Tag: محکمہ موسمیات

  • ملک بھرمیں سردی نےاپنی جھلک دکھلا دی

    ملک بھرمیں سردی نےاپنی جھلک دکھلا دی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دوروز میں بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    موسم کے انداز جدا ہیں، دن میں سورج کی آگ اور رات میں ٹھنڈی ہوا چل جاتی ہے، بالائی علاقوں میں سردی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، کراچی کی راتیں بھی ٹھنڈی ٹھنڈی مزیدار ہوگئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ آج گلگت بلتستان میں کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں، آئندہ دو روزمیں بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    ماہرین  کا کہنا ہے کہ نومبرکے آغازمیں دانت بجاتی سردی اپنا جلوہ دکھا دے گی۔

  • نومبر کے آغاز کیساتھ موسم تبدیل ہوگا، محکمہ موسمیات

    نومبر کے آغاز کیساتھ موسم تبدیل ہوگا، محکمہ موسمیات

    اسلام آباد:  محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ نومبر کا آغاز کیساتھ موسم تبدیل ہوگا اور ملک بھر میں موسم سرما کی آمد ہوگی۔

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ا اکتوبر کا اختتام اور نومبر کا آغاز کڑاکے کا جاڑا لائے گا، گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بادل برسنے کا بھی امکان ہے ۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران ملک کےمختلف شہروں میں موسم خشک رہے گا اور شام ہوتے ہی تیزہوائیں سردیوں کی آمد کا پتہ دینگی۔

  • کراچی 41ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرمی کی لپیٹ میں

    کراچی 41ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرمی کی لپیٹ میں

    کراچی: ملک کے بالائی حصوں میں موسم کی خوشگواری نے ملک کے دیگر حصوں کے رہنے والوں کی بیتابی میں اضافہ کر دیا ہے۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں موسم کی انگڑائی نے فضا کو خوشگواری میں تبدیل کر دیا ہے، موسم کی اس خوشگواری سے تاحال ملک کے دیگر حصے محروم ہیں، اسی کے ساتھ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، کشمیر ، گلگت بلتستان ، سرگودھا ، گوجرانوالہ اور خیبر پختون خوا کے چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

    اطلاعات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تربت اور لسبیلہ میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی بھی اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرمی کی لپیٹ میں رہا۔

    آج ملک کے اہم شہروں میں درجہ حرارت کراچی اکتالیس ، اسلام آباد اکتیس،لاہور پینتس، پشاور اکتالیس اور کوئٹہ میں چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • رواں ہفتےملک کے بیشترحصوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا

    رواں ہفتےملک کے بیشترحصوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گرمی کی یہ لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پرابرآلود رہنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ اور چھور میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی اکتالیس ،اسلام آباد اکتیس ،پشاور بتیس،لاہورتینتیس اور کوئٹہ میں پچیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

  • ملک کے بیشتر شہروں میں گرمی برقرار رہنے کا امکان

    ملک کے بیشتر شہروں میں گرمی برقرار رہنے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی سورج غصے میں رہے گا اوراس کی تاب اگلے چوبیس گھنٹوں میں بھی کم نہیں ہوگی۔

    محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتے سورج کا موڈ خراب رہےگا، جس کی وجہ سے موسم  خشک اور گرم رہےگا، گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

    اگلے چوبیس گھنٹے میں میدانی علاقوں میں  گرمی رہے گی مگر بالائی علاقوں اسلام آباد،راولپنڈی ،ہزارہ اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

    آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت اسلام آباد تئیس، لاہورچوبیس، کراچی چھبیس، پشاور پچیس، کوئٹہ چودہ، اسکردو پانچ، فیصل آباد چھبیس اور حیدرآباد میں چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

  • ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہرجاری ہے

    ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہرجاری ہے

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    ملک بھر میں طوفانی بارشوں کے بعد مون سون کا موسم ختم ہوگیا اور ایک بار پھر بیشتر میدانی علاقوں کوگرمی کی شدت نے اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔

    تاہم آج شام اسلام آباد ،راولپنڈی،ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • دو سے3دن تک گرمی کی لہر برقرار رہیگی

    دو سے3دن تک گرمی کی لہر برقرار رہیگی

    اسلام آباد:ملک کے بیشتر شہروں میں شدید گرمی نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سےتین دن تک چاروں صوبوں میں گرمی کی لہر برقرار رہیگی۔

    ملک کے بیشتر مقامات پر شدید گرمی نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کےدوران سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ اوربلوچستان میں چند مقامات پرگرمی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، کشمیر، مالاکنڈ اور ہزارہ سمیت چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی جارہی ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو ، نوابشاہ اور سبی میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

  • ملک میں گرمی بڑھنےکا خدشہ، بالائی علاقوں میں بارش کاامکان

    ملک میں گرمی بڑھنےکا خدشہ، بالائی علاقوں میں بارش کاامکان

    اسلام آباد: محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں گرمی بڑھے گی، تاہم کشمیراورگلگت بلتستان سمیت چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

     محکمۂ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں گرمی کے مزید بڑھنے کی خبردے دی ہے، شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کا برا حال کر دیا ہے، پریشان حال لوگوں کو شدت سے اَبر کرم برسنے کا انتظار ہے جبکہ بالائی علاقوں میں رہنے والوں کے لئے بارش کا سندیسہ ہے۔

    مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

    گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت دالبندین میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی،ڈی جی خان، نوکنڈی، روہڑی، شہید بینظیر آباد اور سکھر میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار

    ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار

    اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر بدستور برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت سمیت بالائی حصوں میں بارش ہوگی جبکہ بیشتر مقامات پر موسم گرم رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور گوجرانوالہ سمیت چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

    موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹےکے دوران سندھ کے بیشتر شہروں میں مطلع صاف رہے گا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے ہوگا۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے درجہ حرارت دالبندین میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بارش کا امکان

    سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بارش کا امکان

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے سیلاب سے متاثرہ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کردیا ہے، تاہم ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، مالاکنڈ، کوہاٹ اور پشاورڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

    سب سے  زیادہ درجہ حرارت سکھر میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔