Tag: محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ

  • پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

    پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

    کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے رمضان المبارک میں پیپلزبس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا۔

     تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 15 رمضان المبارک سے بس سروس رات ایک بجے تک چلائی جائے گی، اطلاق آر  1، آر  2، آر  3، آر 4، آر 9، آر 10 اور ای وی ون روٹ کی بسوں پر ہوگا۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں، کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، بسوں کے اوقات میں توسیع کا مقصد شہریوں کو مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

    سینئر وزیر شرجیل میمن نے مزید کہا کہ یقینی بنایا جائیگا کہ لوگ خریداری کے بعد محفوظ طریقے سے گھر پہنچ سکیں، حکومت سندھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، شہری پیپلز بس سروس کی توسیع شدہ اوقات کی سروس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

  • محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی زمینیں اور عمارتیں ایک ماہ کے اندر خالی کرانے کا فیصلہ

    محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی زمینیں اور عمارتیں ایک ماہ کے اندر خالی کرانے کا فیصلہ

    کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں اور عمارتیں ایک ماہ کے اندر خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کا 12 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں سندھ بھر میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی عمارتیں اور زمینیں ایک ماہ کے اندر خالی کرانے کی منظوری دی گئی۔

    بورڈ اجلاس میں ڈویژنل سطح پر ایس ایم ٹی اے کے دفاتر کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی، جب کہ کنٹریکٹ پر مقرر ملازمین کے کنٹریکٹس میں توسیع کی منظوری ایچ آر کمیٹی سے مشروط کر دی گئی۔

    بورڈ اجلاس میں یلو لائن بی آر ٹی کے لاٹ ون اور لاٹ ٹو کے کنٹریکٹس کے اجرا کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، شرجیل میمن نے کہا حکومت سندھ ٹرانسپورٹ کے تمام پروجیکٹس کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نگراں دور حکومت میں بی آر ٹی منصوبوں پر کام روک دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے منصوبوں میں تاخیر ہوئی۔

  • محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی آن لائن ٹیکسی سروس کو 10روز کی مہلت

    محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی آن لائن ٹیکسی سروس کو 10روز کی مہلت

    کراچی : محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے آن لائن ٹیکسی سروس کو10روزکی مہلت دے دی ، وزیرٹرانسپورٹ سندھ نے کہا آن لائن ٹیکسی سروس کو بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، قواعد پر عمل نہ کیا تو آن لائن ٹیکسی سروس کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے آن لائن ٹیکسی سروس سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے آن لائن ٹیکسی سروس کو10 روز کی مہلت دے دی اور کہا قواعد پر عمل نہ کیا تو آن لائن ٹیکسی سروس کیخلاف کاروائی ہوگی۔

    وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر نے کہا آن لائن ٹیکسی سروس کوبندکرنےکاکوئی ارادہ نہیں، آن لائن ٹیکسی،موٹربائیک سروس کا قوانین پرعمل لازمی ہوگا، شبہ ہےآن لائن ٹیکسی سروس میں بعض گاڑیاں چوری کی ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت سندھ نے آن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا تھا آن لائن ٹیکسی سروس والے حکومت سندھ کی کوئی بات نہیں مان رہے۔

    وزیر ٹر انسپورٹ سندھ کا کہنا تھا آن لائن ٹیکسی نےسندھ حکومت سے اجازت نہیں لی ، روٹ پرمٹ کافیصلہ ہوا لیکن اجازت نہیں لی ،ایم او یو کو 3سال ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : حکومت سندھ کا آن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ

    اویس شاہ کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹیکسی سروس والےحکومت سندھ کی کوئی بات نہیں مان رہے ، گزشتہ روزآن لائن ٹیکسی سروس کاواقعہ پیش آیا کوئی ایکشن لیا گیا، سندھ حکومت نے آن لائن ٹیکسی سروسز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا اسکولز وینوں اوربسوں میں سی این جی سلنڈر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، اسکول بسوں اور وینوں میں سی این جی کو بند کیا جائے گا، اسکول وینوں اور انٹرا سٹی بسوں میں سی این لگانے پر 2015 سے پابندی ہے۔

    اویس شاہ نے مزید کہا آن لائن موٹرسائیکل سروس بند کرنے پر بھی غورکررہے ہیں۔

    یاد رہے 3 روز قبل کراچی کے علاقے شارع فیصل پر لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی تھی، متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ نجی کمپنی کی ٹیکسی کے ڈرائیور نے اسےہراساں کرنے کوششکی تھی، جس پر اسے گاڑی سے اترنا پڑ گیا ۔

    پولیس نے مسافر لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں ڈرائیور کو گرفتار کر لیا تھا۔