Tag: محکمہ موسمیات

  • چوبیس گھنٹےکےدوران پنجاب میں بارش کا امکان

    چوبیس گھنٹےکےدوران پنجاب میں بارش کا امکان

    اسلام آباد :ملک کےبیشترشہروں میں مطلع صاف ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران بالائی اوروسطی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر شہروں میں مون سون بارشوں کے بعد ایک بارپھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی اور وسطی علاقوں میں تاحال بادل چھائے ہوئے ہیں محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران گجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال،راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، کشمیراورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران گوجرانوالا، بھکر اور پیر محل سمیت بیشتر وسطی علاقوں میں باران رحمت نےشدید گرمی اورحبس کی شدت کو کم کردیاہے۔ فیصل آباد میں تیزہواؤں نےموسم خوشگواربنادیاجبکہ کراچی ایک بار پھر گرم ہواؤں کی زد میں آگیا۔

  • اسکردو کے علاقے روندو تلوگنجی میں زلزلے کے جھٹکے

    اسکردو کے علاقے روندو تلوگنجی میں زلزلے کے جھٹکے

    اسکردو کے علاقے روندو تلوگنجی میں بارہ روز سے جاری زلزلے کے جھٹکوں نے علاقہ مکینوں کوخوف میں مبتلا کردیا۔

    علاقہ مکینوں کاکہناہے بارہ روز سے مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس ہورہے ہیں،زلزلے کے باعث اب تک بیس سے زائدمکانات کوبھی نقصان پہنچ چکاہے۔زلزلے کے باعث لوگ گھروں میں داخل ہونے سے خوفزدہ ہیں۔علاقہ مکینوں نےحکومت سے ریسکیوآپریشن شروع کرنے کامطالبہ کیا۔

  • عید 29جولائی کو ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

    عید 29جولائی کو ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات

    کراچی : عیدالفطر میں ابھی کئی دن باقی ہیں لیکن سائنسی بنیادوں پر چاند اٹھائیس جولائی کو نظر آنے اور عیدالفطر انتیس جولائی کو ہونے کے امکانات پیداہوگئے ۔

    محکمہ موسمیات نے اٹھائیس جولائی کو پاکستان میں عیدالفطر کا چاند نظرآنے کی پیشن گوئی کردی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کے آخر میں مطلع صاف ہوجائے گااس لئے اٹھائیس جولائی کوسائنسی بنیادوں پرچاند کی رویت کے واضح امکانات موجود ہیں، چاند کی رویت کے امکانات سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر ہیں،جبکہ غروبِ آفتاب کے بعد بلوچستان کی ساحلی پٹی پر چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ واضح ہیں، سائنسی لحاظ سے عید انتیس جولائی کو ہونے کے امکانات ہیں۔

  • کل سے ملک بھرمیں مون سون بارشوں کی پیش گوئی

    کل سے ملک بھرمیں مون سون بارشوں کی پیش گوئی

    گرمی کازور اب ٹوٹنےکو ہے۔ محکمہ موسمیات نےکل سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ گرمی سے پریشان شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے اچھی خبرسنادی ۔ کل سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ  شروع ہوگا ۔کراچی میں بھی  بادل برسیں گے اور خوب بارش  ہوگی، شدید گرمی نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا تھا ۔ بالآخرانتظاراب ختم ہونےکوہے اوربرکھارت برسنے کوتیار ہے۔

    آئندہ چوبیس گھنٹےکے دوران راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔اسی طرح حیدر آباد اور میرپورخاص میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں بھی گرمی کا زور ٹوٹنےوالاہے ۔خیبر پختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی، شہری پریشان

    ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی، شہری پریشان

    اسلام آباد:  مختلف شہروں میں سخت گرمی سے شہری پریشان ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت چند روزتک برقرار رہے گی۔

    ملک کے مختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، دن بدن بڑھتی گرمی نے شہریوں کاجینا محال کردیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    گزشتہ روز سب سے ذیادہ درجہ حرات دالبندین میں چھیالیس ، بہاول نگر میں پینتالیس، اور دادو میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا، پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کشمیر،گلگت اورراولپنڈی سمیت چندایک مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔