Tag: محکمہ موسمیات
-
پورے ملک میں شدید سردی، پہاڑی علاقوں میں برفباری
ملک بھر میںسردی اپنے عروج پر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ کہیں ہے بارش کہیں ہورہی ہے برفباری۔ تو کہیں دُھند چھائی رہتی ہے۔
۔ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں نے سردی کا مزہ دوبالا کردیا ہے ،پہاڑوں کی چوٹیوں پر برف بدستور جمی ہوئی ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقے دُھند کی لپیٹ میں ہیں۔ لاہورڈویژن کے چند مقامات پر ہلکی بارش نے موسم مزید سرد کردیا۔
حویلی لکھا اور ساہیوال میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کا زور برقرار رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، قلات اور مکران ڈویژن میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
-
بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر آبرآلود رہے گا
پورے ملک میں سردی کا راج برقرار ہے، رات گئے لاہور ڈویژن میں ہونے والی ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
پنجاب کے وسطی اور بالائی علاقوں میں شدید دھند رہی، حویلی لکھا اور ساہیوال میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور راولپنڈی ڈویژن میں رات اور صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
لاہور ڈویژن کے چند مقامات پر ہلکی بارش نے موسم مزید سرد کردیا، لاہور میں تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر آبرآلود رہے گا۔
گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی سمیت چند ایک مقامات پر بارش ہوسکتی ہے، سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
-
لاہور:دھند کا راج، درجنوں پروازیں موخر اور تاخیر کا شکار
پنجاب کے کئی شہروں میں دھند کا راج ہے، لاہور میں درجنوں پروازیں موخر ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، محکمہ موسمیات کے مطابق حد نگاہ پچاس میٹر تھی، شیخوپورہ میں دھند کے باعث اسکول وین الٹنے سے متعدد طلبہ زخمی ہوگئے۔
،صوبائی دارالحکومت لاہور نے رات ہی سے دھند کی چادر اوڑھی ہوئی تھی جس کے باعث لاہور کے ایئرپورٹ کو بند کرنا پڑا، جس کی وجہ سے بیرون ملک روانہ ہونے والی دس پروازیں موخر ہوئی جبکہ اندرون ملک جانے والی دو پروازیں منسوخ اور دو موخر ہوگئیں۔
بیرون ملک سے آنے والی ایک پرواز منسوخ جبکہ نو پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، اسی طرح اندرون ملک سے آنے والی تین پروازیں منسوخ جبکہ تین کی آمد میں تاخیر ہے، اوسلو، لندن، استنبول اور دمام سے لاہور آنے والی پروازوں کو کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت حد نگاہ پچاس میٹر ہے جبکہ دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشن بھی سفر کیلئے بند ہیں، شیخوپورہ میں دھند کے باعث اسکول وین الٹنے سے متعدد بچوں کی معمولی زخمی ہوئے، جنہیں مرہم پٹی کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا۔
گجرات اور گردونواح میں شدید دھند کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا، جس کے باعث جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔
-
آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان
ملک بھر میں سردی کا زور برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، مالاکنڈ ڈویژن سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
ملک بھر میں کہیں بارش، برفباری تو کہیں یخ بستہ ہواوں نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے، شہری اس ریکارڈ توڑ سردی سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور مالا کنڈ ڈویژن میں مطلع ابر آلود رہنے اور چند ایک مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
بلوچستان کے مغربی علاقوں میں بادل چھائے رہنے جبکہ کوئٹہ ،مکران اور قلات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں کا یہ سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا۔
جس سے سرگودھا، گوجرانوالہ ،راول پنڈی، ساہیوال،مالا کنڈ، ہزارہ ڈویژن سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
-
پورا ملک سردی کی لپیٹ میں۔ مختلف شہروں میں برفباری
پاکستان کے بیشتر شہران دنوں شدت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں برفباری سے سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ملک بھر میں سردی اپنے عروج پرہے ۔ کہیں برفباری کے دلکش نظارے ہیں تو کہیں بارش کے بعد سرد ہواؤں کا زور ہے ،گلگت بلتستان میں شدید برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالا کنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، کشمیر اور بلتستان ڈویژن میں پہاڑوں پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ملک بھر میں سب سے کم درج حرارت پارا چنار میں منفی بارہ،اسکردو میں منفی ساتھ اور کوئٹہ میں منفی پانچ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر شہروں کا درج حرارت کچھ اسطرح رہے گا،کراچی نو،اسلام آباد دو۔لاہور تین ،پشاور تین،مظفرآباد چار ،حیدرآباد دس اور مری میں منفی تین سینٹی گریڈ رہے گا۔
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔تاہم آج شام رات اور پیر کے روز بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں ،مالاکنڈ ،ہزارہ ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔
آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہنزہ ،سکردو منفی 10 ،گوپس منفی 09 ،کالام ،کوئٹہ منفی 08،گلگت ،مالم جبہ منفی 06،قلات منفی 05،راولاکوٹ منفی 04،مری ،بونجی منفی 03،کالام ،گڑھی ڈوپٹہ منفی 02اور بالاکوٹ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا۔