Tag: محکمہ موسمیات

  • کراچی میں بارش  ہوگی یا نہیں؟   محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی سامنے آگئی

    کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی سامنے آگئی

    کراچی : محکمہ موسمیات کی شہر قائد میں بارش اور شدید گرمی کی لہر کے حوالے سے نئی پیشگوئی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کل شام بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی لیکن شمال مشرقی خشک ہواؤں کی وجہ سے کراچی میں بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کراچی آج شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، سمندری ہوائیں منقطع ہے ، جس سے گرمی کی شدت محسوس کی جا رہی ہے، نمی کے زائد ہونے سے محسوس کیے جانے والے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے.

    شہر کے مضافاتی علاقوں میں بارش کا امکان ہے ، دن میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم اورمرطوب رہے گا اور درجہ حرارت38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے.

    شمال مشرقی سمت سے6کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے.

    دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہےگا لیکن چند ایک مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔

    سندھ کے عمر کوٹ، تھرپارکر اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے خضدار، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے۔

    نورپور تھل میں سب سے زیادہ 38 ملی میٹر، سرگودھا 28، اور خیرپور میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ تربت میں درجہ حرارت 45، نوکنڈی اور دالبندین میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

    محکمہ موسمیات نے عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹےکے دوران کوئٹہ،لاہور،اسلام آباد،پشاورسمیت ملک کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے لیکن کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی توکہیں تیز بارش متوقع ہے۔

    خیال رہے لاڑکانہ میں 1991 کے بعد رواں مئی میں سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں، مئی 1991 میں لاڑکانہ میں ایک مہینے کے دوران چوبیس ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ جب کہ لاڑکانہ میں گزشتہ روز ایک ہی دن میں اڑتیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    خیرپور اورشکار پور سمیت سندھ کےمختلف شہروں میں بھی موسلا دھاربارش اورژالہ باری ہوئی، جس سے کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی جبکہ میرپورخاص اوردادو میں گردوغبار کے طوفان سے متعدد درخت اور بجلی کے پول گرگئے۔

  • کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات کا بارش سے متعلق اہم بیان

    کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات کا بارش سے متعلق اہم بیان

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں 5 مئی سے بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ 5 مئی کی شام کو کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بارش کا سلسلہ ایک سے دو روز تک جاری رہے گا۔

    قبل ازیں محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج آندھی، ژالہ باری اور تیز بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بالائی سندھ اور بلوچستان میں شام کے وقت آندھی اور بادل برسنے کا امکان ہے۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بادل برسنے کیلئے تیار ہیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران،کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت بیشتر علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار،پنجاب،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے جبکہ بالائی سندھ اور بلوچستان میں شام کے وقت آندھی اور بادل برسنے کا امکان ہے۔

    لاہور میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بادل برسنے کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

    گذشتہ روز پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا، ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں گرج چمک کیساتھ طوفانی بارش کاامکان ہے، بارشوں کا سلسلہ 4 مئی تک جاری رہیگا۔

    الرٹ میں کہا گیا تھا کہ 3 روزمیں آسمانی بجلی گرنے کے خدشات ہیں، گزشتہ شب آندھی،طوفان اوربادل برسنے سے2 افراد جاں بحق، 24زخمی ہوئے، طوفان کے باعث 9 عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

    کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا تھا کہ مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے، انتظامیہ الرٹ رہے۔

  • شام میں  تیز آندھی اور بارش کا امکان

    شام میں تیز آندھی اور بارش کا امکان

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج آندھی، ژالہ باری اور تیز بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بالائی سندھ اور بلوچستان میں شام کے وقت آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بادل برسنے کیلئے تیار ہیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران،کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت بیشتر علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار،پنجاب،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے جبکہ بالائی سندھ اور بلوچستان میں شام کے وقت آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

    لاہور میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہونے والی بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی پیش گوئی، الرٹ جاری

    گذشتہ روز پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا، ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں گرج چمک کےساتھ طوفانی بارش کاامکان ہے، بارشوں کا سلسلہ 4مئی تک جاری رہےگا۔

    الرٹ میں کہا گیا تھا کہ 3 روزمیں آسمانی بجلی گرنے کے خدشات ہیں، گزشتہ شب آندھی،طوفان اوربارش سے2افرادجاں بحق،24زخمی ہوئے، طوفان کےباعث 9عمارتوں کوجزوی نقصان پہنچا۔

    پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا تھا کہ مری اور گلیات میں لینڈسلائیڈنگ ہوسکتی ہے، انتظامیہ الرٹ رہے۔

  • محکمہ موسمیات نے گرمی سے بے حال کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

    محکمہ موسمیات نے گرمی سے بے حال کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے گرمی سے بے حال کراچی والوں کو بڑی خوشخبری سنادی اور کہا وقفے وقفے سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں، شہر میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے بتایا نمی کاتناسب بڑھنے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی تاہم آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

    شہر میں آج بھی دن بھروقفےوقفےسےتیزہوائیں چل سکتی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

    دوسری جانب پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیرسمیت ملک کے کئی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کےساتھ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

    دیواریں اورچھتیں گرنے سے بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے، محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ پانچ مئی تک جاری رہنےکی پیش گوئی کی ہے۔

    خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمالی مشرقی وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں آج بھی بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھاربارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

    بالائی سندھ اورشمال مشرقی بلوچستان میں بھی رات کو تیزہواؤں کے ساتھ چند مقامات پربارش متوقع ہے۔

  • کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے موسم کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک اور گرم دن متوقع ہے، پارہ 39 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    بیان کے مطابق ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 65 فیصد ہے، دن میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 39 ڈگری سے بڑھ سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں شدید گرمی پڑنے اور درجہ حرارت 120 ڈگری فارن ہائیٹ (تقریباً 49 ڈگری سینٹی گریڈ) تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، جو رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں خبر دار کیا ہے کہ اس ہفتے جنوبی ایشیا اور خاص طور پر پاکستان میں تاریخ کی سب سے شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔

    گزشتہ ہفتے پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت تقریباً 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا لیکن موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بدھ اور جمعرات (29 اور 30 اپریل) کو یہ گرمی مزید بڑھ سکتی ہے اور 120 ڈگری فارن ہائیٹ (تقریباً 49 درجے) تک جا سکتی ہے اور اگر ایسا ہوا، تو یہ اپریل کے مہینے کے عالمی ریکارڈ(122فارن ہائیٹ) کے قریب پہنچ جائے گا۔

    گرمی کی شدت

    رپورٹ کے مطابق اس سے قبل پاکستان کے شہر نواب شاہ میں 2018 کے اپریل میں پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا تھا جو ایشیا بھر میں گرمی کا ریکارڈ تھا۔ اس ہفتے دوبارہ یہی صورتحال پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ موسمیات پاکستان نے 26 سے 30 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی ہے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    علاوہ ازیں موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مئی کی پہلی تاریخ کو ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے، ہواؤں کا یہ سسٹم 5 مئی تک جاری رہے گا جس کے نتیجے میں مئی کے پہلے ہفتے میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس ہفتے 21 ممالک میں درجہ حرارت 110 فارن ہائیٹ (43سینٹی گریڈ) سے اوپر جا سکتا ہے، جن میں پاکستان، بھارت، ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، نائیجر اور دیگر افریقی و ایشیائی ممالک شامل ہیں۔

    شمسی توانائی کا انقلاب : پاکستان کا متوسط طبقہ کیوں پیچھے رہ گیا؟

    ترکی، ترکمانستان اور ازبکستان جیسے وسطی ایشیائی ممالک میں بھی گرمی 100فارن ہائیٹ (38سینٹی گریڈ) سے اوپر جاسکتی ہے۔

  • عوام تیار ہوجائیں ! ایک اور ہیٹ ویو الرٹ جاری

    عوام تیار ہوجائیں ! ایک اور ہیٹ ویو الرٹ جاری

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کل سے تیس اپریل کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک اور ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں کل سے تیس اپریل کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے پانچ تا سات ڈگری زیادہ رہے گا۔۔ بالائی علاقوں میں پارہ چار تا چھ ڈگری اوپر جائے گا۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ شدید گرمی سے شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار بڑھنے کا خدشہ ہے۔

    گذشتہ روز پی ڈی ایم اے نے اپریل کے اختتام تک درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

    ترجمان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویواورگرمی کی لہر برقرار رہے گی ، بہاولپور، رحیم یارخان، ڈی جی خان،ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے ہیٹ اسٹروک سےبچاؤکیلئے ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

  • موسم کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    موسم کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شام میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک،ٓ جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی کےپی میں مطلع جزوی ابر آلود لیکن چند مقامات پر بارش کی توقع ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی مطلع جزوی ابر آلود اور بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ میں موسم شدید گرم، دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہےگا۔

    محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں موسم گرم و خشک جبکہ تیز ہواؤں کے چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔

  • کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث مختلف امراض پھیلنے لگے

    کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث مختلف امراض پھیلنے لگے

    کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے مختلف امراض تیزی سے پھیلنے لگے جس کے بعد اسپتالوں میں رش لگ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے اسپتالوں میں گرمی سے متاثرہ افراد کے رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، سر درد، بخار اور جسم میں شدید درد کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

    گرمی کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ ریش، اسکن الرجی، گرمی دانے اور فنگل انفیکشن کے مریضوں کا رش لگ گیا ہے۔

    جناح اسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد نے کہا کہ شدید گرمی اور حبس میں احتیاط نہ کرنیوالے افراد متاثر ہورہے ہیں، پانی کا کم استعمال گرمی کی شدت سے متاثر ہونے کا سبب بنتا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی، محکمہ کا کہنا ہے کہ شہر میں ہیٹ ویو کا سلسلہ آج شام تک رہے گا اور آج شام یا کل سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہوجائینگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

    محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

    کراچی : ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سورج آج بھی آگ برسا رہا ہے، پارہ اڑتیس سینٹی گریڈ پر ہے لیکن اس کی شدت بیالیس ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔سمندری ہوائیں بند ہیں، حبس کی شدت بڑھ گئی ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کاتناسب 6 فیصد اور مغربی سمت سے ہوائیں 10 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہیٹ ویو کی حالیہ لہر آئندہ دو روز تک جاری رہے گی، دو روز بعد درجہ حرارت میں کمی متوقع تاہم محسوص کیے جانے والادرجہ حرارت بڑھے گا۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں شدید گرمی کی لہر ، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

    ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کراچی میں جمعہ سے سمندری ہوائیں بحال ہو جائیں گی، سمندری ہواؤں کی بحالی سے موسم مرطوب رہنے کے ساتھ گرم رہے گا۔

    دوسری جانب سندھ کے دیگر شہروں میں بھی گرمی کا زور ہے، حیدرآباد میں گرمی کی شدت کا احساس 44 ، نوابشاہ میں 42 اور مٹھی میں پینتالیس ڈگری پر پہنچ گیا جبکہ لاہور میں بھی گرمی بڑھ گئی گرمی کا احساس چالیس ڈگری ہے۔

  • کراچی والے تیاری کرلیں، ہیٹ ویو کے دوران راتیں بھی گرم رہیں گی

    کراچی والے تیاری کرلیں، ہیٹ ویو کے دوران راتیں بھی گرم رہیں گی

    کراچی میں رہنے والے تیاری کرلیں، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہےکہ ہیٹ ویو کے دوران کراچی میں راتیں بھی گرم رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج کراچی میں درجہ حرارت 40.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب دن بھر 15 فیصد رہا، آئندہ 3 روز تک شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    کراچی میں قیامت خیز گرمی! محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج سے آئندہ چند دنوں تک درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جس سے ہیٹ ویو جیسی صورتحال ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی، اس کے علاوہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/experts-on-karachis-weather-in-future/