Tag: محکمہ وائلڈلائف پنجاب

  • زرافوں کی  درآمد ، مریم اورنگزیب کی کاوشیں رنگ لے آئیں

    زرافوں کی درآمد ، مریم اورنگزیب کی کاوشیں رنگ لے آئیں

    لاہور : لاہور زوسفاری کے لیے 9 زرافوں کی  درآمدگی کے لیے معاملات طے پاگئے، زرافے دبئی سے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لاہور پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور زو سفاری اور چڑیا گھر کے لیے نایاب جانور درآمد کرنے کے معاملے پر سینئروزیرمریم اورنگزیب کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔

    پنجاب حکومت کی لاہورزوسفاری کیلئے زرافے درآمد کرنے کے کیس میں پیشرفت ہوئی، لاہورزوسفاری کے لیے9 زرافوں کی درآمدگی کے لیے معاملات طے پاگئے۔

    محکمہ وائلڈلائف پنجاب نے تمام مطوبہ قواعدوضوابط مکمل کرکےجمع کرادیئے، 9زرافےدبئی سے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لاہورپہنچیں گے

    محکمہ وائلڈلائف کی جانب سےزرافوں کی درآمدکی تصدیق کردی گئی، 3نرزرافےجبکہ6مادہ زرافےمتحدہ عرب امارات سے درآمد کیے گئے ہیں۔

    پنجاب حکومت نے13کروڑ50لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کیے، سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نےجانوروں کی درآمد کے کیس کوٹیک اپ کیا۔

    سینئر صوبائی وزیر نےوفاقی محکموں،انٹرنیشنل ایجنسیزسےمعاملات طےکرانے میں کردار ادا کیا، اکتوبر2023میں نگراں حکومت نے جانوروں کی درآمدکی منظوری دی تھی

    وفاقی محکمہ کلائمیٹ چینج اور انٹرنیشنل ایجنسیز میں زرافے درآمد کرنے کا کیس التوا کا شکار تھا۔