Tag: مداحوں کا ہجوم جمع

  • ویڈیو: کوہلی کے ہمشکل کو دیکھ کر سیلفی کے لیے مداحوں کا ہجوم جمع ہوگیا

    ویڈیو: کوہلی کے ہمشکل کو دیکھ کر سیلفی کے لیے مداحوں کا ہجوم جمع ہوگیا

    ویرات کوہلی کے ہمشکل کو دیکھ کر سیلفی لینے کے لیے مداحوں کا ہجوم لگ گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی سپراسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کو ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے موقع پر مدعو کیا گیا تھا مگر وہ اس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ تاہم وہاں لوگوں کو ویرات کا ہمشکل نظر آگیا جسے مداح کوہلی سمجھ بیٹھے اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے امڈ آئے۔

    کوہلی کے ہمشکل نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کٹ زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ بھارتی ٹیم کے مداح اس شخص کے ساتھ تصویر کھنچوانے کو بے تاب نظر آرہے تھے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ کوہلی سے ملتے جلتے شخص کے گرد جمع ہیں۔

    ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو کے پیغام میں لکھا گیا کہ ’ایودھیا میں ویرات کوہلی کا ڈپلیکیٹ۔ لوگ ڈپلیکیٹ کوہلی کو دیکھ کر دیوانے ہوئے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی بلے باز 25 جنوری سے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ہوم ٹیسٹ سیریز میں نجی وجوہات کی بنا پر پہلے دو مقابلوں کے لیے دستیاب نہیں ہونگے۔