Tag: مختلف شہروں

  • ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار شدید متاثر

    ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار شدید متاثر

    پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات  کے مطابق کراچی، لاہور اور پشاور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار شدید متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں وائی فائی سروس میں بھی خلل آرہا ہے، وائس نوٹ، تصاویر، ویڈیو اپلوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔

    اس کے علاوہ انٹرنیٹ سست ہونے سے آن لائن کاروبار کرنے والے بھی پریشان ہیں، آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 26 اور 27 نومبر کو جزوی طور پر انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں دوبارہ انٹرنیٹ رفتار انتہائی سست ہوگئی ہے۔

  • کل  موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہوگی یا نہیں؟ اہم اعلان ہوگیا

    کل موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہوگی یا نہیں؟ اہم اعلان ہوگیا

    اسلام آباد : ملک کے مختلف شہروں میں کل موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    ضمنی الیکشن کے پیش نظر پجاب کے 13 شہروں میں کل موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی، جن میں لاہور،گجرات،ڈی جی خان، شیخوپورہ،صادق آباد،چکوال،تلہ گنگ، علی پور،ظفروال،بھکر،قصور،شیخوپورہ،علی پورکوٹ چٹھہ شامل ہیں۔

    یاد رہے وزارت داخلہ پنجاب نے ضمنی الیکشن میں تیرہ شہروں میں سروس کی بندش کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کوخط لکھاتھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ضمنی الیکشن کےدوران تیرہ شہروں میں موبائل، انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔

    خیال رہے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کل ہوں گے۔

  • محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مزید بارش کی نوید سنا دی

    محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مزید بارش کی نوید سنا دی

    کوئٹہ : محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مکران، قلات ڈویژن مزید بارشوں کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ،زوب، سبی، نصیرآباد، ڈی جی خان اور ڈی آئی خان ڈویژن میں بھی مزید بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئتہ میں مطلع ابر آلود رہے گا اور آج مزید بارش کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : بلوچستان میں سیلاب، سیکڑوں ہندو یاتری پھنس گئے، 2 ہلاک

    یاد رہے کہ  بلوچستان کے علاقے بولان سوکلیجی میں واقع مندر جانے والے ہندو یاتری سیلابی ریلے میں پھنس گئے جبکہ ریلے میں بہنے والی دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ وزیرستان میں باراتیوں کی بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے۔

    اطلاعات کے مطابق ہندو یاتری اونٹوں پر اپنے مذہبی مقام تک پہنچے جہاں بارشوں کے بعد اچانک سیلاب آگیا، پانی کے تیز بھاؤ میں بہنے والے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جن میں سے ایک یاتری کی ہے۔

  • ہوا کا کم دباؤ،  محکمہ موسمیات نے  مختلف شہروں  میں ہلکی بارش کی نوید سنادی

    ہوا کا کم دباؤ، محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں ہلکی بارش کی نوید سنادی

    اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش کی نویدسنادی، کراچی میں بھی ہلکی بارش کاامکان ہے،بارش کا سلسلہ 3روزتک جاری رہ سکتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش کا ایک سسٹم اتوارکوایران سےبلوچستان میں داخل ہوگا، سسٹم کےسبب سکھر،لاڑکانہ اوربلوچستان میں بارش کا امکان ہے، کراچی میں بھی ہلکی بارش کاامکان ہے۔

    ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کے مطابق بارش کاسسٹم14اپریل سے16اپریل تک موجودرہے، بارش کاسلسلہ 3روزتک جاری رہ سکتا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں شدید گرمی رہے گی تاہم کوئٹہ، ژوب، سکھر، لاڑکانہ، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن، ڈی آئی خان، کشمیراوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرگرد آلودہوائیں اورآندھی کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اورنوابشاہ میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    جمعرات سے آنے والے ایک ہفتے تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید آندھیاں کہیں تیزبارش توکہیں ژالہ باری کا امکان

    خیال رہے جمعرات سےملک بھرمیں لوکل ڈولپمینٹ ایکٹوٹی شروع ہورہی ہے اورمغربی سسٹم ملک میں داخل ہونے اورانڈیا کے علاقےراجستھان میں پری مون سون ایکٹیوٹی اور درجہ حرارت بڑھنےسے شدید موسمی حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

    پاکستان بھرمیں خصوصاً پنجاب، خیبرپختونخوا اوربلوچستان سمیت سندھ بھرمیں شدید قسم کی آندھیاں، کہیں شدید بارشیں، کہیں شدید گرج چمک تو کہیں ژالہ باری ہونے سے نقصانات کا اندیشہ ہے۔

    جمعرات سے آنے والے ایک ہفتے تک ملک کے مختلف علاقوں کے ساتھ سندھ بھرمیں بھی شدید آندھیاں کہیں تیزبارش توکہیں ژالہ باری کا امکان ہے، جس میں سکھر، لاڑکانہ، شھید بینظیرآباد، میرپورخاص، حیدرآباد اورکراچی ڈویژن شامل ہیں۔

    ان ڈویژن میں کہیں بھی کسی بھی وقت لوکل ڈولپمینٹ رین ایکٹوٹی بن سکتی ہے اوربارشوں کے ساتھ ساتھ شدید قسم کے طوفان اورگرج چمک اور کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے، تھرپارکرمیں بھی بارشوں کے امکانات رہیں گے۔

    توقع ہے کہ یہ موسمی حالات ایک ہفتے تک رہ سکتے ہیں۔

  • مختلف شہروں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری

    مختلف شہروں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد :پشاور، اسلام آباد اور جڑانوالہ میں پولیس نے سرچ آپریشنز کرتےہوئےغیر ملکیوں سمیت دو سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا ہے، پشاور میں جیوگرافیکل ٹیگنگ کے ذریعے افغان مہاجرین کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

    دہشتگردی کے خاتمے کا عزم لئے ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک نظر آتے ہیں، سانحۂ پشاور کے بعد مختلف شہروں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

    پشاور کے علاقے قاضی کلی میں سرچ آپریشن کے دوران اسی سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق آپریشن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں، جن کی مدد سے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ جیوگرافیکل ٹیگنگ کےذریعے افغان مہاجرین کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں تمام تفصیلات انٹرنیٹ کےذریعےتحقیقات میں مددگارثابت ہوں گی۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں آج دوسرے روز بھی مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا، میرآبادی، گولڑہ، سبزی منڈی، افغان بستی میں کارروائی کے دوران دو غیر ملکیوں سمیت تیراسی مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اورمنشیات بھی بر آمد کی گئی۔

    جڑانوالہ میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوبیس افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئےافراد بغیر دستاویزات کے رہائش پذیر تھے۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں سردی کا راج

    ملک کے مختلف شہروں میں سردی کا راج

    اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں سردی نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں ٹھنڈ میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

    اسلام آباد میں بارش نے گرمی سے پریشان شہریوں کو خوش کیا توکراچی سمیت مختلف شہر وں کو بھی ہواؤں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، شمالی اور بالائی علاقے بھی سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں سردی میں مزید اضافے کا امکان ہے جبکہ ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

    ادھر میدانی علاقوں میں گرمی سے لوگ سخت پریشان ہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے تک میدانی علاقوں سے بھی گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔