Tag: محکمہ موسمیات

  • کراچی میں آج بھی گرمی کا راج، پارہ 40 تک پہنچ گیا

    کراچی میں آج بھی گرمی کا راج، پارہ 40 تک پہنچ گیا

    کراچی: شہر قائد میں آج بھی گرمی کا راج ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے جمعے تک موسم میں بہتری کا امکان ہے جبکہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی سورج آگ برسا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں آج بھی سورج سوا نیزے پر ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہری تیار ہو جائیں آج پھرگرمی پڑے گی اور پارہ چالیس تک پہنچ گیا۔

    کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 11 فیصد ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے اچھی خبر دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو روز میں موسم میں بہتری آئے گی لیکن شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا نہ بھولیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں موسم گرما میں کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے اور کمی کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

    ڈاکٹرز نے بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور پانی زیادہ پینے کا مشورہ دیا ہے۔

    میئرکراچی کی ہدایت پر کے ایم سی کے اسپتالوں میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر اقدامات کئے جارہے ہیں، سینئرڈائریکٹرمیڈیکل اینڈہیلتھ سروسز نے اسپتال منتظمین کو مراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں اسپتالوں کوہیٹ اسٹروک مینجمنٹ سینٹر قائم کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب سندھ کے دیگر شہربھی گرمی کے نشانے پرہیں، شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت چوالیس سکرنڈ ، حیدر آباد، مٹھی اور چھور میں تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ،لاہور،فیصل آباد،ملتان اور  پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں رواں ہفتے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ

    کراچی میں رواں ہفتے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ

    کراچی: محکمہ موسمیات نے شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ہفتے کراچی میں شدید گرمی پڑے گی جبکہ گرم ہواؤں کے سبب ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ ہے، جس کا پارہ 40 سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے پورے ملک میں موسم خشک اور گرم رہے گا، جبکہ پارہ معمول سے بڑھ کر ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد گرمی کا پارہ 44 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شدید گرمی بڑھنے کے سبب ہیٹ اسٹروک کا بھی خطرہ ہے جس کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی۔

    ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہونے والے 60 سے 65 فیصد افراد بھکاری، ہیروئنچی ہیں: ہیلتھ منسٹرسندھ

    دوسری جانب شہری حکومت کی جانب سے بھی ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے سرکاری اسپتال کو ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے ممکنہ اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    خیال رہے کہ شہر میں 2015 کی ہیٹ اسٹروک سے تقریباً 1400 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے، بوڑھے اور عورتیں بھی شامل تھیں۔

    کراچی سمیت صوبے بھر میں گرمی کی لہر، ہلاکتوں کی تعداد1400 سے تجاوز کرگئی

    یاد رہے کہ ماضی میں ہیٹ اسٹروک سے شہریوں کو بچانے کے لیے پاک افواج سمیت ملک کی مختلف سماجی تنظیموں نے بھی اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کیا، اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علم بھی متاثرہ افراد کو پانے پلانے اور انہیں بروقت سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برطانیہ شدید سردی کی لپیٹ میں آنے والا ہے

    برطانیہ شدید سردی کی لپیٹ میں آنے والا ہے

    لندن : محکمہ موسمیات نے روس سے آنے والی سردی کی لہر کے باعث رواں ہفتے برطانیہ میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ برفباری کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق روس کی جانب سے چلنے والی ہواؤں اور شدید سردی کی لہرکے نتیجے میں رواں ہفتے برطانیہ میں شدید سردی اوربرفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے سخت سردی کی امبروارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید سردی کے صورت میں کمزرو اور عمر رسیدہ افراد کی صحت کے لیے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں ہفتے ملک کے شمالی اور جنوبی علاقوں سمیت اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں شدید برفباری کا امکان ہے۔

    برطانیہ میں شدید سردی اور برفباری کے نتیجے میں پراوزیں منسوخ کیے جانے اورٹرینوں کی آمدروفت متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات نے 20 سے 30 سینٹی میٹر برفباری کے حوالے دو یلو وارننگز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید برفباری کا سلسلہ رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔


    یورپ میں شدید سردی کی لہر‘ ہلاکتوں کی تعداد23ہوگئی


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یورپ کے مختلف ممالک میں شدید سردی کےباعث تارکین وطن اور بےگھر لوگوں سمیت23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہےگا‘ محکمہ موسمیات

    آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہےگا‘ محکمہ موسمیات

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    صوبہ بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں رہے گا جہاں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت اسکردو اور کالام میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • لاہورکے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش

    لاہورکے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور اور اس کے گردو نواح میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    لاہورمیں جیل روڈ، کنال روڈ، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، فیصل ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے باعث شہرمیں پھیلی وبائی بیماریوں میں کمی ہونے پرشہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم آبرآلود اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

    دوسری جانب سرائے عالمگیر، ڈسکہ، گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ میں بارش کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا۔


    کراچی کےمختلف علاقوں میں بوندا باندی‘ موسم خوشگوار


    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا تھا،لوگوں کی بڑی تعداد سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں بوندا باندی‘ موسم خوشگوار

    کراچی کےمختلف علاقوں میں بوندا باندی‘ موسم خوشگوار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، شہر میں ٹھنڈی ہوائوں کا راج ہے۔

    لوگوں کی بڑی تعداد سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئی۔

    کراچی میں شارع فیصل، کارساز، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاری، صدر اور بہادرآباد سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے مغربی ہواؤں کے کم دباؤ کا سسٹم بلوچستان سے ہوتا ہوا سندھ کے ساحلی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے جبکہ ہلکی بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہے گا۔

    دوسری جانب اسلام آباد، روالپندی، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور اور ملتان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، خیبرپختونخواہ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سردیاں شروع ہونے سے قبل ہی اسکولوں کی چھٹیاں ختم

    سردیاں شروع ہونے سے قبل ہی اسکولوں کی چھٹیاں ختم

    کراچی : شہر قائد کے اسکولوں میں دی جانے والی موسم سرما کی چھٹیاں سردیاں شروع ہونے سے پہلے ختم ہوگئیں، اب بچوں کو سخت سردی میں جانا پڑے گا، محکمہ موسمیات کی واررننگ کو محکمہ تعلیم نے کوئی اہمیت نہ دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک طرف سردی بڑھنے کی پیش گوئی تو دوسری طرف بچوں کی چھٹیاں ختم ہونے کا وقت آگیا، محکمہ موسمیات کے خبردارکرنے کے باوجود اس مرتبہ بھی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل نہ ہوا۔

    سردیوں کی چھٹیاں سردی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئیں، واضح رہے کہ چھٹیوں سے قبل محکمہ موسمیات نے حکومت سندھ کو خبردار بھی کیا تھا کہ سردی جنوری میں زیادہ پڑے گی لہٰذا اسکول کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کریں مگر متعلقہ حکام نے کوئی نوٹس نہ لیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق یکم جنوری سے سردی کی نئی لہر ملک بھر کو لپیٹ میں لے لے گی۔


    مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا


    چاہے سوئیٹر پہنیں یا ٹوپی، بچوں کو اسی سردی سے لڑتے ہوئے اسکول جانا پڑے گا، بچوں کی صحت کے بارے میں پریشان ہونے والے والدین شکوہ کرتے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے محکمہ تعلیم بے خبر نظرآتا ہے۔

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش وژالہ باری

    کراچی کےمختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش وژالہ باری

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش وژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اور گردو نواح کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث مختلف علاقے جل تھ ہوگئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہے۔

    کراچی میں ڈیفنس، کلفٹن، اورنگی ٹاؤن، نارتھ کراچی، سعید آباد، نارتھ ناظم آباد، اولڈ سٹی ایریا، گلشن اقبال، کورنگی، ناظم آباد، لیاری، ملیر، لانڈھی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

    شہرقائد میں شارع فیصل اور اطراف کے علاقوں میں ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بارش کراچی میں ایئرپورٹ کے علاقے میں 8.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کہ ہے کہ آج شام تک وقفے وقفے سے شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • محکمہ موسمیات کی ملک کےبیشترعلاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی ملک کےبیشترعلاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے جس سے ملک بھر میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش جبکہ چترال، گلگت بلتستان، فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان، سندھ میں چند مقامات پر جبکہ خیبرپختونخواہ، پنجاب، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے مری اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے سندھ اور بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ملتان، بھاولنگر، سکھر اور بالائی سندھ میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہےگا‘محکمہ موسمیات

    ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہےگا‘محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی سمیت ملک کے بیشترعلاقوں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخواہ میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے، کشمیراور گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پیراورمنگل کو مری اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روزسب سے کم درجہ حرارت اسکردو، گلگت اور قلات میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کا درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔