Tag: مخدوم جمیل الزمان

  • پی پی رہنما مخدوم جمیل الزمان کے کوآرڈینیٹر ممتاز علی شاہ گرفتار

    پی پی رہنما مخدوم جمیل الزمان کے کوآرڈینیٹر ممتاز علی شاہ گرفتار

    مٹیاری: پیپلز پارٹی رہنما مخدوم جمیل الزمان کے کو آرڈینیٹر ممتاز علی شاہ کو گرفتار کیا گیا ہے، ممتاز علی شاہ کو کراچی سے گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی پی رہنما مخدوم جمیل الزمان کے کو آرڈی نیٹر ممتاز علی شاہ کے بھائی ظفر شاہ نے بتایا کہ ممتاز علی شاہ کو کراچی سے حراست میں لیا گیا ہے مگر یہ نہیں معلوم کہ کہاں رکھا گیا ہے۔

    گرفتار نوجوان ممتاز علی شاہ نے وزیر اعلیٰ داخلہ سندھ کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی تھی، گزشتہ روز مخدوم ہاؤس میڈیا ٹیم کے 2 رکن بھی ہالا اور اوڈیرولال سے گرفتار ہوئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم جمیل الزمان کی جانب سے سندھ حکومت پر تنقید کی گئی تھی، ضیاالحسن لنجار نے مخدوم جمیل الزمان کو سیاست سے دستبردار ہو کر شاعری کا مشورہ دیا تھا۔

    مٹیاری میں  ایس ایس پی اصغر علی شاہ کو ہٹا کر فیصل بشیر میمن کو تعینات کیا گیا تھا، نئے ایس ایس پی نے مخدوم ہاؤس کے کہنے پر تعینات اہلکاروں کو واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • ‘آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے’

    ‘آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے’

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے ایم این اے مخدوم جمیل الزمان نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایم این اے مخدوم جمیل الزمان نے شاہپور چاکر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروےکرپشن کیس میں مخدوم خاندان کی کردارکشی کی گئی ، مخدوم خاندان کی کردارکشی کےمعاملےکی انکوائری ہونی چاہیے۔

    مخدوم جمیل الزمان نے بتایا کہ خودبھی انکوائری کررہاہوں جوبھی ملوث ہوسزاملنی چاہیے۔

    پیپلز پارٹی کے ایم این اے کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں سوچ رکھنے والے سندھ کوتقسیم کرنے کا نہ سوچیں ، سندھ کی تقسیم پرناکامی ہوگی،ایسا کرنے کی مخالفت کریں گے۔

    عمران خان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ عمران خان کاقبل ازوقت الیکشن کامطالبہ درست نہیں ، عمران خان اسمبلی میں واپس آئیں اورقانون سازی میں کرداراداکریں۔

    مخدوم جمیل الزمان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کواپنی مدت پوری کرنی چاہیے، عمران خان کو مشورہ ہے اسمبلی میں واپس آکرحکومت کوٹف ٹائم دیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونی چاہیے، آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹوہوں گے۔

    عمران خان کی حکومت ختم کرنے کا مخالف تھا لیکن اب میں چاہتاہوں موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔