Tag: محکمہ پاسپورٹ

  • محکمہ پاسپورٹ نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    محکمہ پاسپورٹ نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے زیرالتوا پاسپورٹس کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے، فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے پاسپورٹس کا بیگ لاک صفر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے شہریوں کے لیے اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں اپلائی کیے گئے پاسپورٹس کا بیگ لاک زیرو ہوچکا ہے جبکہ زیرالتوا پاسپورٹس بھی شہریوں کو تیزی سے فراہم کیے جارہے ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ 30 ہزار سے زائد فاسٹ ٹریک پاسپورٹس جاری کردیے گئے ہیں، ارجنٹ کیٹیگری کے تحت اپلائی کیے گئے 70 ہزار پاسپورٹس کا بھی اجرا کردیا گیا ہے۔

    ارجنٹ کیٹیگری کے تحت اپلائی پاسپورٹس کا بیگ لاک پرسوں تک صفر ہوجائے گا، اس کے علاوہ فارن مشنز کے ذریعے اپلائی کیے گئے 17 ہزار 500 پاسپورٹس بھی کلیئر ہیں، آن لائن اپلائی کیے گئے17 ہزارپاسپورٹس کا بھی اجرا کردیا گیا ہے۔

    ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ پاسپورٹس کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری ہے، شہریوں کی سہولت کیلئے اضافی شفٹوں میں کام کیا جارہا ہے۔

  • سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کیلیے اہم معلومات

    سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کیلیے اہم معلومات

    روزگار کیلیے سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کیلئے اپنے اقامے کی تجدید مقررہ ایام میں کرانا ضروری ہے بصورت دیگر اس پر جرمانے کی رقم دُگنی وصول کی جائے گی۔

    اس حوالے سے سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اقامہ کی میعاد ختم ہونے پر جلد از جلد تجدید کروائی جائے کیونکہ غلط اقامہ آپ کو پریشانی میں ڈال سکتا ہے۔

    سعودی حکام کے مطابق غیر ملکی شہریوں کو اپنے اقامہ کی میعاد ختم ہونے کے تین دن کے اندر اس کی تجدید کروانا لازمی ہے۔

    جرمانے کی تفصیل:

    اگر غیر ملکی کارکنان تین دن کے اندر اپنے اقامے کی تجدید نہیں کرواتے تو ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، حکام کے مطابق پہلی بار اقامے کی تجدید میں تاخیر پر 500 سعودی ریال جبکہ دوسری بار تاخیر کی صورت میں یہ جرمانہ بڑھ کر 1000 سعودی ریال ہو جائے گا۔

    یاد رہے کہ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کا شمار ان ممالک میں جہاں پاکستانیوں کی بڑی تعداد روزگار کے حصول کیلئے قیام پذیر ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں تقریباً 2.6 ملین پاکستانی ملازمت کر رہے ہیں۔

    علاوہ ازیں سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ مملکت میں عارضی ورک ویزوں کے لیے اہم سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج اور عمرہ کی خدمات کے لیے عارضی ورک ویزا یا سیزن ورک ویزا کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹس کی ہیں۔

    اس سے قبل عارضی ورک ویزا کسی فرد کو مملکت میں 90 دن تک رہنے کی اجازت دیتا تھا لیکن ضوابط میں تازہ تبدیلی سے سیزن ویزا رکھنے والوں کو اپنے قیام میں مزید 90 دن کی توسیع مل جائے گی۔

  • سعودی عرب: اقامہ ہولڈرز ہوشیار

    سعودی عرب: اقامہ ہولڈرز ہوشیار

    جدہ: سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے انتظامی کمیٹیوں کی جانب سے ایک ماہ کے دوران (محرم 1446) اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی پر تقریبا 24 ہزار فیصلے جاری کئے گئے۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی گئی‘۔

    ’خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزاؤں کا فیصلہ ہوا ہے‘۔

    محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں سے پھر کہا کہ ’وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی قسم کے تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں‘۔

    اس سے قبل سعودی حکومت نے مملکت میں ملازمت کے ماحول کو بہتر بنانے کے حوالے سے لیبر قوانین میں اہم ترامیم کا اعلان کیا ہے۔

    جدہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہونے والے وزراء کی کونسل کے اجلاس میں لیبر قوانین کے کچھ آرٹیکلز میں ترمیم اور فنڈ ریزنگ سسٹم کی منظوری دی گئی۔

    سعودی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے 180 دن بعد نئی ترامیم نافذ العمل ہوں گی۔

    سعودی وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے میڈیا کو اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نئی ترامیم میں 38 آرٹیکلز شامل ہیں جبکہ سات کو حذف کیا گیا ہے اور دو نئے آرٹیکلز کو لیبر قانون میں شامل کیا گیا ہے۔

    وزارت سماجی ترقی کے مطابق یہ ترامیم سعودی ملازمت مارکیٹ کی حکمت عملی اور بین الاقوامی معاہدوں کیمطابق ہیں جو مملکت نے منظور کیے ہیں۔

    مصر نے ایرانی فضائی حدود سے متعلق نئی ہدایت جاری کردی

    مذکورہ ترامیم کا مقصد مملکت میں لیبر مارکیٹ کی بہتری، ملازمت کے استحکام میں اضافہ، افرادی قوت کا فروغ اور شہریوں کے لئے ملازمت کے مواقع بڑھانا ہے۔

  • ’’پاسپورٹ پرنٹنگ کے عمل کو مکمل آپریشنل کردیا گیا‘‘

    ’’پاسپورٹ پرنٹنگ کے عمل کو مکمل آپریشنل کردیا گیا‘‘

    کراچی: محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے پاسپورٹ پرنٹنگ سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند تکنیکی رکاوٹیں دور کرلی گئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ پرنٹنگ کے عمل کو مکمل آپریشنل کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرِداخلہ سرفراز بگٹی کی ہدایت پر چند تکنیکی رکاوٹیں دور کرلی گئی ہیں۔

    ڈی جی پاسپورٹ کی جانب سے پرنٹنگ کیلئے لیمینشن پیپر کی کمی دور کرنے کیلئے ہدایات دی گئی تھی۔ ڈی جی کی ہدایت پر بروقت پاسپورٹ ترسیل کیلئے اضافی اسٹاف تعینات کردیا گیا۔

    محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ موجودہ صورتحال میں پاسپورٹ پرنٹنگ کاعمل بہتربنایا گیا ہے۔ پاسپورٹ ترسیل میں تاخیرکی عوامی شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ فاسٹ ٹریک درخواستوں کے حامل پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم ہوگیا ہے، پاسپورٹس کل سےمقررہ مدت میں ہی فراہم کیے جائیں گے۔

    وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ پرنٹنگ عمل کو تیز کرنے کیلئے اضافی مشینری مختص کردی گئی ہے، نئے پاسپورٹس کی بروقت ترسیل کیلئےاضافی اہلکار اور عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

  • 100 صفحات والے پاسپورٹ کا اجرا روک دیا گیا

    100 صفحات والے پاسپورٹ کا اجرا روک دیا گیا

    کراچی: محکمہ پاسپورٹ نے 100 صفحات والے پاسپورٹ کا اجرا روک دیا ہے، پاسپورٹ آفس کے حکام نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے 100 صفحات پر مشتممل پاسپورٹ کا اجرا چند وجوہات کی بنا پر روک دیا گیا ہے، پاسپورٹ آفس کے حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ عارضی طور پر کیا گیا ہے۔

    محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عارضی تکلیف پر محکمہ پاسپورٹ عوام سے معذرت خواہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق 100 صفحات والے پاسپورٹ کی چھپائی پرنٹنگ کارپوریشن سے نہ ہوسکی۔ پرنٹنگ پریس کارپوریشن سے 100 صفحات والے پاسپورٹ ملنے میں تاخیر ہورہی ہے۔

  • سعودی عرب میں پھنسے غیر ملکیوں کے لیے بڑی سہولت

    سعودی عرب میں پھنسے غیر ملکیوں کے لیے بڑی سہولت

    ریاض: سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے اقامے اور ویزے کی مدت ختم ہوجانے کی مشکلات سے دو چار غیر ملکیوں کو جرمانے اور فیس سے استثنیٰ سے متعلق وضاحت کی ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحییٰ نے جرمانے اور فیس سے مستثنیٰ غیر ملکیوں کے زمروں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

    سعودی حکومت نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران سفری پابندیوں کے باعث اقامے اور ویزے کی مدت ختم ہوجانے کی مشکلات سے دو چار غیر ملکیوں کو جرمانے اور فیس سے استثنیٰ دینے اعلان کیا تھا۔

    متاثرین میں بڑی تعداد میں پاکستانی شامل ہیں اور وہ دریافت کر رہے تھے کہ فیس اور جرمانوں سے مستثنیٰ زمروں کی تفصیلات کیا ہیں۔

    ان کے جوابات دیتے ہوئے میجر جنرل سلیمان الیحییٰ نے بتایا کہ جو لوگ خروج و عودۃ (ایگزٹ ری انٹری) ہولڈر ہیں اور ان کا اقامہ مؤثر ہے، وہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کی وجہ سے مملکت واپس نہیں آسکے ان پر کوئی جرمانہ ہوگا اور نہ ہی ان سے کوئی فیس وصول کی جائے گی۔

    اسی طرح وہ غیر ملکی جن کا اقامہ ختم ہوگیا ہو یا بیرون مملکت رہتے ہوئے ان کے ویزے کی میعاد نکل گئی ہو وہ بھی جرمانوں اور فیس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    مملکت میں مقیم وہ غیر ملکی جو فائنل ایگزٹ (خروج نہائی) جاری کر چکے ہوں یا خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری ) لیے ہوئے ہوں اور سفر نہ کر سکے ہوں وہ بھی جرمانوں اور فیس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    جنرل سلیمان کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو سعودی عرب وزٹ ویزے پر آئے ہوں اور سفری پابندیوں کی وجہ سے نہ جا سکے ہوں، وہ بھی جرمانوں اور فیس سے مستثنیٰ ہیں۔

    سعودی محکمہ پاسپورٹ کےڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ان زمروں میں آنے والے غیر ملکی سب مجبور شمار کیے جا رہے ہیں۔

  • سعودی اقامہ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

    سعودی اقامہ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

    ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے اقامے کی مدت میں کسی فیس کے بغیر 3 ماہ کے لیے توسیع کردی جائے گی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ سعودیہ میں مقیم غیر ملکیوں کے اقامے (رہائشی پرمٹ) کی مدت میں کسی فیس کے بغیر خود بخود 3 ماہ کے لیے توسیع کردی جائے گی۔

    محکمہ پاسپورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق نجی شعبے کےغیر ملکی کارکنان پر ہوگا جن کے اقامے کی معیاد ختم ہوچکی ہے، یا 18 مارچ کے بعد اور 30 جون تک ختم ہوگی، چاہے وہ افراد مملکت میں موجود ہیں یا نہیں۔

    ایسے تمام غیر ملکیوں کو انفرادی طور پر ٹیکسٹ میسج کے ذریعے اقامے کی توسیع کے بارے میں مطلع کردیا جائے گا۔

    محکمہ پاسپورٹ کے مطابق یہ قدم سعودی حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کے باعث مالی اور معاشی رکاوٹ کو دور کرنے کی تازہ ترین کوشش ہے۔

    سعودی حکومت نجی اداروں اور اقتصادی سرگرمیوں پر کرونا وائرس سے پڑنے والے نقصانات کا بوجھ کم کرنے کے لیے کئی اہم اقدامات کا اعلان کر چکی ہے۔

    وائرس کے نقصانات سے اداروں کو بچانے کے لیے کئی ہنگامی پروگرام، اسکیمیں اور اقدامات طے کیے گئے ہیں۔

  • محکمہ پاسپورٹ کی آن لائن خدمات میں اضافہ

    محکمہ پاسپورٹ کی آن لائن خدمات میں اضافہ

    ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے آن لائن خدمات میں اضافہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام گھر بیٹھے اس سے مستفید ہوسکیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹوریٹ نے ابشر کے ذریعہ ای خدمات کو مزید وسعت دی ہے، ابشر پروگرام کے ذریعے آن لائن سروس میں عوام کے لیے مزید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

    محکمہ پاسپورٹ کی آن لائن خدمات میں اپنے ابشر کے اکاونٹ پر لاگ ان کر کے ’میری خدمات‘ میں جا کر عام خدمات میں پیغامات اور درخواست کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔

    اس کے بعد محکمہ پاسپورٹ سے متعلق مزید سہولیات کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹ کے خانے میں لنک کرنے سے مطلوبہ خدمات اور معلومات واضح ہو جائیں گی۔

    محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ آن لائن خدمات کو مزید فروغ دینے سے عام لوگوں کا ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹ کے عہدیداروں سے رابطہ کرنا اور اپنی مشکلات پر بات چیت کرنے میں آسانی ہوگی۔

    مذکورہ محکمے سمیت سعودی حکومت انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے ذریعے اپنی بہت سی خدمات پیش کر رہی ہے۔

    سعودی عرب اس وقت انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کے شعبے میں پورے خطے میں سب سے بڑی مارکیٹ ہے جو عالمی سطح پر 13 ویں پوزیشن پر ہے۔

  • سعودی محکمہ امیگریشن اور پاسپورٹ نے شہریوں کو خبردار کردیا

    سعودی محکمہ امیگریشن اور پاسپورٹ نے شہریوں کو خبردار کردیا

    ریاض: سعودی محکمہ امیگریشن اور پاسپورٹ نے مقامی اور غیرملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کروناوائرس سے متاثرہ ملکوں کا دورہ کرنے سے گریز کریں۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمے نے سعودیوں اور غیرملکیوں کو متنبہ کیا کہ وہ کسی بھی حالت میں ان ممالک کا سفرنہ کریں جہاں کرونا کا مرض وبائی صورت اختیار کر چکا ہے۔

    اس اقدام کا مقصد مملکت میں کروناوائرس پر قابو پانا ہے۔ جبکہ ملک میں شہریوں کو حفاظتی انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی قسم کے وبائی مرض میں شہری مبتلا نہ ہوں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے ہدایت جاری کرتے ہوئے شہریوں کو تنبیہ کی کہ غیرملکیوں کو اگر کسی قسم کی تفصیلات درکار ہوں تو وہ مصدقہ ذرائع سے رابطہ کریں۔

    سعودی عرب کی پابندی ، عمرہ زائرین کے لئے نیا حکمنامہ جاری

    خیال رہے کہ سعودی عرب نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عمرہ زائرین کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

    کرونا وائرس کے پیش نظر سعودی ایوی ایشن نے نئی پالیسی جاری کی ہے، سیاحتی ویزے پر سعودی عرب کا سفر کرنے والوں کا داخلہ بھی معطل کر دیا گیا ہے، ایران کے شہری بھی سعودی عرب میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ سیاحتی ویزے کے لیے ایران، چین، ہانگ کانگ اور اٹلی پر بھی پابندی لگا دی گئی۔