Tag: مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے

  • الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا  فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ فیصلے پر نظرثانی اپیل کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے قانونی ٹیم کو نظر ثانی اپیل کی تیاری کی ہدایت کر دی ، الیکشن کمیشن ایک دو روزمیں سپریم کورٹ میں درخواست دائرکرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہےاپنےاختیارات کاسپریم کورٹ میں دفاع کرے گی ، الیکشن کمیشن آزاد ارکان کو 15 دن کا وقت دینے پر اعتراض عائد کرے گا۔

    ذرائع نے کہا کہ آئین میں آزاد امیدواروں کو 3دن اور سپریم کورٹ نےفیصلےمیں15 دن کا وقت دیا، آر اوز کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے والے امیدوار کیسے تحریک انصاف کے ہو سکتے ہیں ، صرف کاغذات میں تحریک انصاف لکھناپارٹی کاامیدوار نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں ابہام بھی اپیل کا حصہ ہو گا۔

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی دستخط اتھارٹی سےمتعلق ابہام کیلئےپہلےہی سپریم کورٹ سےرجوع کر رکھا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے ابہام پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔