Tag: محکمہ موسمیات

  • لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش‘ موسم خوشگوار ہوگیا

    لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش‘ موسم خوشگوار ہوگیا

    لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، شہری موسم کے مزے لینے نکل پڑے۔

    لاہور، قصور، چشتیاں، پنڈی بھٹیاں، اوکاڑہ، پاک پتن، گجرات اور قصور میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم سہانا ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن بھر بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج شہر قائد میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیزہواؤں سمیت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    کراچی میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا تھا اور شہریوں کی بڑی تعداد موسم کا لطف اٹھانے کے لیے ساحل سمندر اور دیگر تفریحی مقامات پر پہنچ گئی تھی۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی سے 15 اگست تک معمول کی بارش کا امکان ہے اور 15 اگست کے بعد معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں بارش‘موسم سہانا ہوگیا

    کراچی کےمختلف علاقوں میں بارش‘موسم سہانا ہوگیا

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش کے بعد موسم سہانا ہو گیا، شہر میں ٹھنڈی ہوائوں کا راج ہے جبکہ مطلع بھی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی میں شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، ایئرپورٹ، ملیر، آئی آئی چندریگرروڈ، کھارادر، ٹاورسمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    شہرقائد میں آج صبح درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے اور جنوب مغربی علاقوں سے 34 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں گرشتہ ایک دو روز سے موسم خوشگوار ہے اور آج ہونے والی ہلکی بارش نے موسم سہانا کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی گرمی، حبس، سمندری ہوا کی بندش اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی تھی جبکہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر شہرمیں جگہ جگہ امدادی کیمپ قائم کیے گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں موسلادھاربارش

    لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں موسلادھاربارش

    لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھا بارش سے موسم سہانا ہوگیا، بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت فیصل آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، پاک پتن اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تیز ہوائیں چلنے لگی جبکہ روالپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا میں بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    ادھر کراچی میں آج صبح درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج آج زیادہ سے زیادہ پارہ37 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے جبکہ درجہ حرارت بڑھنے سے حبس میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، شہر میں ٹھنڈی ہوائوں کا راج ہے جبکہ مطلع بھی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 23 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سے شہر میں سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی تھی جبکہ گرمی کے ستائے شہریوں نے سکون کا سانس لیا تھا۔

    محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ جمعے کے روز شہر میں ہلکی بوندا باندی کے باعث گرمی کی شدت میں مزید کمی آئے گی جبکہ مطلع ابرآلود رہے گا۔

    یاد رہے کہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی گرمی، حبس، سمندری ہوا کی بندش اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی تھی جبکہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر شہرمیں جگہ جگہ امدادی کیمپ قائم کیے گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پنجاب اوربالائی سندھ میں شدید گرمی‘ پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان

    پنجاب اوربالائی سندھ میں شدید گرمی‘ پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور بالائی سندھ میں آج شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا اور آئندہ چند روز ملک کے بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج اندورن سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ مشرقی بلوچستان میں بھی درجہ حرارت 50 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخواہ اور کشمیر میں بھی گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز ہونے کا امکان ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق شدید گرمی میں شہری ہلکے اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں اور بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور سایہ دار جگہوں پررہنے کی کوشش کریں۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں دھوپ میں نکلتے وقت سرڈھانپ کررکھنا چاہیے اور باہرنکلنے پروقفے وفقے سے منہ ہاتھ دھوتے رہنا چاہیے۔

    خیال رہے کہ تین روز قبل محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ اگلے 4 سے 5 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لیپٹ میں رہیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

    کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے کہا ہے کہ شہر قائد میں بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم جھلسا دینے والی گرمی کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ کئی روز سے سورج آگ برسا رہا ہے، آج بھی شہر کا درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ تک پہنچا جبکہ سمندری ہوائیں بند ہونے سے لو کا زور رہا۔

    محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی آئندہ دو روز کے دوران گرمی کی شدت بڑھے گی جس کا براہ راست اثر کراچی میں بھی پڑھے گا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارش کا دور دور تک کوئی امکان نہیں مگر شہر جمعرات تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا اور جمعے کے بعد سے ممکن ہے گرمی کا زور ٹوٹنا شروع ہوجائے گا۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں آج بھی گرمی عروج پر، درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا

    انہوں نے  یہ بھی خبردار کیا ہے کہ دو روز تک سمندری ہوائیں بالکل نہیں چلیں گی جس کے باعث سورج کی تپش مزید بڑھے گی اور ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ ہے۔

    ماہ صیام میں سورج کا پارہ چڑھنے کے باوجود لوگ رمضان کی برکتوں کو سمیٹنے کے لیے روزے رکھ رہے ہیں اور اُن کی کوشش ہے کہ خیروعافیت کے ساتھ پورے ماہ کو گزار سکیں۔

    طبی ماہرین روزے داروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں اور دھوپ کے وقت بنا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    دوسری جانب ڈائریکٹر میٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں شمال مغرب کی جانب سے ہواچل رہی ہے، شمال مغرب سے چلنے والی والی گرم اور خشک ہوا کے نتیجے میں23 مئی تک سورج قہر ڈھائے گا، جس کے بعد بتدریج موسم بہتر ہونا شروع ہو جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: گرمی میں خواتین اپنی خوبصورتی کو کیسے بچائیں؟ ویڈیو دیکھیں

    علاوہ ازیں  شہر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے بھی شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، ایک طرف سورج آگ برسا رہے ہے تو دوسری طرف 12، 12 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شہروں کو دہرے عذاب اور اذیت میں مبتلا کردیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں آج بھی شدید گرمی کی لہربرقرار‘ پارہ 44 ڈگری تک جاسکتا ہے

    کراچی میں آج بھی شدید گرمی کی لہربرقرار‘ پارہ 44 ڈگری تک جاسکتا ہے

    کراچی : شہرقائد سمیت سندھ بھرمیں آج بھی موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ کراچی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج بھی درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شہر میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 9 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دوپہردو بجے تک شہر میں گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جاری ہیٹ ویو کی لہر بدھ تک برقرار رہی گی جس کے بعد درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

    دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرباہرجانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

    خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی کراچی کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں قیامت خیزگرمی‘ درجہ حرارت 43 ڈگری سےتجاوزکرنےکا امکان

    کراچی میں قیامت خیزگرمی‘ درجہ حرارت 43 ڈگری سےتجاوزکرنےکا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت 43 ڈگری سے تجاوزکرنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث کراچی میں آج پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح 8 بجے درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 17 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے 23 مئی تک ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہوائیں بند ہونے سے بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

    دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرباہرجانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

    کراچی ملک کا دوسرا گرم ترین شہربن گیا

    خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی کراچی کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں گرمی کی لہر23 مئی تک برقراررہنےکا امکان ‘ محکمہ موسمیات

    کراچی میں گرمی کی لہر23 مئی تک برقراررہنےکا امکان ‘ محکمہ موسمیات

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ گرمی کی یہ حالیہ لہر بدھ تک برقرار رہے گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہوگئیں جبکہ صبح 10 بجے شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہرمیں آج پارہ 43 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ کراچی میں شدید گرمی کی لہر بدھ تک برقرار رہے گی جس کے بعد درجہ حرارت کم ہونا شروع ہوجائے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ، سکھر، نواب شاہ، دادو اور بدین سمیت سندھ کے کئی شہروں میں موسم شدید گرم ہے جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان اور پنجاب کے میدانی علاقے بھی آج شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    قیامت خیز گرمی ، کراچی کا درجہ حرارت42 ڈگری تک جا پہنچا

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گرمی کی شدت میں اضافے اور حبس کے باعث طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قیامت خیز گرمی ، کراچی کا درجہ حرارت42 ڈگری تک جا پہنچا

    قیامت خیز گرمی ، کراچی کا درجہ حرارت42 ڈگری تک جا پہنچا

    کراچی : شہرقائد میں جھلسا دینے والی گرمی نے روزے داروں کو نڈھال کردیا، پارہ42  ڈگری سینٹی گریڈتک جا پہنچا جبکہ شدت 46 محسوس ہونے لگی، محکمہ موسمیات نے پارہ 43 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پارہ 40 سے تجاوز کرگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت42  ڈگری سینٹی گریڈہوگیا، سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی زیادہ محسوس کی جارہی ہے، کراچی میں پارہ43ڈگری تک جانےکاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کےکم تناسب سےبھی گرمی زیادہ ہورہی ہے، ہوا میں نمی کاتناسب صرف13فیصدہے سمندری ہوائیں چلنے کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ آج کراچی میں پارہ43ڈگری تک جانےکاامکان ہے،محکمہ موسمیات

    ڈی جی میٹ عبدالرشید کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی وجہ سمندری ہوا کا بند ہونا ہے، گرمی کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔

    ڈائریکٹر میٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ اپر سندھ میں ہوا کا کم دباؤ پیدا ہوگیا ہے، کم دباؤ کے باعث سمندری ہوا بند ہوگئی ہے، کراچی میں شمال مغرب کی جانب سے ہواچل رہی ہے، شمال مغرب سے چلنے والی والی گرم اور خشک ہوا کے نتیجے میں23 مئی تک سورج قہر ڈھائے گا، جس کے بعد بتدریج موسم بہتر ہونا شروع ہو جائے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں۔

    محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویوو الرٹ جاری کرتے ہوئے پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کےالیکٹرک، پی ڈی ایم اے اوردیگرادروں کو بھی ایڈوائزری جاری کردی۔

    شہر کے مختلف اسپتالوں میں بھی ہیٹ ویوو سے بچاؤ کے انتظامات کیے گئے ہیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے شہری غیرضروری طور پر گھر سے نکلنے سے گریز کریں ۔

    گرمی کی شدت میں اضافے اور حبس کے باعث ماہرین نے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔