Tag: مداحوں سے سوال

  • کیسی لگتی ہوں؟ کنزا ہاشمی کے سوال پر مداحوں نے کیا کہا؟

    کیسی لگتی ہوں؟ کنزا ہاشمی کے سوال پر مداحوں نے کیا کہا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکاراؤں میں سے ایک کنزا ہاشمی نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے سوال پوچھا ہے کہ وہ کیسی لگتی ہیں۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوبصورت اداکارہ کنزا ہاشمی نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نیلے مخمل کے لباس میں کافی جاذب نظر لگ رہی ہیں۔

    کنزا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’تمہیں کیس لگتی ہوں۔‘ ساتھ ہی انھوں نے ہنستی ہوئی ایموجی بھی بنائی۔ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ایک پنجابی گانا بھی سنائی دے رہا ہے اور اس میں بھی یہی بول دہرائے جارہے ہیں۔

    انھوں نے محض چند منٹ قبل یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے ہزاروں مداح اپنی پسندیدگی کی سند سے نواز چکے ہیں جبکہ ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔

    پاکستانی نوجوان اداکارہ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے چاہنے والے پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل انٹرویو میں کنزا ہاشمی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں بہت آرام سے ڈرائیونگ کرتی ہیں چاہے جتنی بھی دیر ہوجائے۔

    واضح رہے کہ کنزا ہاشمی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ فہد شیخ، یشما گل، شہود علوی و دیگر شامل تھے۔

  • ’پاکستان اور بھارت کا فائنل ہو تو کیسا رہے گا؟‘

    ’پاکستان اور بھارت کا فائنل ہو تو کیسا رہے گا؟‘

    بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر دلچسپ پیغام جاری کیا ہے۔

    پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر سابق بھارت کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے ساتھ ہی اچانک ورلڈکپ میں لذت واپس آگئی ہے۔

    انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں سے سوال کیا ’اگر پاکستان اور بھارت کا فائنل ہو تو کیسا رہے گا؟‘۔

    واضح رہے کہ اتوار کا دن پاکستانی ٹیم کے ساتھ مداحوں کے لیے بھی خاص رہا، گزشتہ روز 3 میچز ہونے تھے جس میں پاکستان کے لیے 2 میچز اہم تھے ایک میں نیدرلینڈ کو جنوبی افریقہ کو شکست دینی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کو جیت حاصل کرنی تھی، اور ایسا ہی ہوا۔

    گززشتہ روز دن کے آغاز پر نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا اور ساتھ ہی پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔

    اس کے بعد پاکستان نے بنگلادیش کو ہرایا اور ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔