Tag: مخدوش عمارتوں

  • کراچی میں مخدوش عمارتوں کے حوالے سے آج اہم فیصلے کیے جائیں گے

    کراچی میں مخدوش عمارتوں کے حوالے سے آج اہم فیصلے کیے جائیں گے

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں شہر میں مخدوش عمارتوں کے حوالے سے اہم فیصلے کیےجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ لیاری پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس آج ہوگا ، اعلیٰ سطح کا اجلاس صبح گیارہ بجےطلب کیا گیا ہے۔

    وزیربلدیات سعیدغنی، سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے سربراہ، چیف سیکرٹری،کمشنرکراچی اور ریسکیو حکام شریک ہوں گے

    اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو کو لیاری واقعے،امدادی سرگرمیوں پربریفنگ دی جائے گی جبکہ ایس بی سی اےحکام شہرمیں مخدوش قرار عمارتوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔

    اجلاس میں شہر میں مخدوش عمارتوں کے حوالے سےاہم فیصلے کیے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ عمارت گرنے کی وجوہات بھی معلوم کریں گے۔غفلت برتنےوالوں کو سزا دی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : کراچی، لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ، ریسکیو آپریشن مکمل، 27 لاشیں نکال لی گئیں

    انھوں نے بتایا تھا کہ شہر میں 480 سے زائدعمارتیں خطرناک قراردی جاچکیں، گھرخالی کرنےکاکہوتو لوگ ہم سے تحفظ مانگتے ہیں۔

    خیال رہے کراچی میں ستائیس جانیں غفلت کی بھینٹ چڑھ گئیں، لیاری بغدادی میں گرنے والی رہائشی عمارت کےحادثے میں سولہ مرد، نو خواتین اور دو بچے جان سے گئے، جن مین زیادہ تر افرادکا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔

    عمارت کے ملبے تلے دب کر50 سے زائد رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

  • کمشنر کراچی کا مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ

    کمشنر کراچی کا مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ

    کراچی: کمشنر کراچی نے زیر تعمیر غیرقانونی تعمیرات منہدم اور مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدار ت اجلاس ہوا جس میں ڈی جی ایس بی سی اے، آباد کے نمائندے اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔

    اجلاس میں کڈنی ہل ،رائل پارک سمیت شہر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر کراچی کو غیرقانونی عمارتوں اور تعمیرات سے متعلق بریفنگ دی گئی

    اس موقع پر کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ مخدوش عمارتوں کو فوری خالی کرایا جائے، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے ترجیحی اقدامات کی ضرورت ہے۔

    افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں کارروائی کی رپورٹ پیش کی جائے، شہر میں تمام زیر تعمیر غیر قانونی تعمیرات کو فوری منہدم کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ کراچی میں اب تک مخدوش عمارتوں کے زمین بوس ہونے کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تاحال مخدوش عمارتیں خالی کرانے میں ناکام رہی ہے۔