 7 کلومیٹرکی رفتارسے چلے گی، کل سے شہر کے موسم میں تبدیلی رونما ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندرمیں ہوا کے کم دباؤکا سسٹم مکمل طورپرنہیں بنا، سمندرمیں ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم کراچی سے ہزارکلومیٹردور ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سے متعلق صورت حال 48 گھنٹے میں واضح ہوگی۔

    دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرباہرجانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

  • کراچی میں آج بھی گرمی کا راج‘ پارہ 40 تک پہنچ سکتا ہے‘ محکمہ موسمیات

    کراچی میں آج بھی گرمی کا راج‘ پارہ 40 تک پہنچ سکتا ہے‘ محکمہ موسمیات

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے، درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور دن کے وقت درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے شمال مغرب سے گرم، خشک ہواؤں کے باعث گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال، بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤموجود ہے، ہوا کے کم دباؤ کے باعث آئندہ ہفتے سمندری طوفان کا بھی خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے تک ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان میں بدل سکتا ہے۔

    دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرباہرجانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 11 فیصد رہا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دن ایک بجے کراچی کا درجہ حرارت 38.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 11 فیصد رہا۔

  • کراچی میں آئندہ دو روز شدید گرمی کا امکان

    کراچی میں آئندہ دو روز شدید گرمی کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات نےخبردارکیا ہے کہ کراچی والے ہوشیار ہوجائیں ، آئندہ دو روز شدید شدید گرمی کا امکان ہے، کل شہر کا درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر میٹ  ڈاکٹر غلام رسول نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آئندہ دو روز شدید گرمی کا امکان ہے، کل شہر کا درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا یے جبکہ اتوار کو درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    غلام رسول کا کہنا تھا کہ اکتوبر کےماہ میں گرمی کراچی میں معمولی بات ہے،ڈ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34سے 36 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

    محمکہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے کراچی میں سمندری طوفان کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا خلیج بنگال اور بحرہ عرب میں ہوا کا کم دباوٴ بن رہا ہے، ہوا کا کم دباؤسمندری طوفان میں تبدیل ہونے سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ، ’لوہان‘ نامی طوفان آنے کا خدشہ

    ڈائریکٹر میٹ کا کہنا تھا کہ خلیج بنگال،بحرہ عرب میں بننےوالاہوا کا کم دباوٴابتدائی مراحل میں ہے، شدید سمندری طوفان کا خدشہ ہے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، سمندری طوفان بننے کی صورت میں اس کا رخ کہاں ہوگا،نہیں کہا جاسکتا۔

    انھوں نے کہا اگر سمندری طوفان بنتا ہے تو اسے ”لوبان “کا نام دیا جائے گا، طوفان کراچی کی طرف بڑھےتومطلع کردیا جائے گا، محکمہ موسمیات تمام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کےدوران کوئٹہ، کراچی،ملتان اورڈیرہ اسمٰعیل خان کاموسم گرم اورخشک رہےگا۔

    مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈرہا۔

  • آج سے ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

    آج سے ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ مختلف علاقوں میں بارش کی بھی پیش گوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مالاکنڈڈویژن اور گلگت بلتستان میں بارش ہوگی، جبکہ آج سے ملک کے بیشر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

    مالاکنڈڈویژن اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں بھی چلیں گی اور بارش گرج چمک کے ساتھ ہوگی۔

    کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا

    گذشتہ ہفتے کراچی، کوئٹہ، قلات، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد اور ڈی آئی خان سمیت ملک کہ بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تھا، جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں چالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا۔

    خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں محکمہ موسمیات نے شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں شدید گرمی پڑے گی جبکہ گرم ہواؤں کے سبب ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ ہے، جس کا پارہ 40 سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ شہر میں 2015 کی ہیٹ اسٹروک سے تقریباً 1400 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے، بوڑھے اور عورتیں بھی شامل تھیں۔

  • کرا‌چی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

    کرا‌چی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے 26 ستمبر تک کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ 5 روز تک کراچی کے درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے شدید گرمی کی لہر شہر قائد کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ 22 سے 26 ستمبر تک کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ہفتے اور اتوار کو پارہ 38 ڈگری تک جا سکتا ہے تاہم 26 ستمبر کے بعد گرمی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

    دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرباہرجانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال مئی اور جون میں بھی کراچی کے باسی کئی مرتبہ ہیٹ ویو کا سامنا کرچکے ہیں۔