Tag: مختصر ترین واردات

  • کراچی میں مختصر ترین واردات:  خاتون 13 سیکنڈ میں  لٹ گئی

    کراچی میں مختصر ترین واردات: خاتون 13 سیکنڈ میں لٹ گئی

    کراچی : شہر قائد میں مسلح ملزمان خاتون کو 13 سیکنڈ میں گھر کے سامنے لوٹ کر فرار ہوگئے، بغیر نقاب واردات کرنے والے دونوں کم عمر نوجوان تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کے علاقے کے ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی میں مختصر ترین مدت کی واردات ہوئی۔

    دو مسلح ملزمان خاتون کو 13 سیکنڈ میں گھر کے سامنے لوٹ کر فرار ہوگئے ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    فوٹیج میں خاتون کو رکشے میں اپنے گھر کے باہردیکھا جاسکتا ہے ، رکشہ رکتے ہی ملزم موٹرسائیکل سے پستول ہاتھ میں لے کر اترا
    اور خاتون کو پستول دکھائی، ہاتھ سے بیگ لیا اور موٹرسائیکل پر بیٹھ گیا۔

    ذرائع کے مطابق بیگ میں موبائل فون نقدی اور دیگر قیمتی سامان موجود تھا، مختصر واردات انتہائی اطمینان اور پروفیشنل انداز سے کی گئی۔

    بغیر نقاب واردات کرنے والے دونوں کم عمر نوجوان تھے، ویڈیو میں دونوں کے چہرے بھی واضح طور پر پہچانے جاسکتے ہیں۔