Tag: محکمہ کسٹم

  • سگریٹ اور نسوار سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    سگریٹ اور نسوار سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    محکمہ کسٹم نے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے سگریٹ اور نسوار کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    سعودی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے ریاض جانے والے مسافر سے سگریٹ اور نسوار کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی تھی۔

    ڈپٹی کلکٹر کسٹم حماد احمد کے مطابق کسٹم عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو سامان سے 17ہزار سے زائد سگریٹ کے پیکٹس برآمد ہوئے۔

    کسٹم حکام کے مطابق مسافر کے قبضے سے 410سے زائد باکس بھی برآمد ہوئے جس میں ممنوعہ نسوار چھپا رکھی گئی تھی،

    محکمہ کسٹم نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سعودی عرب جانے والے مسافروں سے 38ہزار سے زائد سگریٹ برآمد کئے گئے جبکہ 800سے زائد ممنوعہ اشیاء نسوار کے پیکٹس برآمد ہوئے۔

  • محکمہ کسٹمز میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، اعلیٰ افسران کے تبادلے

    محکمہ کسٹمز میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، اعلیٰ افسران کے تبادلے

    کراچی : ملک میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن کے آغاز کے بعد محکمہ کسٹمز میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیدرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی جانب سے محکمہ کسٹمز میں بڑےپیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی، جس میں 21 گریڈ کے 6 افسران، 20 گریڈ کے 36 افسران اور گریڈ19کے افسران کے تبادلے کردیئے گئے۔

    ایف بی آرنے کسٹمز افسران کے تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں ، ایف بی آر نے تمام BS-19 (OPS) افسران کو ہٹا کر BS-20 افسران کو آپریشنل کلکٹریٹس کے کلکٹر تعینات کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ محمد صادق (PCS/BS-21) کو ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف IPR (انفورسمنٹ)، اسلام آباد سے چیف کلکٹر آف کسٹمز ایکسپورٹ، کسٹم ہاؤس، کراچی کے عہدے پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سیما رضا بخاری (PCS/BS-21) کو ڈی جی ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ان پٹ آؤٹ پٹ کوفیشینٹ آرگنائزیشن، کراچی سے چیف کلکٹر آف کسٹمز (نارتھ)، کسٹم ہاؤس، اسلام آباد میں تبدیل کر دیا گیا۔

    محمد عمران خان مہمند (PCS/BS-21) کو چیف کلکٹر آف کسٹمز (نارتھ) کسٹم ہاؤس اسلام آباد سے ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریفارمز اینڈ آٹومیشن (کسٹمز) اسلام آباد کے دفتر میں تبدیل کر دیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ محمد سلیم (PCS/BS-21) کا تبادلہ چیف کلکٹر آف کسٹمز خیبر پختونخوا، کسٹم ہاؤس، پشاور سے ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن، کراچی میں کیا گیا۔

    اس کے علاوہ صائمہ شہزاد (PCS/BS-21) کو ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن- ایف بی آر ، لاہور سے ڈائریکٹر جنرل، کسٹمز اکیڈمی آف پاکستان (CAP)، کراچی (لاہور میں تعینات) کے عہدے پر تبدیل کر دیا گیا۔

    عرفان الرحمٰن خان (PCS/BS-21) کو کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، کوئٹہ سے ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ان پٹ آؤٹ پٹ کو فیشینٹ آرگنائزیشن، کراچی (اسلام آباد میں تعینات) کے دفتر میں تبدیل کر دیا گیا۔

    اسمگلنگ روٹ والے شہر پشاور اور کوئٹہ کے بھی افسران تبدیل کئے گئے، چیف کلکٹر کے پی کے پشاور اور کلکٹر کسٹمز کوئٹہ کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر کئی سال سے کھڑے ناکارہ طیارے، محکمہ کسٹم نے اہم فیصلہ کرلیا

    کراچی ایئرپورٹ پر کئی سال سے کھڑے ناکارہ طیارے، محکمہ کسٹم نے اہم فیصلہ کرلیا

    کراچی : قائد اعظم انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کھڑے ناکارہ جہازوں کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کی خبر پر محکمہ کسٹم حرکت میں آگیا، ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر گزشتہ کئی سال سے کھڑے ناکارہ طیاروں کی خبر نشر کرنے پر محکمہ کسٹم کو ہوش آگیا، ناکارہ جہازوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنکل کمیٹی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی،پی آئی اے اور نجی ائیر لائین کے انجینئرز شامل ہیں، مذکورہ کمیٹی اس بات کا تعین کرے گی کہ ناکارہ جہازوں کو نیلام کیا جائے یا اسکریپ میں شامل کردیا جائے، دو سے تین ماہ میں ٹیکنیکل کمیٹی ناکارہ جہازوں سے متعلق سفارشات طے کرکے متعلقہ حکام کو پیش کرے گی۔

    کلکٹر کسٹم فیروز جونیجو نے نمائندہ اے آر وائی نیوز صلاح الدین کو بتایا کہ40 تا 45 قومی اور نجی ائیر لائنز کے ناکارہ طیارے ناکارہ حالت میں ایئرپورٹ پر موجود ہیں، ان ناکارہ جہازوں پر محکمہ کسٹم کے اربوں روپے کے واجبات ہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیارے خطرے کی علامت بن گئے

    یاد رہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر گزشتہ کئی سال سے کھڑے ناکارہ طیارے پرندوں کا گھر بن گئے ہیں جس کے باعث طیاروں کی حفاظت کو خدشات لاحق ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ یہ ناکارہ طیارے پارکنگ کے مسائل کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ خراب طیاروں میں پرندوں نے گھونسلے بنا لیے، جس کی وجہ سے جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات بھی رونما ہورہے ہیں۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کئی ناکارہ طیارے ویٹ اور ڈرائی لیز پر حاصل کیے گئے تھے، غیر ملکی کمپنیاں ناکارہ طیاروں کو بھاری ٹیکس ادائیگی کے باعث نہیں ہٹا رہیں، طیارے گزشتہ کئی سال سے کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں۔