Tag: محکمہ موسمیات

  • ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    لاہور / کراچی / اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اکتوبر میں بھی گرمی کی شدت کم نہ ہوئی، سندھ اور بلوچستان میں گرمی اپنازور دکھا رہی ہے ۔

    تربت میں گرمی کا پارہ چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ نواب شاہ ، سبی میرپورخاص میں بھی درجہ حرارت انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں موسم خوشگواررہا، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت میں کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    موسم کا حال سنانے والوں نے خبر دی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

  • کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی

    کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی

    کراچی:محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی سمیت سندھ میں گرمی کی لہربرقرارہے گی لیکن کہیں کہیں بارش کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،لیکن میرپور خاص، سکھر، لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، بہاولپور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن،اسلام آباد، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محمکہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے بیشترعلاقوں میں آج بھی گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔

    گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات میں سب سےزیادہ درجہ حرارت تربت میں44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کراچی، سبی، لسبیلا، چھور 43، نورپورتھل، رحیم یار خان 42، مِٹھی، شہید بینظیر آباد، کوٹ ادو، بھکر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    لاہور / کراچی / کوئٹہ / ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کا راج برقرار ہے۔ سبی میں درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق گرم تھپڑوں نے ملک بھر میں موسم کے تیور بدل دیئے، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت سے لوگ بے حال ہوگئے۔

    سبی، سکھر،رحیم یار خان، بہاولنگرمیں درجہ حرارت چالیس سے کم نہیں رہا،مذکورہ علاقوں میں رات کو موسم قدرے ٹھنڈا جبکہ دن میں سورج کی تپتی شعاعوں کا راج ہے۔

    محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ مگر قدرت بالائی علاقوں پر مہربان ہے ۔ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

  • ملک میں چند مقامات پر گرج چمک سےبارش کا امکان، محکمہ موسمیات

    ملک میں چند مقامات پر گرج چمک سےبارش کا امکان، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخواہ، بالائی پنجاب،کشمیراورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

    ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ چند مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے،کراچی میں بھی بونداباندی کے بعد مطلع آبر آلود ہے۔محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں تریالیس ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

    ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

    اسلام آباد / راولپنڈی / گوجرانوالہ/ سرگودھا / لاہور : ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں نے موسم خوشگوارکردیا۔ شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا، تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے جاری بارشوں کے سلسلے نے موسم خوشگوار کردیا ہے۔

    شیخوپورہ میں موسلادھار بارش نے گرمی کو بھگادیا۔ حویلی لکھا میں بھی بادل کھل کر برس رہے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین روز کے دوران مون سون بارشوں کا سلسلہ اسلام آباد، کشمیر، بالائی پنجاب، فاٹا اوربالائی خیبرپختونخوا میں کم شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔

    اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن، فاٹاجنوبی وزیرستان ، گلگت اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ژوب، کوئٹہ ڈویژن چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

    ادھر میدانی علاقے ایک بار پھر گرمی کی لیپٹ میں آگئے ہیں ، سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

  • محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

    محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

    اسلام آباد /لاہور / پشاور / کراچی : محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، سکھر، ساہیوال، ڈی آئی خان، مالاکنڈ ڈویژن میں اکژ مقامات پر، سبی، ژوب، لاڑکانہ، نصیر آباد، میرپور خاص، ہزارہ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور گلگت میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، گوجرانوالہ،حیدرآباد، شہید بینظیرآباد ڈویژن،کشمیر اور بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    اس دوران بہاولپور، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان اورسکھر ڈویژن میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں بارش کا سلسلہ کم شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔

    جبکہ کل(جمعرات) سے میر پورخاص، حید رآباد اور کراچی ڈویژن میں موسم صاف ہونا شروع ہو جائے گا۔مون سون کی غیر معمولی بارشوں کے باعث اگلے دو روز کے دوران جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں Urban Flooding اور Flash Flooding کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اور ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش(ملی میٹر)

    سب سے زیادہ بارش نگر پارکرمیں 190 ملی میٹر جبکہ اسلام کوٹ 113، خان پور 96، ڈپلو 48، پارہ چنار ِ31،دادو 28، دیر 25، چھاچرو22، جیکب آباد، حیدرآباد، کراچی ائیر پورٹ، رحیم یار خان 15، کوٹ ادو10، بہاولپور(سٹی) 08، گڑھی دوپٹہ 07، جوہرآباد 06، مالم جبہ 05، موہنجو دارو ،سکھر ، ہنزہ، لیہ 04، مٹھی ، روہڑی ، کالام ڈی جی ،خان، 03، حیدر آباد (سٹی )، لاڑکانہ، ٹھٹھہ 02، فیصل (بیس)،صدر، منڈی بہاولدین، راولاکوٹ ، چترال اور بھکر میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    آج ریکارڈ کیے کئے گرم ترین مقامات

    سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 43 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ دالبندین42، تربت41، چلاس میں 40 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں  بارش کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سکھر، شہید بینظیرآباد، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ژوب، ڈی آئی خان ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپورخاص،سبی، نصیر آباد، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ہزارہ، مردان، سرگودھا، راولپنڈی، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اس دوران ان علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

    اس کے علاوہ کراچی، قلات، مالاکنڈ، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب، خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    جبکہ اگلے دو روز کے دوران سندھ، مشرقی بلوچستان میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔مون سون کی غیر معمولی بارشوں کے باعث اگلے تین سے چار روز کے دوران پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر ،شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں  اور  کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اور ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش(ملی میٹر) سب سے زیادہ بارش مِٹھی میں 219 ملی میٹر جبکہ بدین 178، میرپور خاص 55 ، منگلا، حیدرآباد 49، چکوال38، اسلام آباد (سید پور 37، زیرو پوائنٹ 04، گولڑہ، بوکرہ 01)، ٹھٹھہ32، چراٹ، دادو22، مری، جوہرآباد15، شہید بینظیر آباد 14، چھور12، پڈعیدن، پاراچنار 11، ڈی جی خان،گڑھی دوپٹہ10، بہاولپور(سٹی08، ائیرپورٹ03)، خانپور07، راولپنڈی 06، راولاکوٹ 05 ، رحیم یار خان، لسبیلا04، کوٹ ادو،کوٹلی، مظفرآباد، جیکب آباد03، بہاولنگر، کوہاٹ، سکھر، روہڑی02، جہلم، بنوں، موہنجوداڑو اور کراچی میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیے کئے گرم ترین مقامات: سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 44 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ سبی43، نوکنڈی میں 42 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • شہر قائد سے طوفانی بارشوں کا خطرہ ٹل گیا، ڈی جی موسمیات

    شہر قائد سے طوفانی بارشوں کا خطرہ ٹل گیا، ڈی جی موسمیات

    کراچی: کراچی سے طوفانی بارشوں کا خطرہ ٹل گیا ڈی جی موسمیات نے خوش خبری سنا دی،شہر میں درمیانے درجے کی بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔

    کراچی میں بارشیں تو ہوں گی لیکن اب طوفانی نہیں ہوگی، شہر قائد میں تیز اور طوفانی بارشوں کا خطرہ ٹل گیا،کراچی میں بارش کے باعث جہاں گرمی کازور ٹوٹ گیا، وہیں اہالیان کراچی کے لئے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ شہر میں تیز اور طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے ڈی جی غلام رسول کا کہنا ہے کہ طوفانی بارش کے سسٹم کا رخ تبدیل ہوگیا ہے جس کے بعد اب کراچی میں درمیانے درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔

     انہوں نے بتایا کہ بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا، جہاں طوفانی بارشوں کے خطرے کے ٹل جانے کی خبر سے کراچی بسیوں نے سکھ کا سانس لیا وہیں کے الیکٹرک سمیت دیگر حکومتی اداروں نے بھی ضرور سکون محسوس کیا ہوگا۔

  • شدید بارشوں کے حوالے سے پیر منگل اور جمعرات اہم قرار

    شدید بارشوں کے حوالے سے پیر منگل اور جمعرات اہم قرار

    کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں پیر اور منگل کے دن موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کردی، تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے کراچی میں اس وقت بھی ہلکی بارش ہورہی ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جو ایئرپورٹ، ملیر، کورنگی شاہ فیصل کالونی، گلشنِ اقبال اور صدر سمیت مختلف علاقوں میں ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا جو کہ جمعرات تک جاری رہے گا۔ شہرقائد میں 120 ملی میٹربارش ہونے کا امکان ہے۔

    علاوہ ازیں کراچی، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژن سمیت اندرون سندھ میں بھی تیز بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشیں  کمزور علاقوں میں سیلاب  پیدا کر سکتی ہیں اور اس وجہ سے پی ڈی ایم حکام نے شہریوں سے احتیاطی اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔

    آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بڑے پیمانے پر گرج چمک کے ساتھ  بارش اور تیز  ہواؤں کا قوی امکان ہے، خلیج بنگال سے بارشوں کا ایک نیا سلسلہ سندھ کے جنوبی علاقوں  سے ہوتا ہوا کراچی میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث کراچی میں 100سے 120 ملی میٹر تک بارشیں ہو سکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے بدھ تک سوموار سے دارالحکومت میں بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی نظام کراچی سے 90 کلومیٹر فاصلے پر ہے ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا کہ پیر کے دن چار بجے کے بعد کسی بھی وقت  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • کراچی :تیز بارش کا سسٹم 90کلومیٹر دور، آج شام 4 بجے  تیزبارش کی پیش گوئی

    کراچی :تیز بارش کا سسٹم 90کلومیٹر دور، آج شام 4 بجے تیزبارش کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز بارش کا سسٹم 90کلومیٹر دور ہے اور آج شام 4 بجے تیز بارش ہوسکتی ہے۔

    کراچی والوں کیلئے محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی، محکمہ موسمیات کےمطابق بنگال سے آیا بارشوں کا نیا سسٹم کراچی میں ایک سو بیس ملی سےزائدبارش کا سبب بنےگا۔ بنگال سے پاکستان میں داخل ہونے والا بارشوں کا نیا سسٹم کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں داخل ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک بھر میں تیزبارش کی وارننگ جاری کردی، بنگال سے پاکستان میں داخل ہونے والا بارشوں کا نیا سسٹم کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں داخل ہوگیا، کراچی میں ایک سو بیس ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔

       وزیربلدیات ناصر شاہ کا دعویٰ ہے کہ تمام انتظامات مکمل ہیں۔

    اے آروائی نیوز پررپورٹ نشر ہونے کے بعد کراچی میں بھاری بھرکم سائن بورڈ ہٹانے کا کام شروع ہوگیا ہے لیکن انتظامیہ کیلئے چند گھنٹوں میں تین ہزارسے زائد بل بورڈز ہٹانا بہٹ بڑاچیلنج ہے۔

    واضح رہے کہ دو ہزار سات میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والے بارش سے دیوہیکل سائن بورڈز گرنے سے دو سو افراد لقمہ اجل بنے تھے۔