Tag: مختلف مقامات

  • کراچی : مختلف مقامات پر بھاری ٹکڑے گرنے کے پُراسرار  واقعے کی اصل حقیقت سامنےآگئی

    کراچی : مختلف مقامات پر بھاری ٹکڑے گرنے کے پُراسرار واقعے کی اصل حقیقت سامنےآگئی

    کراچی : پاک کالونی سمیت تین مقامات پر بھاری ٹکڑے گرنے کے واقعہ کی اصل حقیقت سامنے آگئی ، عینی شاہد نے بتایا میں سریا فیکٹری میں رولنگ مشین پھٹنے سے دھماکے کے بعد ٹکڑے فیکٹری کی چھت پھاڑ کر مختلف مقامات پر جاگرے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے تین علاقوں میں آہنی آلات گرنے کے واقعےکی تحقیقات جاری ہے، اے آروائی نے واقعے کی اصل حقیقت کا پتہ لگالیا۔

    عینی شاہد کا کہنا ہے شیرشاہ میں سریا رولنگ مل میں فرائی وہیل مشین پھٹنے سے دھماکا ہوا ، جس کے بعد ٹکڑے فیکٹری کی چھت پھاڑ کر مختلف مقامات پر گرے، حادثے میں 2سے 3 خواتین بھی زخمی ہوئیں۔

    عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے سے فیکٹری کے اندر بھی کافی نقصان پہنچا،ایک ٹکڑے کا وزن تقریبا 500 کلو ہے ،مشین 600آرپی ایم تک کام کرنے کی تھی۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ پاک کالونی کے حدود میں چوہدری ارشد کے گودام میں دھماکے کی اطلاعات ہیں، گھروں کے مکینوں کے بیانات قلمبند کرلئے گئے ہیں۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ انتہائی زور دار دھماکہ تھا کہ ہمارا پورا گھر متاثرہوا ہے، واقعہ ساڑھےدس بجےکےقریب پیش آیا، جب خواتین گھر کے کاموں میں مشغول تھی۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے شیرشاہ میں پراسرار واقعہ پیش آیا تھا،  جہاں آسمان سے کچھ بھاری چیزیں گریں، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیاتھا ۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پاک کالونی اور سائٹ میں 3مختلف مقامات پربھاری چیزیں گریں، جس کے بعد بھاری آہنی اشیا زمین میں دھنس گئیں جبکہ واقعے میں میو شاہ قبرستان میں قبر اور تین گھروں کی چھتوں کو نقصان پہنچا۔

  • کراچی:گلشن اقبال اسکول حملہ کیس میں پیشررفت، 5مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی:گلشن اقبال اسکول حملہ کیس میں پیشررفت، 5مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی : شہرِقائد میں گلشن اقبال اسکول پر کریکر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 5مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    آئی جی سندھ کی جانب سے گلشن اقبال میں اسکول پر ہونے والے کریکر حملے کی تحقیقات کے لئے پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی تھی، جس نے رات گئے گلشن اقبال،ابوالحسن اصفہانی روڈ،سہراب گوٹھ ،گبول ٹاؤن اور دیگر مقامات پر کاروائی کر کے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق کریکر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگالیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے گلشن اقبال میں گذشتہ روز دستی بم حملوں سے متاثر ہونے والے اسکولو ں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا،

    انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی سیکیورٹی مزید بہتر بنا رہے ہیں جبکہ اسکول انتظامیہ سے بھی درخواست ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے بہتر بنائیں، انہوں نے بتایا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک سیون میں صبح سویرے دو نجی اسکولز پر نامعلوم افراد نے کریکر حملے کیے، کریکر حملے کے وقت اسکولز بند ہونے کی وجہ سے کوئی بچہ موجود نہیں تھا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    حملے کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے اسکول کے اطراف میں دھمکی آمیز پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے، جس میں حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پھانسیاں بند کرو ورنہ مزید حملے بھی کیے جائیں گے۔