Tag: محکمہ موسیات

  • کونسا دن مختصر اور کونسی رات طویل ترین ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    کونسا دن مختصر اور کونسی رات طویل ترین ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    محکمہ موسمیات نے دسمبر چھوٹے ترین دن اور طویل ترین رات سے متعلق بتا دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 دسمبر کا دن چھوٹا ترین اور 23 دسمبر کی رات سب سے طویل ہوگی۔

    22 دسمبر کو سورج 7 بجکر 6 منٹ پر طلوع ہوگا اور 5 بجکر 15 منٹ پر غروب ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دن کا دورانیہ 10 گھنٹے 8 منٹ اور رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 52 منٹ پر مشتمل ہوگا، 23 دسمبر کے دن کا دورانیہ بڑھنا اور رات کا دورانیہ کم ہونا شروع ہوجائے گا۔

    21 اور 22 مارچ 2025 کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجائے گا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مختلف علاقوں میں نہایت مختصر وقت کے لیے تیز بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقوں صفورہ، ملیر، ایئر پورٹ، ماڈل کالونی، شارع فیصل، اسٹار گیٹ اور نارتھ ناظم آباد میں تیز بارش ہوئی۔ بارش رکنے کے بعد ٹھنڈی اور تیز ہواؤں کا سلسلہ تاحال برقرار ہے۔

    دوسری جانب شہر کے ضلع جنوبی میں موسم معمول کے مطابق ہے، مطلع صاف اور تیز دھوپ نکلی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ بارش کورنگی اور ملیرمیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش بنانے والا سسٹم اب بھی شہر میں موجود ہے، وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

    یاد رہے کہ شہر کراچی میں گزشتہ ہفتے سے تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارشیں ہوتی رہیں۔

    کراچی کے علاوہ بھی ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والی مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ایران سے بلوچستان میں داخل ہوچکا ہے اور سرحدی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔